وحدت نیوز (اسلام آباد) علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں راولپنڈی اسلام آبادکی شیعہ تنظیموں ، ٹرسٹیز،بانیان جلوس،سالاران دستہ،ماتمی انجمنوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں 20محرم الحرام کو سیکٹرجی10اسلام آباد میں مرکزی جلوس عزاپر پولیس کے حملے ،رکاوٹ ڈالنے اورعزاداروں کی بلاجوازگرفتاریوں کے واقعات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر بانی جلوس ہذٰابھی موجودتھے،اس موقع پر علامہ راجہ ناصرعباس کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداءؑملت تشیع کا آئینی ،قانونی،جمہوری حق ہے،جس پرکوئی پابندی،رکاوٹ یا حملہ ناقابل پرداشت ہے،انہوں نے کہا کہ 30محرم سے قبل راولپنڈی اسلام آباد کی تمام شیعہ تنظیمیں ، ٹرسٹیز،بانیان جلوس،سالاران دستہ،ماتمی انجمنیں آئندہ کے  مشترکہ لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) شہری حکومت کی جانب سے کالعدم جماعت کے رہنماﺅ ںکو دعوت دینے کی مذمت کرتے ہیں،کمیشنر کراچی و سندھ حکومت کے کالعدم جماعتوں سے روابط امن و امان کیلئے خطرہ ہے،کمشنرکی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں کالعدم دہشتگرد جماعت کو دعوت دینا نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے،حکومت آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر تک وسیع کرے ، امن و امان کے حوالے سے بلائے جانے والے اجلاس میں کالعدم جماعت کی نمائندگی کی مذمت کرتے ہیں،شہر قائد کالعدم دہشتگرد جماعت کے خلاف بے گناہ شیعہ و سنی علمائ و عوام کے قتل کے مقدمات قائم ہیں،نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعت پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ان خیا لات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل سید رضا نقوی نے وحدت ہاﺅس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے بلائے جانے والے اجلاس میں کالعدم دہشتگرد جماعت ے رہنماءکو بلانا محرم الحرام میں شہر کے امن و امان کی سازش کی کو شش کی جارہی ہے حکومتی مشینری اگر شہر میں امن و امان کی خواہاں ہے تو ہزاروں بے گناہوں کے خون میں ملوث کالعدم دہشتگرد جماعت کے خلاف کاروائی کرے اور یہی وجہ ہے کہ ا یم ڈبلیو ایم و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کمشنر کراچی کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں کالعدم دہشتگرد جماعت کے رہنماء کے خطاب سننے سے قبل ہی بائیکاٹ کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ کا فیصلہ بے گناہ شیعہ و سنی مسلمانوںکے قتل میں ملوث کالعدم جماعت کے رہنما ءکو کمشنر کراچی کی جانب سے اہم اجلاس میں دعوت دینے پر لیا گیا اور ایسے اہم اجلاس سے خطاب کروانے کا مقصد شہری وسندھ حکومت کی کالعدم دہشتگرد جماعتوں سے وابستگی ظاہر کرتی ہے ،محرم الحرام مجالس و جلوس عزاءکے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام تر ذمہ داری کمشنر کراچی و سندھ حکومت پر عائد ہوگی، محرم الحرام سے قبل حساس اداروں کی جانب سے ممکنہ دہشتگردی رپورٹ کے باو جود سندھ حکومت کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف ایکشن نہیں لے رہی جو قابل مذمت ہے۔

وحدت نیوز (ہری پور) صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین خیبر پی کے علامہ سبطین حسین الحسینی نے ہریپور میں تنظیم میں شامل ہونے والے مختلف ماتمیوں اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم اللہ تعالٰی کی رضا، امام زمانہ (عجل) کی خوشنودی اور خدمت خلق کا ذریعہ ہے۔ تنظیم ہمارا بت و صنم نہیں بلکہ الہی اہداف کے حصول کا ایک وسیلہ ہے۔ تنظیم کے ذریعے ہم ملت کے حقوق کو حاصل کرسکتے ہیں اور ملت کے افراد کو جوڑ سکتے ہیں۔ تنظیم مختلف مسائل کے حل کا ایک ذریعہ ہے۔ مجلس وحدت کے کارکن اور عہدیدار ملت کے خادم ہیں۔ ضلع کو تین تحصیلوں میں تقسیم کرکے منظم انداز میں کام کیا جاسکتا ہے اور اس کو ہم علاقہ میں ایک مضبوط جماعت کے طور پر متعارف کرائیں گے۔

وحدت نیوز (بہاولپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بہاولپور ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی بہاولپور میں منعقد ہو ا جس میں ضلع بہاولپور ، بہاولنگر ،رحیم یارخان اور ضلع لودھراں کے ضلعی سیکرٹری جنرلز اور ضلعی کابینہ کے اراکین نے بھرپورشرکت کی،اجلاس میں ڈویژنل کو آڈینیٹر کی نامزدگی ، محرم الحرام ،پنجاب بھر میں بے جا گرفتاریوں اور تنظیم سازی کی صورتحال پر غو ر کیا گیا۔اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن سید آل محمد جعفری نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مضبوط تنظیم سازی ہی کسی تنظیم کی مضبوطی اور طاقت کی ضامن ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کی اُمید ہے اس لیئے مجلس وحدت مسلمین کے تمام عہدیداران کو تن من دہن قربان کر کے مجلس وحدت کی تنظیمی فعالیت کے لئے بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے ۔

صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کو مضبوط بنیادوں پر منظم کیا جائے گا اور قوم کی اُمیدوں پر پورا اُترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام ڈویژنز میں ڈویژنل کوآڈینیٹرز نامزد کر کے تنظیم سازی کی مانیٹرنگ کو بہتر کیا جائے گا او ر مسائل اور مشکلات کا حل نکالا جائے گا اجلاس سے علی رضاطوری صوبائی رابطہ سیکرٹری نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ محرم الحرام میں مجلس وحدت کا ہر ضلع میں ایک نمائندہ وفد مقامی مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے مقامی انتظامیہ کے سربراہان سے ملاقات کرئے گا ۔اجلاس میں پنجاب بھر میں مجلس وحد ت مسلمین کے کار کنا ن اور عہداداران کی بلا جواز گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی اور صوبائی حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ مجلس وحد ت مسلمین کے تمام اسیران کو رہا کیا جائے بصورت دیگر ملت جعفریہ راست اقدام اٹھانے کے لئے مجبور ہو جائے گی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محر الحرام میں ڈویژن کے تما م اضلاع یونین کونسل کی سطح پر یونٹ سازی کریں گے ۔مرکز اور اضلاع کے درمیان روابط کو بہتر بنایا جائے گا ،آئندہ اجلا س میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر کی نامزدگی کا اعلان کیا جائے گا ۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاک فوج سیاستدانوں سمیت تمام کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے چنیوٹ آمد پر مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے ان تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جو دہشت گردی ، کرپشن اور ان کے سہولت کاروں کے قلع قمع کرنے کیلئے کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ،انہوں نے حکمرانوں پر الزام لگایا کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ ملک کی حکمران جماعت الیکشن پر اثر انداز ہو ہم ان تمام اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کررہے ہیں، انہوں نے آخر میں کہا کہ دہشت گردوں اور کرپشن مافیا کے سہولت کار وں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایاجائے اور ان کو کسی بھی صورت میں دہشت گردی اور کرپشن کی حوصلہ نہ ملنے پائے ۔

وحدت نیوز (قم المقدس) مجلس وحدت مسلمین قم کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری کی زیرصدارت  دفتر مجلس وحدت مسلمین قم میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران اراکین ِکابینہ نے اپنی گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اپنا آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا۔اس کے علاوہ اہم مناسبتوں کے انعقاد،بین الاقوامی اسلامی ایشوز ،اعزامِ مبلغین اورمملکتِ خداداد پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بھی اظہارِ خیال کیاگیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree