وحدت نیوز (اسلام آباد) سینئر صحافی اشفاق ساجدایک نڈر اور بے باک صحافی تھے آپ کی وفات پر صحافی برادری سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید احمر زیدی نے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی سابق صدر آر یو جے مرحوم اشفاق ساجد کی وفات سے ہم ایک نڈراور انسان دوست صحافی سے محروم ہوگئے اشفاق ساجد فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے لئے گراں قدر خدمات ادا کر رہے تھے۔ ان کی صحافی برادری کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ آپ کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے خدا مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

وحدت نیوز( اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما اور علامہ سید ساجد علی نقوی کے دامادعلامہ سید عبدالجلیل نقوی کی رحلت پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہارکیا ہے ، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال ملت جعفریہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، مرحوم انتہائی فعال قومی شخصیت تھے ، علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ تمام پسماندگان کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں ،خدا مرحوم کو جوار معصومین ؑمیں محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے  ، بعد ازاں معروف عالم دین شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماعلامہ سید عبد الجلیل نقوی مرحوم کی نماز جنازہ یادگارِ حسین راولپنڈی میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کی اقتدار میں ادا کی گئی ،مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں علامہ حسنین گردیزی، علامہ اصغر عسکری ، علامہ علی اکبر کاظمی ، اور علامہ علی شیر انصاری  نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(گلگت)  سید مہدی دنیائے صحافت کے ایک درخشاں باب تھے مرحوم نے اپنے قلم کا کبھی سودا نہیں کیا اور حکومتی جبر کے سامنے ہرگز نہیں جھکے۔مرحوم کے گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ سید مہدی کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوگا۔مرحوم مزاحمتی صحافت کے امین تھے جس نے ہردور میں حکمرانوں کے ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا اور حکمرانوں کے کرپشن اور ناانصافیوں کے متعلق اصل حقائق کو عیاں کرتے رہے جس کی وجہ سے ہردور میں حکمران مرحوم سے نالاں نظر آتے تھے۔بااثر حلقوں نے ان کی حق گوئی کو دبانے کیلئے ہر حربہ آزمایا لیکن مرحوم کی حق گوئی کے سامنے ان کا بس نہیں چلا۔گلگت بلتستان کا ہرباسی ان کی جرات و ہمت کے معترف نظر آتا ہے اور ان کی رحلت نے باہمت اور حق گو افراد کو رنجیدہ خاطر کیا ہے۔مرحوم کی وفات سے جہاں دنیائے صحافت کو نقصان پہنچا ہے وہاں گلگت بلتستان کے لئے بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا اور ان کے شاگردوں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ان کے کھینچے ہوئے خطوط پر گامزن رہتے ہوئے حق گوئی اور بے باکی کا دامن تھامے رہینگے۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں غم کے اس موقع پر صبر کی تلقین کی ۔خداوند عالم کی درگاہ میں دعاگو ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ابھی سانحہ پاراچنار وکوئٹہ کا زخم ہرا ہی تھا کہ بہاولپور میں خوفناک خونی حادثے نے درجنوں قیمتی انسانی کو لقمہ اجل بنا دیا، معمولی سی غفلت نے کتنے ہی گھروں کے چراغ بجھا دیئے، ہلاک شدگان کے پسماندگان کے غم میں برابرکے شریک ہیں ،ملت پاکستان سانحہ پاراچنار، سانحہ کوئٹہ اور اب سانحہ بہاولپور کے باعث عید الفطر انتہائی سادگی کے ساتھ منائیں ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بہاولپور کے نزدیک احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکرکے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر یہ حادثہ انسانی غفلت کے باعث رونما ہوا، لیکن اس عظیم سانحے کے پیچھےبھی ہمارے نااہل، غیر سنجیدہ اور عوامی مسائل سے لاتعلق حکمرانوں کی کوتاہی کارفرما ہے، غربت ، مہنگائی اور بے روز گاری کے شکار عوام نے چند سو روپے کا پیٹرول لوٹنے کے چکرمیں اپنی قیمتی جانوں کو گنواں دیا، اگر ہمارے حکمران عوام کو درپیش مشکلات کے حل میں سنجیدہ ہوتے، انہیں با عزت روزگار دیتے، مہنگائی پر قابو پاتے تو اس سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد پیٹرول لوٹنے کی خاطر موت کے منہ میں نا جاتے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اس اندھوناک سانحے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مرحومکی مغفرت کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کربلاٰ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں بیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش عالمی امن کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔اس کا وجود نا صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔مسلمانوں کی بربادی پر تماش بین کا کردار ادا کرنے والوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ دہشت گردی کی اس آگ کو اگر ٹھنڈا نہ کیا گیا تو کل یہ کسی کے بھی دامن سے لپٹ سکتی ہے۔ نظریاتی اختلاف رکھنے والے مسلم ممالک کو داعش کی حالیہ کاروائیوں پر مطمئن ہونے کی بجائے امت مسلمہ کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔دہشت گردی کا تدارک دور عصر کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔داعش امریکہ اور اسرائیل کی بنائی ہوئی تنظیم ہے جس نے ماضی میں انبیاکرام اور صحابہ کرام کی قبروں کو مسمار کر کے ان کے اجساد مبارک کی توہین کی ہے۔داعش اپنے آقاؤں کے حکم پردین کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کے چہر ے کو مسخ کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان ،ایران ،عراق سمیت پورے عالم اسلام میں داعش کی وحشیانہ کاروائیاں امریکی واسرائیلی ایجنڈے کی تکمیل ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنا اور اسلام کو بدنام کرنا ہے۔پاکستان میں چینی باشندوں کا قتل اور کربلا میں خودکش دھماکے کا حالیہ واقعہ داعش کی مذموم کاروائی اور صیہونی سازش ہے۔مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کو نشانہ بنانا داعش کے اہداف میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ کربلامیں دہشت گردی کا حالیہ واقعہ افسوسناک ہے۔اس طرح کے واقعات سے لوگوں کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔داعش اور اس کی فکری و مالی معاونت کرنے والوں کا بھی محاسبہ کرنا ہو گا چاہے وہ جس روپ اور جس ملک میں ہوں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے علاقے کوئٹہ  سے اغوا کئے جانے والے دو چینی شہریوں کی ہلاکت کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چین کی حکومت سے تعزیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات پاک چائنا اقتصادی راہدری کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے اور تعلقات خراب کرنے کی سازش ہیں۔بھارت اور امریکہ سمیت بعض خلیجی ممالک اس منصوبے کے شدید مخالف ہیں کیونکہ یہ وطن عزیز کی ترقی ا ور معاشی استحکام کی کلید ہے۔ مذکورہ ممالک بلوچستان اور سی پیک کی گزر گاہوں میں اس طرح کی سنگین کاروائیاں کر کے اس منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اس حقیقت کا درک نہیں کہ پاک چائنا تعلقات ناقابل شکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی باشندوں کے قتل کی اطلاع افسوسناک ہے۔اس واقعہ میں داعش اور بلوچستان کی کالعدم مذہبی جماعتیں ملوث ہیں۔ان جماعتوں کے خلاف بھرپور کاروائی ازحد ضروری ہے۔مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے داعش کے اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایا جانا حوصلہ افزا ہے۔دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں کے خلاف قومی سلامتی کے اداروں کی طرف سے کاروائیاں تیزکرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان مذموم عناصر کو سنبھلنے کا موقعہ نہ مل سکے۔

Page 4 of 5

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree