حج کو مہنگا کرکے اسے غریبوں کی پہنچ سے باہر کیا گیا ہے جبکہ ایک سازش کے تحت پاکستانی زائرین کیلئے زیارت کو کمرشلائیز کرکے مہنگا کیا جا رہا ہے،علامہ مقصودڈومکی

14 مارچ 2023

وحدت نیوز(جامشورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جامشورو کے گاؤں کراچی موری کے نوجوانوں اور مومنین سے ملاقات کی اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع جامشورو کے صدر عبدالکریم میرجت، ضلعی سیکریٹری سیاسیات  شھزادہ علی میرجت  ،سیکریٹری فنانس آصف علی میر جت اور انجمن کے سربراہ فراز علی ملاح مقامی مسجد کے متولی فدا حسین ملاح و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حج کے اخراجات میں اضافہ افسوسناک ہے خادم حرمین شریفین کے نام نہاد دعویدار حج جیسی عظیم عبادت کو تجارت نا بنائیں۔ حج کو مہنگا کرکے اسے غریبوں کی پہنچ سے باہر کیا گیا ہے جبکہ ایک سازش کے تحت پاکستانی زائرین کے لئے زیارت کو کمرشلائیز کرکے مہنگا کیا جا رہا ہے۔ متعصبانہ ذھنیت کے حامل وزیر مذہبی امور نے اس وزارت کو فرقہ واریت کا گڑھ بنادیا ہے زائرین کو محدود کرنے کی سازش قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی امیدوں کا مرکز ہے جو انقلابی اور نظریاتی بنیادوں پر قوم کی دینی سیاسی و اجتماعی امور میں رہنمائی کر رہی ہے۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع صدر عبدالکریم میرجت اور کراچی موری کے مسوولین کو لائبریری کے لئے کتابوں کا تحفہ پیش کیا جبکہ دینیات سینٹر کے طلباء میں گفٹ تقسیم کئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree