وحدت نیوز (کربلائے معلیٰ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری 4روز کی مسافت طے کرکے پاپیادہ نجف سے کربلا پہنچ گئے،15صفرالمظفر کو نجف سے آغاز ہونے والا یہ سفر  18صفرالمظفر کو کربلائے معلیٰ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا،80 کلومیٹر طویل اس سفر میں مختلف مقامات پر انہوں نے نمازباجماعت کی امامت اور مناقب ومناجات کا شرف حاصل کیااور ایم ڈبلیوایم شعبہ امور خارجہ کے تحت زائرین گرامی قدر کی خدمت کے لئے قائم موکب شہدائے پاکستان میں شہداءکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی میں بھی شرکت کی ، جبکہ کربلا پہنچنے پر انہوں نےتھکن سے چور زائرین اباعبدالحسین ؑ کی خدمت بھی کی، اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ سید احمد اقبال رضوی،علامہ سید شفقت شیرازی، علامہ سید ظہیر الحسن نقوی، سید مہدی عابدی،اسد عباس نقوی ، وحدت اسکائوٹس ، امامیہ اسکائوٹس، ایران، لندن ، امریکہ، پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے پاکستانی زائرین  بھی بڑی تعدادمیں  انکے ہمراہ موجود تھے۔واضح رہے کہ کل روز چہلم شہدائے کربلا ہزاروں پاکستانی زائرین کے قافلے کے ہمراہ حرم مطہر امام حسین ؑ میں حاضری دیں گے اور ماتم داری کریں گے۔

                                   

وحدت نیوز (نجف اشرف) اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز شیعہ عالم دین نے کہا ہے کہ اربعین کا پیدل مارچ اسلام کی سیاسی طاقت کی نمائش ہے۔ نیوز نورکی رپورٹ کے مطابق اسلامی تمدن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے انچارج ’’حجت الاسلام سید محمد حسین متولی امامی‘‘ نے اربعین کے پیدل مارچ کےعظیم اجتماع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگراربعین کے پیدل مارچ کوزیارت کے بجائے ایک اہم ثقافتی اورتمدنی واقعہ کے عنوان سے دیکھیں تو ہم بخوبی سمجھ جائیں گے کہ یہ حسینی اجتماع فقط زیارت کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کے مختلف پہلو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روایات میں زیارت اربعین کے بارے میں آیا ہےکہ یہ مومن کی علامات میں سے ایک علامت ہے بنابریں زیارت اربعین کا یہ مقام بین الاقوامی سطح پرانسانیت کے لیے ایک عظیم پیغام رکھتا ہے۔ حجت الاسلام متولی امامی نےبین الاقوامی سطح پراسلامی انقلاب کے تسلسل کو اربعین کےاس عظیم الشان اجتماع کا ایک سیاسی پہلو قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب امام معصوم کی مرکزیت میں عالم اسلام کے مختلف فرقوں کو ایک مقام پرجمع کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے، اس اجتماع کا سیاسی پیغام عالم اسلام کی وحدت اورمادی ،سیکولراور لیبرل تفکر کے مقابلے میں مختلف ملتوں کےمحاذ کا قیام ہے۔

انہوں نے اس عظیم الشان اجتماع کو داعش جیسے تکفیری گروہوں کہ جنہوں نے اسلام کے نام پر قتل و غارت گری کا بازار گرم کررکھا ہے اور استعماری طاقتوں بالخصوص امریکہ کی خطے میں موجودگی کے مقابلے میں ایک سیاسی اورعسکری پیغام قراقر دیا ہے۔ انہوں نےقرآن کریم کی آیت ’’عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّكُم‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اربعین کا یہ عظیم الشان اجتماع مغربی معاشروں اورتکفیری گروہوں کےمقابلے میں اسلامی معاشرے کی حمایت کی علامت ہے۔

موصوف عالم دین نے اربعین کے پیدل مارچ کے معاشی پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرہ بغیرکسی لالچ کےاس عظیم الشان اجتماع میں اپنی پوری زندگی کو امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے لیے وقف کردیتا ہےکہ جو اشتراکیت سسٹم کےمخالف ہے۔ انہوں نےاربعین کے پیدل مارچ کے بعض روحانی پہلووں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ اس راستے میں زائرقدم بقدم حرم مطہر سید الشہداء علیہ السلام کی جانب حرکت کرتا ہے اورہرلمحہ اپنے آپ کو بلند مرتبے پردیکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اربعین کی مناسبت سےلاکھوں افراد کا پیدل مارچ عالم اسلام کےامام معصوم علیہ السلام کےساتھ اتصال کے لیے بین الاقوامی سطح پراسلامی انقلاب کی طاقت کا ایسا غماز ہے کہ جسے سیاسی اسلام مختلف اقوام ، تہذیبوں اورگروہوں کو ایک روحانی نقطے پرجمع کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

وحدت نیوز(نجف اشرف) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد وحدت حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کارکنان وحدت اور دیگر مومنین کےقافلے کے ہمراہ ۱۵ صفرالمظفر بعد از ظہرین حرم امام علی (ع) نجف اشرف سےکربلا ئے معلیٰ کی جانب چہلم شہدائے کربلا میں شرکت کیلئے پیدل سفر کا آغاز کرینگےاور روز اربعین حرم مطہر سید الشہداءامام حسینؑ میں پاکستانی وفد کے ہمراہ حاضری دیں گےاورپرسہ داری کریں گے، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ اس برس مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کی جانب سے اربعین حسینی ؑ میں شرکت کیلئے نجف تا کربلا پاپیادہ عازم سفر ہونے والے زائرین کرام کی سہولت کے لئےنجف سے کربلا کے راستے میں پول نمبر1120پر موکب شہدائے پاکستان قائم کیا گیا ہے ، جو کہ 14تا19صفر المظفر تک قائم رہےگا،جس میں زائرین شہدائے کربلا ؑکیلئے تصویری نمائش گاہ،قیام وطعام،علمائے کرام سے ملاقات، علمائے کرام سے سوال وجواب،ثقافتی اشیاءکی تقسیم اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔جب کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری بھی اس موکب کا خصوصی دورہ کریں گے اور زائرین گرامی قدرسے خطاب کریں گے۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree