وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی مختلف مسالک کے مفاد پرست افراد کا جوائنٹ وینچر ہے۔اس جماعت میں پارٹی عہدے مسالک کی بنیاد پر تقسیم ہوتے ہیں ،الیکشن کے موقع پر یہ مفاد پرست ٹولہ اپنے مفاد کیلئے عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرکے فرقہ واریت کوہوا دیتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مذہبی سیاسی جماعتوں کو اپنا مزارع سمجھنا چھوڑ دے اور اس غلط فہمی میںنہ رہے کہ مذہبی جماعتوں کا کام فقط اس استحصالی جماعتوں کو سپورٹ کرنا ہے۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے کرپشن کو روکنے کیلئے ہی مذہبی جماعتیں میدان عمل میں ہیںاور ہر سطح پر ان کا مقابلہ جاری رہے گا۔

انہوںنے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے پریس کانفرنس میں ہرزہ سرائی کے رد عمل میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر الیکشن ہارنے کے بعد ذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں اگر انہیں نسیان کی بیماری ہے تو ہم انہیں یاد کروادیتے ہیں کہ اگر حلقہ 1 میں تحریک اسلامی ان کا ساتھ نہ دیتی تو موصوف کی ضمانت بھی ضبط ہوجاتی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اسمبلی میںاگر ایک ممبر بھی ہے تو وہ بھی ایک مذہبی جماعت کے مرہون منت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی فرینڈلی اپوزیشن کی وجہ سے پاکستان میں مسلم لیگ نواز کی حکومت قائم ہے جب بھی حکومت کو ٹف ٹائم دیا جاتا ہے تو جمہوریت کو خطرے کا جواز تلاش کرکے پیپلز پارٹی نواز لیگ کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی جھوٹی تقاریر محض عوام کو بیوقوف بنانے کا حربہ ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی ہی دہشت گرد ٹولہ طالبان کی خالق جماعت ہے اور آج تک گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں طالبان کے ہاتھوں ہزاروں بیگناہ عوام شہید ہوچکے ہیں اور طالبان کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہزاروں پاکستان عوام کے کشت و خون کی ذمہ داری پیپلز پارٹی ہی پر عائد ہوتی ہے۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین کے نمائندہ وفد نے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر پروفیسر سید افتخار حسین نقوی کی سربراہی میں مئیرفیصل آباد ملک رزاق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، اس موقع پر سید حسنین شیرازی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد اور دیگر بھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفد اور سٹی میئرکے درمیان  شہر کے امن و امان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحدت مسلمین ضلع ہری پور کے زیر اہتمام جشن ولادت امام حسین ؑ، مولاعباس علمدار ؑ اور امام زین العابدینؑ کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزارہ جات کی مختلف مذہبی وسیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں ،دانشوروں اور  شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس تقریب سے  ایم ڈبلیوایم صوبہ خیبر پختونخواکے سیکریٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی، قونصلیٹ جنرل ایران علی یوسفی، اعجاز علی خان درانی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا، اس موقع پر مقررین نےامام عالی مقام کے حضور اپنی عقیدت کا اظھارکیا،مصباح الھدی وسفینۃ النجاۃوسفینۃنوح ہونے کے ناطے،آپکی عبادی، سیاسی واجتماعی سیرت کو اپنے لیۓ اسوہ ونمونہ، قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ موجودہ شیطانی استکباری اندھیروں وطوفانوں میں نجاۃ کاواحد ذریعہ حسینء واھلبیت ع کادامن تھامنا ہے۔

وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواکے سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے پاراچنار کو دورہ کیا ، اس دوران انہوں نےمرکزی جامع مسجد وامام بارگاہ میں منعقدہ  عظیم الشان جشن ولادت حضرت امام حسین ع اور حضرت عباس علمدار ع میں خصوصی شرکت  کی اور خطاب بھی کیا، اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عاشقان حسینی ؑ جشن میں شریک تھے، انہوں نے فضائل ومناقب اہل بیت ؑ بیان کرنے کے ساتھ ساتھ دو حاضر کی خارجیت کے مقابل اسوہ شبیری ؑ کی عملی پیروی پر بھی زور دیا اور کہا کہ کرم ایجنسی کو اس وقت چاروں طرف سے فتنہ تکفیریت نے گھیر رکھا ہے مستقل بیداری اور میدان میں حضور ہمیں دشمن کے مقابلے میں کامیابی سے ہمکنار کرسکتا ہے ،بعد ازاں علامہ خطیب مرکزی جامع مسجد علامہ شیخ فدا علی مظاہری اور پرنسپل مدرسہ آیت اللہ خامنہ ای علامہ سید عابد حسین الحسینی سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی اور علاقہ صورتحال سمیت اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وحدت نیوز(سکردو) حاجی گام چوک سکردو کا نام سانحہ بابوسر میں شہید ہونیوالے قاری محمد حنیف کے نام پر رکھ دیا گیا۔  مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سکریٹری جنرل اور معروف عالم دین علامہ سید علی رضوی کے ہاتھوں بورڈ کی تنصیب کی گئی ۔ بورڈ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اہالیان محلہ کی جانب سے لگایا گیا۔ تقریب میں اہالیان محلہ حاجی گام سمیت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سکریٹری نشر و اشاعت نسیم کربلائی، ڈویژنل صدر سید اطہر موسوی، مجلس وحدت مسلمین کے سکریٹری سیاسیات اور ماہر تعلیم حاجی محمد علی، سکریٹری نشر و اشاعت ایم ڈبلیو ایم میثم کاظم اور دیگر نے شرکت کیں۔ اس موقع پر علامہ سید علی رضوی نے شہید کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی اور شہدائے بابوسر، شہدائے چلاس، شہدائے کوہستان اور دیگر شہدائے گلگت بلتستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیں۔

وحدت نیوز(سجاول) عالمی یوم دمہ کےموقع پر خیرالعمل فاؤنڈیشن شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین کےتحت سجاول میں بھی آگہی واک کا انعقاد کیا گیا ،صوبائی رہنما مختیار دایو ،ضلعی سیکریٹری جنرل مظفر لغاری ،ایم ایس سول اسپتال سجاول ڈاکٹر امیر علی شاہ ،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ہیلتھ ڈپارنمنٹ ڈاکٹر انور میمن ،ڈاکٹر علی شورو اس کے علاوہ سیاسی سماجی رہنماؤں ،سول سوسائٹی اور میڈیا کے افراد نے شرکت کی ،واک سول اسپتال سجاول سے مین بس اسٹاپ تک کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree