مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال ؒ کے فلسفہ خودی میں ہی ملکی ترقی کا راز پنہاں ہے،علامہ راجا ناصرعباس جعفری

08 نومبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مفکر پاکستان کے فلسفہ خودی میں ہی ملکی ترقی کا راز پنہاں ہے، ہمیں فکر اقبال پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے، بحیثیت قوم سوچنا چاہیئے کہ اقبال نے جو ہمیں کامیابی کی راہ دکھائی اس پر ہم نے کتنا عمل کیا۔۔علامہ اقبالؒ کو برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا تصور پیش کرنے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، علامہ اقبال نے مسلمانوں کی حقیقی شناخت کیلئے انہیں خواب غفلت سے بیدار کرنے کی عملی کوشش کی، اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے ایک فرد میں خودی کو بیدار کیا، آج ہمیں جن کثیر الجہتی چیلنجز کا سامنا ہے، انکا حل اقبال کی آفاقی تعلیمات میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم مفکر پاکستان، عظیم فلسفی اور شاعر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ علامہ اقبال کی تعلیمات اور فکری اساس کی حفاظت اور حقیقی ہیروی کریں گے، علامہ کے افکار اور سوچ نے امید کا ایسا چراغ روشن کیا جس نے نہ صرف منزل بلکہ راستے کی بھی نشاندہی کی،  شاعر مشرق نے ہمیشہ مسلمانوں کو اتحاد و یگانگت اور عمل کی تلقین کی، اس دانا اور مدبر نے برسوں پہلے ان مسائل کی پیشگوئی کی تھی جن کا سامنا آج بھی ہمارے ملک کو ہے۔ اقلیتوں کا تحفظ، آزادی اظہار، آئین وقانون کی بالادستی اور فلاحی ریاست کا قیام ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree