پاکستان کے بیس کروڑ عوام بھارت کے لئے بیس کروڑ ایٹم بم ثابت ہو ں گے،ایم ڈبلیوایم

01 اکتوبر 2016

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت جمعہ تیس ستمبر کو ملک گیر ’’یوم مردہ باد ہندوستان‘‘ کے عنوان سے منایا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی بربریت اور سرحدی علاقوں پر بھارتی افواج کی بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ، مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حسن ظفر نقوی اور علامہ احمد اقبال کی قیادت میں کیا گیا جبکہ اس موقع پر علامہ مرزا یوسف حسین سمیت علامہ مبشر حسن، میثم عابدی، رضا نقوی،آصف صفوی اور علی حسین و دیگر بھی موجود تھے۔

احتجاجی مظاہرے میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بھارت کی کشمیرمیں جاری ریاستی دہشت گردی اور کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں پاکستان کے بیس کروڑ عوام بھارت کے لئے بیس کروڑ ایٹم بم ثابت ہو ں گے۔

شرکائے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا احمد اقبال رضوی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی،شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما مولانا مرزا یوسف حسین علامہ مبشر حسن اور علی حسین نقوی نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور دشمن کو واصل جہنم کررہی ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والی ہر آنکھ کو نکال پھینکیں گے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان بنایا تھا اور ہم پاکستان کا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree