وحدت نیوز (ساہیوال) مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا تحصیل ساہیوال کے علاقے لکھیوال میں تحصیل ساہیوال یونٹ کی ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل سیکریٹری جنرل  مولانا حافظ حسنین مولانا اسد رضا قمی اوردیگر یونٹ کے عہداران نے شرکت کی، اس نشست میں فروکہ کے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تنظیمی فعالیت اور پروگرامات کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کیئے گئے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس پشاورمیں انعقاد پذیر ہوا۔ جس میں تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلز، صوبائی کابینہ کے اراکین، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت حسین شیرازی نے شرکت کی۔ اس موقع پر اضلاع کے سیکرٹری جنرلز نے گذشتہ سال کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ سید محمد سبطین حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ آمدہ سال کو عزاداری اور عصر حاضر کے تقاضوں کا سال قرار دیا جائے گا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) احتجاجی مظاہرے دھرنے جمہوریت میں عوام کا حق ہیں، ہر آدمی اپنے مطالبے کے لیئے آواز اٹھانے کا حق رکھتا ہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پاکستان کی بانی شخصیات کی اولادیں اکٹھی ہیں جبکہ وہ لوگ جو قیام پاکستان کے مخالف اور قائداعظم محمد علی جناح کو کافر اعظم کہتے تھے، آج ان دھرنوں کی مخالفت کر رہے ہیں، آج ان دھرنوں کی مخالفت کر رہے ہیں،انہیں تکلیف مظاہروں سے نہیں بلکہ لبیک یا حسین ؑ کے جان افزاء اور روح پرور نعروں سے ہے جو شیعہ سنی مسلمان یک زبان ہو کر لگا رہے ہیں، ان خیالات کا رکن شوریٰ عالی MWMسیکرٹری جنرل MWMآزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ضلع مظفرآباد کی کابینہ کے اجلاس میں خصوصی شرکت وخطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ شام غریباں اہلبیت ؑ کے پسماندگان کی شام ہے جب ہر طرف ہو کا عالم تھا ، سارے مرد شہید ہو چکے تھے، ماؤں کی گودیاں خالی ہو چکی تھیں۔ بہنوں کے دل کا قرار بھائی جدا ہوگئے تھے، خیمے جل چکے تھے، اسباب لٹ چکے تھے، ایسے میں چند یتیموں اور بیواؤں کو ساتھ لیکر سیدہ زینب سلام اللہ علیھا بیٹھی تھیں ، اس غمزدہ لیکن مقدس ترین شب کی اس طرح تشبیہ دے فضل الرحمن نے توہین و اہانت اہلبیت ؑ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے یزیدی ہونے کا ثبوت دیاہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان شیعہ سنی مسلمانوں کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے جب کہ فضل الرحمن کے والد مفتی محمود کا بیان ریکارڈ پر ہے کہ جس میں انہوں نے قیام پاکستان کو گناہ قرار دیا تھا، لہذا فضل الرحمن مذہبی منافرت پھیلانے کے بجائے اپنے اجداد کے گناہوں کی معافی مانگیں، کہ انہوں نے پاکستان کو ’’ناپاکستان قرار دیا تھا، اور ملا فضل الرحمن پاکستان میں اقتدار کے نشے میں دھت رہتا ہے۔

 

علامہ تصور نقوی جوادی نے کہا کہ بہت عرصہ بعد قوم کو علامہ راجہ ناصر عباس جیسی باجرأت اور حوصلہ مند قیادت نصیب ہوئی ہے ، جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے قیام سے ملت کی عزت و سربلندی کے لیئے اقدام اٹھائے ہیں ، جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انقلاب مارچ کے مطالبات کے تسلیم ہونے اور مقاصد میں کامیابی کے لیئے دعا گو ہیں ، انہوں نے واضح کیا کہ اب نواز شریف کے لیئے کوئی باعزت راستہ باقی نہیں رہ گیا ، ان کی ضد اور ہٹ دھرمی کیوجہ سے ملک میں شدید انارکی پھیلی ہے ، جمہوری طریقہ تو یہ تھا کہ وہ پہلے دن ایف آئی آر کا حکم دیتے اور خود مستعفی ہو جاتے ، تحقیقات سے بے گناہ ثابت ہوتے تو ہیرو قرار پاتے لیکن اب وہ اس سطح تک آگئے ہیں تم انہیں سیاست سے مکمل علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے۔ افواج پاکستان ملکی سلامتی کا ضامن ادارہ ہے نواز شریف نے پہلے انہیں مذاکرات کی درخواست کی اور پھر اپوزیشن جماعتوں کے دباو میں آکر یوٹرن لیا جس کی وجہ سے فوج کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی لیکن آئی ایس پی آر نے تمام دعوؤں کی کلی کھول دی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی بھی شریک تھے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں یوم شہداء اور انقلاب مارچ کے حوالے سے مشاورت کی گئی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت سول مارشل لاء لگا کر عوام سے احتجاج کا حق چھیننے میں کامیاب نہیں ہونگے ماڈل ٹاوُن میں یوم شہداء بھی ہو گا اور انقلاب مارچ کو بھی کوئی نہیں روک سکے گا ہم پر امن عوامی طاقت سے یوم شہداء منائیں گے حکمران ہوش کے ناخن لین پرامن احتجاج کرنے والوں پر اور یوم شہداء کے شرکاء کو ہراساں کرنے سے باز رہے انہوں نے کہا کہ حکمران اعصابی جنگ ہارچکی ہے اور انشااللہ جیت پاکستان کے عوام کے ہی ہوگی نہ اس دنیا میں فرعون اور یزید رہا نہ ہی یہ حکمران رہیں گے یاد رکھیں حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتے ہے مگر ظلم سے نہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا اہم اجلاس صوبائی سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک، سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر غور کیا گیا۔ اس موقعہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انبیائے الہی ؑ حضرت یونس ؑ اور حضرت شیث ؑ کے مقدس مزارات میں بم دہماکوں اور توہین کے خلاف 8 شوال کو تحفظ مزارات انبیاء و اہل بیت ؑ کا دن منایا جائے گا۔ انبیائے کرام ؑ ، اہلبیت اطہارؑ اور صحابہ کرام کے مزارات امت مسلمہ کی محبت کا مرکز ہیں ان کی توہین کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے۔

 

8 شوال کے یوم احتجاج میں اہل سنت کے علماء اور اکابرین بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شیعہ سنی علماء کو مل کر ملکی سطح پر احتجاجی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان، مرکز کی ہدایت پر جعلی مینڈیٹ کی حامل نواز حکومت کے خلاف تحریک کے لئے آمادہ ہے ہمارے ورکرز جلد ہی رابطہ مھم کا آغاز کریں گے ہم دہشت گردی، مہنگائی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ اور امن و امان کی ابتر صورتحال سے ستائے عوام کی آواز بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی غلط پالیسیوں کے باعث نواز حکومت کا گراف تیزی سے گرا ہے اور نواز شریف غیر مقبول حکمران بن چکے ہیں۔ شاہانہ مزاج کے حامل وزیر اعظم، عوام کے مسائل و مشکلات سے بے خبر ہیں۔ جعلی مینڈیٹ کے حامل حکمران ووٹوں کی جانچ پڑتال اور انتخابی اصلاحات سے خوف زدہ ہیں۔

 

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی 26 ویں برسی کے موقع پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عظیم قائد سے تجدید عہد کرتے ہیں۔ علامہ عارف حسین الحسینی نے پاکستان میں ضیاء آمریت کے خلاف مؤثر جدوجہد کی۔ وہ انقلاب اسلامی کے حامی اور اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے۔ اپنے پاکیزہ کردار کے باعث وہ آج بھی کروڑوں انسانوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ ان کی زندگی اور جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مخدوم سید ظفر عباس شمسی، صوبائی سیکریٹری مالیات مولانا محمد علی جمالی، نصیرآباد ڈویژن کے رہنما سید عبدالقادر شاہ، ضلع صحبت پور کے سیکریٹری جنرل غلام حسین شیخ، ضلع لسبیلہ کے س جنرل سید قربان شاہ و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹاوُن میں سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کابینہ کے تمام اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے عین جہاد قرار دیا گیا اور آپریشن کی تاخیر سے ہونے والی شہادتوں، جس میں افواج پاکستان اور سویلین افراد شامل ہے، کا ذمہ دار موجودہ حکمرانوں کو قرار دیا۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاوُن کی بھرپور مذمت کی  گئی اور اسے بدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاوُن نام نہاد جمہوری حکمرانوں کے ماتھے پر نہ مٹنے والا بدنما داغ ہے، اس سانحے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور منہاج القرآن کے درخواست میں نامزد ملزمان کے خلاف فوری ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ درجن سے زائد شہداء کے ورثا کو اب تک انصاف نہ ملنا عدل و انصاف کے ایوانوں پر سوالیہ نشان ہے۔

 

اجلاس میں کراچی میں آئے روز کی ٹارگٹ کلنگ اور ہزاروں شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کو سندھ حکومت کی قاتلوں سے ساز باز کا نتیجہ قرار دیا گیا۔ اجلاس میں بھکر میں پنجاب حکومت کی جانب سےانتہا پسندوں کی ایماء پر ملت جعفریہ کے بے گناہ 130 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ تحفظ پاکستان بل کو انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ اجلاس میں اے جی آفس میں ہونے والے کروڑوں کی بدعنوانیوں پر کرپشن مافیا کو حکومت پنجاب کی جانب سے تحفظ دینے کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم القدس کو پاکستان بھر میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ساتھ مل کر بھرپور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree