وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے جواں سال فرزند کے روڈ ایکسیڈنٹ میں جاںبحق ہو نے پر اظہار افسوس۔مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ رب کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے کہاکہ اسامہ قمر کی ناگہانی موت پر لواحقین بالخصوص قمر الزمان کائرہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ جوان بیٹے کی موت ایک سخت امتحان اور گہراصدمہ ہے ۔ خدا دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کی والد ہ اور والد سمیت تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صبر جیسی نعمت مرحمت فرمائے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سابق چیئرمین وحدت یوتھ پاکستان اورسابق صدر علی پور بارایسوسی ایشن سید فضل عباس نقوی ایڈوکیٹ کے چچااور سُسرمحترم اور بزرگ عالم دین الحاج مولانا سید رسول بخش محمدی نقوی کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیاہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میںمرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید احمد اقبا ل رضوی،ناصرعباس شیرازی، علامہ شفقت حسین شیرازی،علامہ باقرعباس زیدی، علامہ اعجازبہشتی، علامہ مختارامامی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ سید ہاشم موسوی، اسدعباس نقوی،نثارفیضی،مہدی عابدی، ملک اقرارحسین، علی احمر زیدی ودیگر نے مرحوم ومغفورالحاج مولانا سید رسول بخش محمدی نقوی کے جہان فانی سے کوچ کرجانے کو اہل خانہ سمیت پوری قوم کے لئے بڑانقصان قراردیاہے، رہنماؤں نے کہاہےکہ مرحوم کی دین وملت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا، بزرگ عالم دین کی رحلت سے جو خلاءپیداہواہے اس کاپر ہونا مشکل ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم تمام پسماندگان بالخصوص برادر بزرگوار سید فضل عباس نقوی کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور بارگاہ خداوند متعال میںدعاگو ہیں کہ مرحوم کی مغفرت اور تمام لواحقین کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے سابق سیکریٹری جنرل، امام جمعہ والجماعت امامیہ کالونی لاہور ، بزرگ عالم دین علامہ محمد رضا مظفری کی اچانک وفات پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مبارک موسوی، علامہ حسن ہمدانی سمیت دیگر قائدین نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں قائدین نے کہاکہ علامہ شیخ محمد رضا مظفری ایک با عمل اور مخلص عالم دین تھے، ان کی دین مبین اسلام کی ترویج کیلئے گراں بہا خدمات تھیں، مرحوم ایم ڈبلیوایم کے تاسیسی اراکین میں سے تھے، انہوں نے علوم محمدؐ وآل محمد ؐکی اشاعت کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کیں ،مرحوم کی رحلت ملت جعفریہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے مرحوم ومغفورعلامہ محمد رضا مظفری کے انتقال پر ملال پر ان کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت عرض کی اور ان کی مغفرت کے ساتھ تمام لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےرہبر انقلاب اسلامی کے دیرینہ ساتھی، سابق ایرانی چیف جسٹس اورتشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت الله ہاشمی شاہرودی کی رحلت کے دلسوز موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہےکہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی وفات انقلاب اسلامی اور جمہوری اسلامی کا بڑا نقصان ہے، مرحوم امام خمینی ؒ کی قیادت سے لیکر امام خامنہ ای کی قیادت تک انقلاب اسلامی کے صف اول کے مدافع رہے ، انہوں نے اہم سرکاری عہدے پر فرائض باحسن وخوبی انجام دیئے، ان کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ، مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی ناگہانی وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای اور مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت الله ہاشمی شاہرودی کا آج 70 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ آیت الله ہاشمی شاہرودی 1327 شمسی میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے۔ آیت الله ہاشمی شاہرودی کئی سال تک نگہبان کونسل کے رکن رہے، جبکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے انہیں عدلیہ کا سربراہ منتخب کیا اور وہ 1378 سے 1388 شمسی تک عدلیہ کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے اور آج 70 سال کی عمر میں اس دنیا سے کوچ کر گئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے اجتماع پر تکفیری دہشت گردوں کے خود کش حملے کے خلاف مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ کابل میں جشن عید میلاد النبی صلی علیہ وآلہ وسلم کے اجتماع پر خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دشمن اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے،شدت پسندوں اور تکفیریت کیخلاف مسلم امہ کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا،افغانستان میں امریکہ انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ کے سبب خطے کے دہشتگرد معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں،جب تک خطے سے امریکہ کے ناپاک وجود کا خاتمہ نہیں ہوتا قتل غارت گری کا سلسلہ جاری رہے گا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان عاشقان رسول ﷺ کے پر امن اجتماع پر بذدلانہ حملے کی پر روز مذمت کرتی ہے جبکہ قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے رائیونڈ میں بم دھماکے کے نتیجے  میں چار پولیس اہلکاروں اور  شہریوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے  پر شدید افسوس اور غم وغصے کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردعناصرکو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا، بھارت ، امریکہ اور اسرائیل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کو درپیش بیرونی چیلنجز کے باوجود ہمارے نا عاقبت اندیش حکمران ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکرائو کی سیاست کو فروغ دیکر ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو کامیاب بنا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانی ناقابل فراموش ہیں، پاکستان کے غیور عوام دہشت گردوں کے مقابل اپنی سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،انہوں نے سانحہ رائیونڈ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

Page 3 of 5

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree