ایم ڈبلیوایم کے ممبر اسمبلی اور کونسلرز کی کارکردگی پر اہلیان کوئٹہ کا اطمینان قابل ستائش اور حوصلہ افزا ہے، اسدعباس نقوی

12 دسمبر 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کوآرڈینیٹر پولیٹیکل کونسل آصف رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ کوئٹہ کو تین روزہ دورہ کیا،  کوئٹہ آمد پر ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس موسوی نے دیگر اراکین کے ہمراہ معززرہنمائوں کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا، سید اسد عباس نقوی نے اپنے تین روزہ دورے کے دوران مختلف وفود ، علمائے کرام ، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے اراکین کابینہ، کوئٹہ سے منتخب کونسلرز اور علامہ سید ہاشم موسوی سے ملاقاتیں کیں ، جبکہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے گھروں اور قبرستان شہداءبہشت زینب ؑ  پر جاکر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔

سید اسد عباس نقوی سے ڈویژنل سیکریٹریٹ میں کوئٹہ سے منتخب ایم ڈبلیوایم کے کونسلر ز  کربلائی عباس علی، کربلائی رجب علی، محمد مہدی  ،  خانم معصومہ احمد اور ضلعی سیکریٹری جنرل عباس موسوی خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کونسلرز نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں ترقیاتی فنڈ کے حصول اور درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عباس نقوی نے کہا کہ عوام کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت ایم ڈبلیوایم کا بنیادی شعار ہے، عوامی خدمت کے جذبے اور خالص الہیٰ دستور کے مطابق معاشرتی اصلاح کی خاطر ایم ڈبلیوایم سیاسی میدان میں وارد ہوئی، ان اثاثی اصولوں کو مد نظر رکھ کر پورے ملک میں ایم ڈبلیوایم کے منتخب اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندے دن رات شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ، بالخصوص ایم ڈبلیوایم کے ممبر اسمبلی او ر کونسلرز کی کارکردگی پر اہلیان کوئٹہ کا اطمینان قابل ستائش اور حوصلہ افزا ہے، کوئٹہ شہر میں صحت،پانی، تعلیم اور دیگر منصوبہ جات پر تیزی سے جاری ترقیاتی کام مثالی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree