وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین قم کی نو منتخب  کابینہ کا پہلا اجلاس گزشتہ روز مجلس کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام محمد موسیٰ حسینی نے کی۔اجلاس میں عالمی صورتحال اور قدس و فلسطین سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بعض اہم فیصلہ جات کئے گئے۔اجلاس میں تمام شعبہ جات نے آئندہ کا لائحہ عمل بیان کیا۔نیز مالیاتی سسٹم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اورمجلس مشاورت و نظارت اور ذیلی کمیٹیوں کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین  شعبہ خواتین  کراچی  کی جانب سے شعبہ خواتین کراچی کےتین اضلاع کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں ضلع غربی ،ضلع وسطی اور ضلع شرقی کی ذمہ داران نے شرکت کی،اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرانقوی اور مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی مہدی عابدی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ضلعی ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر خطاب کیا، محترمہ زہرانقوی نے  مسئلہ فلسطین پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطین امتِ اسلامی کا سب سے اہم ترین مسئلہ ہےاور تمام اسلامی ممالک پہ فلسطین اور مسجدِ اقصٰی کے لئے آوازِ حق بلند کرنا ایک فرض کی حیثیت رکھتا ہے، یہ دوشمن کی ناکامی کا ثبوت ہے کہ دشمن خود ساختہ دعٰوی کرنے لگا ہے جو سراسر بین الاقوامی قوانین  کی خلاف ورزی  ہے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔انشاء اللہ ہم بحیثیتِ مکتبِ تشیع پاکستان ہر فورم پر قبلہ اول کی مکمل آزادی تک استعمار کے خلاف آوازِ حق بلند کرتے رہیں گے۔

سید مہدی عابدی نے  ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال کے پس منظر میں ملتِ تشیع پاکستان کے کرادار کے حوالے سےتفصیلی گفتگو کی، انہوں نے انتہائی مفصل انداز میں ملکی اور بین الاقوامی حالات وواقعات،مسجدِ اقصٰی بیت المقدس کی تحریک سے لے کر شام اور عراق سے داعش کی شکست اور پھر انخلا اور دنیائے تشیع کے کردارپر روشنی ڈالی اور ملکی سیاسی صورتحال ، واقعات و حالات کے پس منظر میں حاضرین  کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالات کے بھی تفصیلی جوابات دئیے۔

اجلاس کے اختتام پر شعبہ خواتین کراچی کے حوالے سے آنے والی تینوں  اضلاع کی مسؤلین سے تنظیمی و فلاحی امور کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی  اور مستقبل قریب کے مختلف پروگرامز ترتیب دئے، بلخصوص شعبہ خواتین ضلع وسطی کے زیرِ انتظام بیتِ زہرہ ع کی نمائندہ مسؤلین سےخصوصی ملاقات کی اور بیت زہرہ ع کی کارگردگی کےحوالے سے تین ماہ کی رپورٹ طلب کی ، اسکے علاوہ بیتِ زہرہ ع  میں آئندہ آنے والے دنوں میں آغاز کئے جانے والے مختلف فلاحی پروجیکٹز کے حوالے سے گفتگو کی ، بعد ازاں ضلع غربی  میں شعبہ  خواتین کی جانب سے سردیوں کے پیشِ نظر گرم کپڑے اور سردیوں کا دیگر ضروری سامان ضلع غربی کی ذمہ داران کے حوالے کیا گیاتاکہ خواتین کو بروقت سامانِ ضرورت مہیا کیا جاسکے۔

وحدت نیوز( کراچی) ماہ مبارک ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام میئر کراچی وسیم اختر کی ذیر صدارت اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی علامہ صادق جعفری کی زیر قیادت شرکت، وفد میں ڈویژنل رہنما میر تقی ظفر اور سبط اصغربھی شامل تھے، علامہ صادق جعفری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں صفائی ستھرائی  میں کوتاہیوں کو ماہ مبارک ربیع الاول میں دور کیاجائے ، انشاءاللہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی شیعہ سنی ملکر رسول اکرم ﷺ کی ولادت کا جشن منائیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل کی اہم رکن جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے اغواءکے خلاف ملی یکجہتی کونسل کا اہم اعلیٰ سطحی اجلاس 22نومبر بروز بدھ اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے، ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مجلس حدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعبا س نقوی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصرشیرازی ایڈوکیٹ کی جبری گمشدگی کے خلاف ملی یکجہتی کونسل کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، جس میں کونسل تمام رکن جماعتوں کے سربراہان اور نمائندگان شرکت کریں گے، لیاقت بلوچ نے ناصرشیرازی کے تین ہفتے سے لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اب تک حکومتی غیر سنجیدہ رویئے کی مذمت بھی کی، لیاقت بلوچ نے کہا کہ اجلاس  میں شرکت کے حوالے سے تمام رکن جماعتوں کو باضابطہ طور پردعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں، ایم ڈبلیوایم کے قائدین سے بھی گذارش کرتے ہیں کے وہ اجلاس میں لازمی شرکت فرمائیں ، اسدعباس نقوی نے ناصر شیرازی کے اغواء جیسے حساس مسئلے پر ملی یکجہتی کونسل کا بروقت اجلاس طلب کرنے پر کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا شکریہ اداکیا اور انہیں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

وحدت نیوز(لاہور) حکومت پنجاب کے پاس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر سید ناصر عباس شیرازی کی فوری رہائی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ،اگر پنجاب حکومت نے ملت تشیع کے خلاف تعصب پر مبنی کاروائیاں ختم نہ کیں تو ملت جعفریہ کا ہر فرد گھروں سے کفن پہن کر نکل پڑے گا ان خیالات کا اظہارصوبائی سیکرٹری عزاداری کونسل رانا ماجد علی نے وحدت ہاؤس پنجاب میں اربعین کے انعقاد کے بعد انتظامی کارکنوں سے ملاقات میں کارکنوں کی شب و روز محنت اور بہترین انتظامات پر فخراج تحسین کیا اور کہا کہ اربعین سیدالشہداء کے عالمی سطح پر تاریخ بشریت کے سب سے  بڑے اجتماع نے مکتب تشیع کی حقانیت کا علم بلند کر کے سر فخر سے  بلند کردیا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے عزاداری سیل کا اجلاس سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب علامہ مبارک موسوی کے زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ سنٹرل پنجاب میں منعقد ہوا،جس میں سید حسن کاظمی،رانا ماجد علی رائے ناصر علی،نجم الحسن،آغا نقی مہدی،سید حسین زیدی،اسدعلی،سید سجاد نقوی سمیت دیگر کارکنان شریک ہوئے،اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل رانا ماجد علی نے کہا کہ امسال پنجاب میں انتظامیہ نے مجالس ،جلوس ہائے عزاء کی انعقاد کے جرم میں ملت تشیع کیخلاف ساڑھے آٹھ سو سے زائد بلاوجہ ایف آئی آر کا اندراج کرکے ہمارے بنیادی آئینی حق پر قدغن لگانے کی کوشش کی ہے،جس کی ہم پور زور مذمت کرتے ہیں ،چہلم امام عالی مقام ؑ کے بعد ہم اس متعصبانہ عمل کیخلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کریں گے،فیصل آباد ،سیالکوٹ،ناروال،اوکاڑہ،فاروق آباد،چونیاں،قصور،ساہیوال میں عزاداران امام عالی مقام کو مسلسل شرپسندوں کیساتھ مل کر انتظامیہ ہراساں کرتی رہی،آپریشن ردالفساد کے باوجود شرپسند گروہ کھل کر محرم میں امن عامہ کی تہہ تیغ کرنے میں پیش پیش رہے،بارہا انتظامیہ کے نوٹس میں ان واقعات کو لانے کے باوجود ان شرپسندوں کیخلاف کوئی کاروائی نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ ان شرپسندوں کو پنجاب حکومت کی آشیرباد حاصل تھی،فیصل آباد میں شرپسند گروہ نے مدینہ ٹاوُن میں چھتوں پر چڑھ کر عزاداران پر پتھراو کرتے رہے،لیکن عزاداران کی جانب سے امن عامہ کے خاطر کوئی درعمل نہیں دکھایا، فیصل آباد پولیس نے الٹا بے گناہ عزاداروں کیخلاف مقدمات درج کئے،ہم اس متعصبانہ عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،اوراس کیخلاف ہر قسم کے قانونی آئینی جدو جہد جاری رکھیں گے،لاہور ساندہ میں ن لیگ کے مقامی کونسل آصف ملک کی سرپرستی میں شرپسندوں نے چاردیواری کے اندر منعقد ہونے والے مجلس پر حملہ آور ہوئے اہل خانہ کو ہراساں کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ،لیکن انتظامیہ کو وہاں بھی ہم نے بے بس دیکھا،انہوں نے کہا کہ ملک جہاں جہاں ن لیگ کی حکومت ہے وہاں وہاں ملت جعفریہ مشکلات کا شکار ہے،ایام عزاء کے بعد عزاداران کی اجلاس میں حکومتی متعصبانہ عمل کیخلاف لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

Page 11 of 34

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree