سربراہ حزب اللہ لبنان سید حسن نصراللہ کے بعد شیخ نعیم قاسم پر امریکی پابندیاں قابل مذمت ہیں، ترجمان ایم ڈبلیوایم پاکستان

25 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے خلاف پابندیاں قابل مذمت ہیں اس سے پہلے بھی امریکہ سید مقاومت اور حزب اللہ کے خلاف اپنی دشمنی اور عداوت کا اظہار کرتا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اسلام دشمنی کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے وہ دنیا بھر میں اسلام ناب کی علمبردار جماعتوں کا مخالف ہے کیونکہ وہ اپنے شیطانی استعماری اور استکباری عزائم کی راہ میں اسلام کے علمبردار علماء اور الہٰی تنظیموں کو سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک امت مسلمہ کے غدار ہیں۔ بحرین اور یو اے ای کے بعد سوڈان کی جانب سے غاصب اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کا عندیا انتہائی شرمناک ہے۔ امریکا اگر اپنے اثر و رسوخ دباو اور لالچ کے ذریعے بعض بے ضمیر حکمرانوں کے ذریعے اسرائیل کو تسلیم کروا لے تو اس کا یہ قطعا یہ مقصد نہیں ہے کہ امت مسلمہ بھی غاصب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا کیوں کہ آج بھی بحرین یو اے ای کے عوام اور سوڈان کے عوام سمیت پوری امت مسلمہ کی نظر میں اسرائیل غاصب اور ناجائز ریاست ہے جس کو تسلیم کرنے والے امت مسلمہ کے غدار اور مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عظيم انقلابی رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی طویل قید اور صحت پر شدید تشویش ہے۔ دنیائے اسلام نائیجیریا کے مجاہد عالم دین علامہ ابراہیم زکزاکی کی طویل قید اور نائیجیرین حکومت کے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree