علامہ محمد عون نقوی مرحوم کی رحلت،علامہ راجہ ناصرعباس و ایم ڈبلیوایم کے دیگر قائدین کا اظہار تعزیت

16 اپریل 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ احمد اقبال رضوی سمیت مرکزی وصوبائی قائدین نے علامہ محمد عون نقوی کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ملک کےممتاز عالم دین ، خطیب اہل بیتؑ اور داعی وحدت علامہ محمد عون نقوی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ان کی رحلت مکتب تشیع پاکستان کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ مرحوم وحدت واخوت کے داعی اور قوم کا قیمتی سرمایہ تھے ، ان کی دینی ، علمی و مذہبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، علامہ محمد عون نقوی مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءمدتوں پرنہیں ہوسکے گا۔خدا مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی ، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری و دیگر رہنماؤں نے بھی علامہ محمد عون نقوی کے انتقال پر افسوس اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی ذکر محمدؐ وآل محمد ؑ کی ترویج واشاعت میںصرف کی، مرحوم شہدائے کربلا ؑ کے فضائل ومصائب کے ذریعے عزاداران حسینی ؑ کے قلوب کو منور کرتے رہے، ان کے انتقال پیدا کونے والا خلاء بامشکل پر ہو سکے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree