وحدت نیوز(گجرانوالہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع گجرانولہ کی کابینہ کا اجلاس وزیر آبادمیں منعقد ہوا، جس میں مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ ، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و امور تنظیم سازی آغا ملازم حسین نقوی ، ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری مشتاق حسین اوردیگراراکین کابینہ شامل تھے ، اجلاس میں ضلع کی تنظیمی صورتحال، عزاداری کے مسائل اور ضلعی شوریٰ کے اجلاس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی، شعبہ تنظیم سازی نے ضلعی کابینہ کا ضلع بھرمیں تنظیم سازی کیلئے بھرپور کوششوں کی تاکید کی ۔

وحدت نیوز(خوشاب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تنظیم سازی کے زیراہتمام صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی مولانا ملازم حسین نقوی اور مرکزی شعبہ تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین کے کوآرڈینیٹرجناب برادرآصف رضا ایڈووکیٹ اورمرکزی شعبہ تربیت کے مدیر اجرائی برادرظہیر کربلائی کی موجودگی میں جامعۃ المرتضی بلاک نمبر 3 جوہرآباد میں ضلع خوشاب کے تنظیمی برادران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع خوشاب کے نئے اور قدیمی تنظیمی دوستوں نے شرکت فرمائی اس اجلاس کی اہم بات یہ تھی کہ اس میں اکثر نئے تنظیمی دوست شریک تھے ضلعی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع خوشاب جناب مولانا ظفر عباس علوی کوآرگنائزننگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے ۔اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21 اکتوبر 2018 کو ضلع خوشاب کی شورای کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی صوبہ پنجاب اور مرکزی شعبہ تنظیم سازی کے نمائندہ شریک ہوں گے ضلع خوشاب کی ضلعی کابینہ میں برادر نعیم عباس کو ضلعی سیکریٹری مالیات ، سید آ غا حسین شاہ کو ضلعی ڈپٹی سیکریٹری ،مولانا اعجازحسین کو ضلعی سیکریٹری تبلیغ و تربیت ،ماسٹر تصور عباس کو سیکریٹری خیرالعمل ، کاشف رضا کوضلعی سیکریٹری میڈیا امور ، مولانا ضمیر حسین وٹو کو ضلعی سیکریٹری عزاداری اور برادر علی جعفر کو ضلعی سیکریٹری وحدت یوتھ نامزد کیا گیا ہے ۔ اب اگلا اجلاس 21 اکتوبر بروز اتوار کو ضلعی شورای کا منعقد ہو گا جس مین چاروں تحصیل (خوشاب،نوشہرہ،قائدآباد،نورپورتھل) کے علاؤہ 10 یونٹس کے نمائندے شریک ہوں گے آرگنائزننگ کمیٹی نے اپنی فعالیت کا باقاعدہ آ غازکردیا ہے امید ہے کہ اگلا اجلاس بھرپور انداز سے منعقد ہو گا ان شاءاللہ نئے ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع خوشاب نےاپنی ٹیم کے ساتھ ایک نئے عزم اور حوصلے سے وارد ہو رہے ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولا تمام مخلص دوستوں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سربرا ہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدار ت مرکز ی کابینہ کا اجلاس،اجلاس میں بھارت کے جارحانہ عزائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملکی سلامتی و دفاع کے ہر قسم کی قربانی دینے کا اعادہ بھی کیا گیا ،سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت اور دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے،بھارت سمیت کسی بھی استعماری طاقت کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دینگے،ہم بانیاں پاکستان کی اولاد ہیں پاک دھرتی کے تحفظ کے لئے ہم کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،اجلاس میں ایم ڈ بلیو ایم کا ضمنی الیکشن کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس تقوی نے کہا کہ ملک بھر کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان بطور سیاسی مذہبی جماعت ملک کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان میں عوامی قوت رکھتی ہے ہم وطن میں عزیز ترقی و خوشحالی کے خواہا ں ہیں ،ہم خدمت اور عوامی جدوجہد کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کرتے آ رہے ہیں اور آئیند ہ بھی مثبت اور تعمیر ی سیاسی جد وجہد کو جاری رکھیں گے،سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ ملکی مفادات قومی وقار اور کو مقدم رکھتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیاسی سیل نے ماہ اکتوبر میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کلیدی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو تمام حلقوں کاجائز لینے کیساتھ ساتھ مقامی سیاسی کونسل کے اراکین سے مل کر ملکی و قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کریں گے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) ڈپٹی کمشنر مظفرآبادمسعودالرحمان کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے انتظامیہ، بانیان مجالس ،ملت جعفریہ کے زعما اور علماء کرام کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ مفتی کفایت حسین نقوی ، چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری ،  ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید طالب حسین ہمدانی، ایس ایس راجہ اکمل خان، ایس پی سید ارشد حسین نقوی، اے ڈی سی جنرل سید اشفاق گیلانی،اے سی پٹہکہ غلام محی الدین گیلانی، مرکزی صدر انجمن جعفریہ ؍ڈی ایس پی ریٹائرڈ سید نذیر حسین نقوی،انفارمیشن آفیسر سید آصف حسین نقوی ،صدر حسینی فاؤنڈیشن سید عارف حسین بخاری، سینئر نائب صدر مرکزی انجمن جعفریہ سید الطاف حسین نقوی، جنرل سیکرٹری اقتدار حسین نقوی، مولانا سید معصوم سبزواری، سید تجمل حسین نقوی ایڈووکیٹ، انتظامیہ اور ضلعی آفیسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مسعودالرحمان نے کہاکہ تمام انٹری پوائنٹس اور رابطہ پلوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی ، انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گی، محرم الحرام میں دوران مجالس لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ بخوبی اپنی ذمہ داری پوری کریگی اور محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ ایس ایچ او صاحبان کو ہدایت کی محرم الحرا م کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں ۔ اجلاس میں ، بانیان مجالس ،ملت جعفریہ کے زعما اور علماء کرام نے انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی ، چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین علامہ سید طالب حسین ہمدانی اور صدر مرکزی انجمن جعفریہ سید نذیر حسین نقوی نے ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ کا محرم الحرام میں بہترین انتظامات کے حوالہ سے شکریہ اداکیا۔ آخر میں ملک و ملت کی ترقی و استحکام اور کشمیر و فلسطین کی جلد آزادی کیلئے دعا کی گئی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کا اجلاس وحدت سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی سید مہدی عابدی نے کی۔ اجلاس میں تمام صوبوں کے سیکرٹری تنظیم سازی نے شرکت کی اور اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ اس موقع پرآصف رضا ایڈووکیٹ کو معاون مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور عدیل عباس شاہ کو مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ تنظیم سازی نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ عاشورہ کے بعد پاکستان بھر میں تنظیم سازی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، تمام اضلاع میں مرحلہ وار ضلعی شوریٰ کے اجلاس بلائے جائیں گے اور آئندہ سال اپریل تک شعبہ تنظیم سازی کو بھرپور طریقہ سے فعال کیا جائے گا۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی سید مہدی عابدی کا کہنا تھاکہ کسی بھی تنظیم میں تنظیم سازی کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ مجلس وحد ت مسلمین ملک بھر میں اپنا تنظیمی وجود رکھتی ہے۔ تاہم آئندہ سات ماہ کے دوران ملک بھر میں تنظیمی سیٹ اپ کو مضبوط اور عوامی رابطہ کو مؤثر بنایا جائے گا۔‎اجلاس میں صوبہ پنجاب سے سیکرٹری تنظیم سازی مولانا سید نیاز بخاری، سندھ سے منور جعفری، گلگت بلتستان سے محمد علی، جنوبی پنجاب سے ناصر عباس خیبر پختونخوا سے مولانا وحید کاظمی اور بلوچستان سے منصب علی شریک ہوئے۔

وحدت نیوز (ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان کی جانب سے وحدت ھاؤس میں سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان مولانامحمد بخش غدیری کے زیرصدارت  ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا۔اجلاس میں ماہ محرم الحرام میں درپیش مسائل کے سلسلے میں مولانا محمد بخش غدیری اور دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ عزاداری سیدالشہداءؑ میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔عزاداری سیدالشہداءؑ میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ سال پولیس انتظامیہ کیجانب سے عزاداری میں بہتر انتظامات پر اور میونسپل انتظامیہ کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن گذشتہ سال دؤران جلوس مجالس لوڈشیڈنگ قابل مذمت ہے اگر اس سال بھی حیسکو انتظامیہ کی یہی روش رہی تو ہم اپنے جلوس ومجالس کارخ شہرکی اہم شاھراہوں کیجانب موڑدینگے اگر دؤران مجالس وجلوس لوڈشیڈنگ کیوجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیاتو اسکی ذمہ دار حیسکو انتظامیہ ہوگی۔

Page 7 of 34

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree