حکومت ٹڈی دل سے ہونیوالی تباہی روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے، علامہ مقصود ڈومکی

05 جون 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کی تباہی روکنے کے لئے حکومت کو فوری طور پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے جو تباہی مچائی ہے اس کے سدباب کے لیے حکومت کی طرف سے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ حکومت اپنا فرض سمجھتے ہوئے کسانوں کو تحفظ فراہم کرے۔ بدقسمتی سے اس ملک کے اندر ہمیشہ غریب کسان اور مزدور کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔ چینی چوری کے حوالے سے حالیہ رپورٹ نے حکمران طبقے کے مکروہ کردار کو بے نقاب کیا ہے۔

 رپورٹ نے جن المناک حقائق سے پردہ اٹھایا ہے یہ اس حقیقت کو بیان کرنے کے لئے کافی ہے کہ اس ملک کے اندر غریب کسانوں کے ساتھ کتنا بڑا ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے۔ سرمایہ دار اور جاگیر دار اقتدار کو اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے زینہ بناتے ہیں جبکہ انہیں عوامی مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ گزشتہ چند مہینے میں ٹڈی دل کی تباہی اور نقصانات کے سدباب کے لیے حکومت اور محکمہ زراعت کی طرف سے بروقت مناسب انتظامات کیے جاتے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کے سبب ٹڈی دل کرونا کے بعد ایک بڑے عذاب کی صورت اختیار کر چکا ہے، جس کی وجہ سے زرعی شعبہ سے وابستہ کسان جو پہلے ہی تباہ حالی کا شکار تھا اس کو مزید سنگین نقصان سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہمارے عوام کی اکثریت دیہاتوں میں رہتی ہے اور زراعت کے پیشے سے تعلق رکھتی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے اقدامات کرے۔ تعجب ہے کہ کسانوں اور مزدوروں کے ووٹ لے کر ایوان اقتدار اور پارلیمنٹ تک پہنچنے والے وڈیروں اور جاگیرداروں کو عوامی مسائل کے حل سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree