ملت تشیع پاکستان کا فطری دفاع ہے، ہم پاکستان کو سعودی کالونی ہرگز نہیں بننے دینگے، ناصر شیرازی

04 ستمبر 2016

وحدت نیوز(لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین  پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی ایران سے قبل 2 طاقتوں کے غلبہ کو دنیا میں غالب رہنے کا حق سمجھا جاتا تھا، لیکن امام خمینی نے لاشرقیہ لا غربیہ کا نعرہ بلند کرکے یہ عملی طور پر ثابت کیا کہ سپر پاور صرف اور صرف خدا ہے، یعنی اقوام عالم کو یہ باور کروایا کہ مڈل ایسٹ ہی سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام راحل نے نظام رہبریت کو دنیا میں متعارف کروایا اور یہ ثابت کیا کہ نظام رہبریت ہی دنیا کو مشکلات سے نجات دلا سکتی ہے۔

 ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ قوموں کو زندہ اور بیدار کرنے میں اہم ترین کردار امام راحل اور رہبر معظم نے انجام دیا، گریٹر اسرائیل کو عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند پیوست کیا گیا، لیکن حزب اللہ نے اسرائیل کو شکست دی تو امریکی اخبارات نے بھی اسرائیل کی شکست کو بھاگتے جانور سے تشبیہ دی، پاکستان میں اسلامی بیداری سے وابستگی کی ذمہ داری ہم سب کا فرض ہے، ہم پاکستان کو سعودی کالونی ہرگز نہیں بننے دیں گے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہمیں عالمی نہضت کا حصہ بننا ہوگا، کیونکہ پاکستان دنیا کے اہم ترین ممالک میں سے ہے، پاکستان کا فطری دفاع ملت تشیع پاکستان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی جنگ پاکستان کی جنگ نہیں، سعودی جنگ میں حصہ لینا گویا عالمی جنگ میں حصہ لینا ہے، مکتب اہلبیت نے یہاں اپنا کردار ادا کیا اور حکومت یمن میں سعودی عرب کی مدد سے ایک حد تک باز رہی اور ملت تشیع نے پاکستان کے فطری مدافع ہونے کا عملی ثبوت دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree