رمضان المبارک کے آغاز سے ہی ملک بھر میں بجلی وپانی بحران شروع ہوگیا، سید علی احمر زیدی

29 مئی 2017

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی رمضان المبارک کے آغاز سے ہی ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش پر کڑی تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی پہلی سحری کے دوران بجلی کی بندش کے باعث پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا۔کے الیکٹرک نے وزیر اعلی کورمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی اس کے باوجود بجلی کی بندش وزیر اعلی کے اختیارا ت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔لوڈشیدنگ کی وجہ سے پورے شہر کو پانی کے بحران کا بھی سامنا ہے ترقیاتی کام التوا کا شکا ر ہیں۔بجلی کی آنکھ مچولی سارا دن جاری رہی جس نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ایک طرف مہنگائی اور ناجائز منافع خوروں نے عوام کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ ضروری اشیائے خورد ونوش خریدنا عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتا جا رہا ہے تو دوسری طرف لوڈ شیڈنگ نے گھریلو صارفین کو اضطراب کا شکار اور صنعتوں کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔سرکاری ادارے اپنے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے دانستہ طور پر غافل بنے بیٹھے ہیں۔ایئر کنڈیشنز کمروں میں بیٹھ پر عوام کی تکلیف کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ سخت ترین گرمی میں بجلی کی مسلسل بندش عوام میں بے چینی پیدا کر رہی ہے۔ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ پر پابندی لگائی جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree