ملک کا ہر طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں شدید مشکل کا شکار ہے،سید ناصرشیرازی

15 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی موجودہ صورتحال نے عام آدمی کے رہن سہن کو شدید متاثر کیا ہے۔آمدن اور اخراجات میں عدم مطابقت سے مشکلات دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں۔اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتظامی معاملات پر حکومتی گرفت کے کمزور ہونے کی دلالت کرتا ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ آٹا،چینی،گھی،ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافے کا سارا ملبہ سرمایہ دار طبقے پر ڈال کر حکومت خود کو بری الزمہ نہیں ٹھرا سکتی۔عوام کو سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عام آدمی کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا ہے۔موجودہ حکومت نے اگر حالات پر قابو نہ پایا تو اس کی مقبولیت کا گراف غیر معمولی حد تک گر جائے گا۔

انہوں نے کہا ملک کا ہر طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں شدید مشکل کا شکار ہے۔ موجودہ حکومت اپنی انتظامی معاملات کو بہتر بناتے ہوئے عوامی مسائل پر توجہ دے۔تمام صوبوں کی ضلعی انتظامیہ کو متحرک کیا جائے کہ وہ خوردونوش اور روزمرہ معلومات کی اشیاءکی قیمتیوں کی جانچ پرتال کے عمل میں ذمہ دارانہ کردار ادا کریں اور اگر کوئی مافیا اس میں ملوث ہے تو اسے سخت سے سخت سزا دی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree