رہنما ایم ڈبلیوایم اور مشیر وزیر اعلیٰ جی بی الیاس صدیقی کا مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد کا دورہ

11 فروری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما اور وزیر اعلیٰ کے مشیر الیاس صدیقی نے اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔جماعت کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسدعباس نقوی،مرکزی سیکرٹری یوتھ مولانا اعجاز حسین بہشتی،مرکزی ڈپٹی میڈیا سیکرٹری مظاہر شگری، مولانا ضغیم عباس مولانا شیخ شیر علی انصاری، سعید الحسنین اور دیگررہنماؤں نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہااور آفس اسٹاف کی جانب سےپرتپاک استقبال کیا گیا۔

 اسد عباس نقوی نے الیاس صدیقی کی سیاسی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے مدبرانہ سیاسی طرز عمل نے عوام اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان فاصلوں کو مزید کم کیا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے آپ کی شبانہ روز کاوشیں اور انتھک جدوجہد لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا شعار ہے جسے ہم نے محض دعوؤں کی بجائے میدان میں رہ کر اپنے عمل سے ثابت کیا ہے۔

مشیر وزیر اعلیٰ جی بی الیاس صدیقی نے کہا کہ سیاست کا راستہ ہمارا دانستہ انتخاب ہے جس کا مقصد عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ہمارے ماضی اور حال کی طرح ہمارا مستقبل بھی ان شا اللہ شفاف رہے گا۔ہمارے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree