وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف بھوک ہڑتال ستائیسویں روز بھی جاری رہی۔ کہتے ہیں کہ آخری دم تک مطالبات کی منظوری کیلئے بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ستائیس روز سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف شخصیات اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ میں مولانا حسن ظفر، مولانا احمد اقبال، اعجاز بہشتی سمیت دیگر رہنما موجود ہیں، اس کے علاوہ ملک بھر میں 30 سے زائد مقامات پر علامتی احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی جاری ہیں۔ رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بنایا جانے والا نیشنل ایکشن پلان عام شہریوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ گلگت اور پارا چنار میں اہل تشیع کی زمینوں پر زبردستی قبضے کئے جا رہے ہیں، مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔ علامہ حسن ظفر کا کہنا تھا کہ حکومت کو عید تک کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین کے اعلی سطحی صوبائی وفد کے ساتھ خیبرپختون خواہ حکومت کے مذاکرات کا دوسرا دورکوہاٹ میں بخوبی انجام پایا۔وفد میں چیف جسٹس(ر)سیدابن علی،سید حسین علی الحسینی ،ایڈوکیٹ حاجی فداحسین،سید قاسم رضا،حاجی علی دادخان،مولانا سیدین،مولاناعبدلحسین،مولانا اقبال بہشتی۔جبکہ حکومت کی جانب  سےکمشنر کوھاٹ سیدمسرت حسین،ڈی آئی جی  اخترحیات گنڈاپور،ڈی پی اوکوہاٹ صہیب اختر،ڈی پی او ہنگوشاہ نذر،ڈی سی ظاہرشاہ،ڈی سی  احسان،اے سی  فضل قادر اور رکن صوبائی اسمبلی  ضیاءاللہ شامل تھے ،اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، حکومتی اراکین نے ایم ڈبلیوایم وفدکو تمام مطالبات پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے، واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، زمینوں پر قبضے اور عزاداری سید الشہداءپر بلاجواز پابندیوں کے خلاف گذشتہ ایک ماہ سے اسلام آباد پریس کلب پر جاری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بھوک ہڑتالی کیمپ میں قائد وحدت کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد صوبائی حکومت کے ساتھ مسائل کے حل اور مشترکہ حکمت عملی کی ترتیب کے لئے مذاکراتی عمل کا یہ دوسرا دور تھا ، اس حوالے سے آئندہ بھی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔

وحدت نیوز(تہران) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے ایک نمائندہ وفد نے سفارت پاکستان تہران کے قونصلر اور کمیونٹی امور کے مسئول سے ملاقات کی۔ یہ وفد معاون سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید ظہیر الحسن نقوی، شعبہ قم کے مسئول ڈاکٹر گلزار احمد جعفری، انکی کابینہ و معاونین اور شعبہ مشہد و اصفہان کے مسئولین پر مشتمل تھا۔ اس نمائندہ وفد نے حکومت پاکستان کی بے حسی اور آئینی ذمہ داریوں سے روگردانی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی 26 روز سے اسلام آباد میں جاری بھوک ہڑتال اور 80 ہزار پاکستانی مظلوم شہداء کا پرامن طریقے سے مقدمہ لڑنے، حکمرانوں کے مردہ ضمیر کو جگانے کی جدوجہد اور اس راہ میں صعوبتیں برداشت کرنے کا تذکرہ کیا۔ وفد نے دہشتگردی اور تکفیریت کی لعنت سے وطن عزیز کو پاک کرنے کا مطالبہ کیا اور واضح کیا کہ پوری قوم ناصر ملت کے ساتھ ہے، اس کی دلیل ملک بھر میں انکی حمایت میں ہونے والے مظاہرے اور علامتی بھوک ہڑتال کیمپ ہیں۔

پاکستان کی نون لیگ کے علاوہ سب سیاسی پارٹیوں کی حمایت اور اظہار یکجہتی شیعہ وسنی اور لیبرل و نیشنل پارٹیوں کی تائید اور اسی طرح پوری دنیا میں پاکستانی سفارتخانوں اور کونسل خانوں کے سامنے ہونے والے تائیدی مظاہرے ہیں۔ پاکستانیوں کے علاوہ پوری امت مسلمہ میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے، میڈیا کے ذریعہ یہ آواز ہر جگہ پہنچ چکی ہے، جس کا اظہار مراجع عظام اور کئی ایک اسلامی اور عرب ممالک کی شخصیات اور تنظیموں و تحریکوں کے سربراہان کے علاوہ انسانی حقوق کے اداروں کے بیانات میں ہوچکا ہے، اگر حکومت فی الفور ہمارے سب مطالبات قبول نہیں کرتی تو آنے والے جمعہ کے بعد اقوام متحدہ کے سامنے بھی علامتی بھوک ہڑتال بھی کریں گے۔ چونکہ اس نااہل حکومت کے متکبرانہ اور معاندانہ رویہ سے پاکستان کا ایمیج دنیا بھر میں پہلے بھی خراب ہے اور مزید متاثر ہوگا۔

وفد نے مزید کہا کہ ابھی تک ہماری موومنٹ پرامن ہے، لیکن اگر ہمارے قائد کی صحت بے حال ہوئی تو پھر حالات قابو میں نہیں رہیں گے، ملک اور دنیا بھر سے ہماری غیرت مند قوم سڑکوں پر آئے گی اور پھر حالات نے جو رخ بھی اختیار کیا، اس کی تمام تر ذمہ داری حکرانوں پر عاید ہوگی۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے امور خارجہ کے سربراہ اور وفد نے تقریباً 5 میٹر سے لمبے کپڑے کا طومار جناب عبدالعزیز صاحب قونصلر سفارت پاکستان تہران کو پیش کیا، اس پر تقریباً 500 سے زیادہ پاکستانی اور مختلف ممالک کے طلاب و شخصیات کے تائیدی دستخط تھے، جو کہ مظلوموں کے حقوق کے لئے مجلس وحدت کے سربراہ، ناصر ملت کی جدوجہد کی مکمل حمایت اور تائید پر مشتمل تھا۔ جناب کونسلر صاحب نے وعدہ کیا کہ وہ اس وفد کی آواز اور جذبات اور تمام تر مطالبات کو حکومت کے سربراہان تک منتقل کریں گے۔

وحدت نیوز (قم) پاکستان کے بعض علماء، یونیورسٹیوں کے بعض سربراہوں اور اسلامی مراکز کے عہدیداروں نے آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔مرجع تقلید نے اس ملاقات میں دشمن کو پہچاننے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: صدیوں س دشمن اسلامی ممالک پر قبضہ جمانے کی سعی ناتمام کر رہا ہے تاکہ مسلمانوں کی سیاست، ان کے کلچر اور اقتصاد کو اپنے قبضے میں لے۔ ایران میں بھی اسلامی نظام کے چراغ کو بجھانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے اسلامی ممالک میں دشمن کے ناجائز منصوبوں کے نفاذ کی طرف اشارہ کیا اور کہا: میں نے انقلاب سے پہلے اور بعد پاکستان کے سفر کئے اور اس نتیجہ تک پہنچا کہ یہ ملک استکباری طاقتوں کے نیچے دبا ہوا ہے۔ پاکستان کا سعودی عرب سے گہرا تعلق ہے اور سعودی عرب امریکہ اور صیہونی ریاست کا پکا نوکر ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے یمن اور بحرین میں جاری سعودی سازشوں سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا: پاکستانی حکومت نے یمن پر جارحیت میں سعودی عرب کو گرین سگنل دکھایا، اگر پارلیمنٹ کی مخالفت نہ ہوتی تو یہ ملک یمن کی جارحیت میں شریک ہوتا۔ افسوس کی بات ہے کہ نواز شریف ہو یا پرویز مشرف ہو سب امریکہ اور سعودیہ کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور امریکہ کی جانب سے پاکستان میں جاری ڈرون حملوں کے سامنے بالکل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

علمائے پاکستان کو چاہیے کہ قیام کریں اور تحریک وجود میں لائیں،انہوں نے عالم اسلام کی مشکلات کا علاج آپسی اتحاد میں قرار دیا اور کہا حکومت پاکستان اس ملک میں شیعوں کے قتل عام کے مقابلے میں کوئی اقدام انجام نہیں دے رہی ہے۔ علمائے پاکستان کو چاہیے کہ قیام کریں اور تحریک وجود میں لائیں تاکہ ان کا ملک صحیح راستے پر آئے۔ عالمی استکبار برطانیہ، امریکہ، فرانس، جرمنی، صیہونی ریاست سب آپس میں متحد ہیں ہمیں بھی ان کے مقابلے میں ایک ہونا چاہیے۔

انہوں نے اسلامی ممالک جیسے سعودی عرب، قطر، عرب امارات اور کویت کو امریکہ اور صیہونی ریاست کی کٹھپتلیاں قرار دیتے ہوئے کہا: سعودی عرب تیل اور گیس کے بجٹ کو تکفیری گروہوں اور دھشتگردوں کے حوالے کرتا ہے اور اسے مذہبی حمایت کا رنگ دیتا ہے یہ ایسے حال میں کہ آل سعود شیعہ مسلمانوں کو یہود و نصاریٰ سے بھی برا سمجھتے ہیں ایسی صورتحال میں عالم اسلام کے حالات بہتر ہونے کی امید نہیں کی جا سکتی۔

جہان تشیع کے مرجع تقلید نے کہا: سعودی عرب ہر سال لاکھوں قرآن چھپوا کر دنیا کے کونے کونے میں بھیجتا ہے لیکن خود اس پر عمل کرنے سے قاصر ہے، قرآن کا فرمان ہے کہ ایک بے گناہ شخص کا قتل گویا تمام انسانیت کے قتل کے برابر ہے لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ قرآن کریم کے لاکھوں نسخے چھپانے والا سعودی عرب یمن میں کس طرح بے گناہ عورتوں اور بچوں کو خاک و خون میں یکساں کر رہا ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا: پاکستان میں شیعہ سنی متحد ہیں لیکن شرپسند افراد حکومت کے اندر موجود ہیں۔ پاکستان میں شیعوں نے بھوک ہڑتال کی ہے اس لیے کہ اس ملک کی حکومت سعودیہ، امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں کا کھلونا بن چکی ہے جب تک حکومت میں تبدیلی نہیں آئے گی ملک کی صورتحال نہیں بدل سکتی۔

انہوں نے امام خمینی کی کتابوں کو اردو میں ترجمہ کئے جانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: امام خمینی(رہ) نے ایک عالمی انقلاب برپا کیا جو صرف ایران سے مخصوص نہیں، امام کی کتابوں کا اردو میں ترجمہ اور عوام الناس کے ذریعے ان کا مطالعہ ملک میں بیداری کا باعث بن سکتا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے 25 ویں روز بھی احتجاجی کیمپ میں مختلف جماعتوں کے وفود اورعمائدین کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری رہا۔احتجاجی کیمپ کے شرکا ء نے علامہ ناصر عباس جعفری کے عزم و حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کے وقار اور سربلندی کے لیے ان کے جدوجہد کو پاکستان کی تاریخ میں سنہری لفظوں سے لکھا جائے گا۔علامہ ناصرعباس نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کو بچانے کے لیے ظلم کے خلاف جدوجہد کا درس ہمیں دین اسلام سے ملتا ہے۔ظلم کے خلاف خاموش رہنا غیر اسلامی اور دین محمد ی سے متصادم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں دو طاقتیں برسرپیکار ہیں ۔ایک طاقتیں ظالموں کی اور دوسری مظلوموں کی ہے۔ ہم نے ظالم کے خلاف ہمیشہ سینہ سپر رہنا ہے۔دنیا بھر میں جو جو حکومتیں ظالمین کی تائید کرتی ہیں وہ ظلم کی حکومتیں ہیں۔ان کے خلاف قیام کرنا واجب ہے۔وطن عزیز کو گزشتہ تین دہائیوں سے قاتلوں، ظالموں اور لٹیروں نے یرغمال بنایا ہو ا ہے۔ اس مادر وطن کو ان کے شکنجے سے چھڑانا ہے۔وطن کے ہر وفادار بیٹے اورباشعور شخص کو ایسے عناصر کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی جو قومی مفادات کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔اگر آج ہم نے مل کر آواز بلند نہ کی تو آنے والی نسلوں کے مستقبل پر سنگین خطرات منڈلاتے رہیں گے۔یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری کے بھوک ہڑتال کے اعلان کے بعد پاکستان اور یورپ سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں قائدمجلس وحدت مسلمین سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔اس وقت ملک بھر میں پچاس سے زائد مقامات پر بھوک ہڑتال کیمپ لگے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز امریکی ریاستوں، ڈیلاس، ہوسٹن اور سیاٹل میں بھی علامہ ناصر عباس سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ماہ صیام تذکیہ نفس کے لیے اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہے۔ محض جسمانی عبادات سے اس ماہ کی برکتوں کو مکمل طور پر نہیں سمیٹا جا سکتا بلکہ یہ مقدس مہینہ آپس کے معاملات میں صبرو تحمل رواداری، اخوت ،عجز و انکساری کا بھی تقاضہ کرتا ہے۔روزہ جسمانی مشقت کانام نہیں ہے بلکہ نفس کی تربیت کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔یہ ہمیں تمام اخلاقی و جسمانی برائیوں سے دور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کی مناسبت سے دعائیہ محافل اور دیگر تقریبات میں وطن عزیز کے استحکام و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ پاکستان کی خوشحالی کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنے تمام ضلعی و صوبائی دفاتر میں ماہ رمضان کے دوران خصوصی تقریب ’’شب دعا‘‘منعقد کرے گی۔جس میں پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے ، قومی سلامتی اور ملک کے استحکام کے لیے نوافل ،تلاوت ،اذکار اور مناجات رات بھر جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران انتظامیہ گراں فروشوں پر بھی کڑی نظر رکھے تاکہ عام آدمی اشیائے خوردو نوش کے حصول میں دشواری سے بچ سکے۔ناجائز منافع خوروں کے لیے فوری طور پر کڑی سزاؤں کا جگہ پر تعین کیا جائے تو عام گزر بسر کرنے والے افراد کو اس ماہ میں جن مشکلات کا سامنا رہتا ہے اس میں یقینی طور پر کمی واقعہ ہو گی۔علامہ احمد اقبال رضوی نے کہ امن و امان کے قیام کے ذمہ دار اداروں کو ملک دشمن عناصر پر بھی گہری نظر رکھنا ہو گی تاکہ وہ شر پسندانہ عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں۔مساجد ،امام بارگاہوں سمیت تمام مقدسات اور عبادت گاہوں کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔اس سلسلہ میں ذرا بھر غفلت کا مظاہرہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ماہ رمضان کے دوران ملک بھر میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

Page 13 of 33

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree