وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

11 نومبر 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر اظہا تعزیت کیا، وفاقی وزیر نے مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔علامہ ناصر عباس کی ہمشیرہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں تھیں جن کی نماز جنازہ شکریال امام بارگاہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی،سماجی،مذہبی،صحافتی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔اس کے علاوہ مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے بھی ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree