وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دس نکاتی مطالبات کے حق میں چوک گھنٹہ گھر ملتان میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ احتجاجی جلسے سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ سلطان احمد نقوی، مخدوم عباس رضا مشہدی،شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر علامہ مجاہد عباس گردیزی، علامہ غلام مصطفی انصاری،مولانا کاشف ظہور نقوی، مولانا عون محمد نقوی، مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا مظہر عباس صادقی، مولانا وسیم عباس جعفری، مولانا سلیمان محمدی،مولانا عمران ظفر اور ثقلین نقوی نے خطاب کیا۔ احتجاجی جلسے کے شرکاء نے نماز مغربین چوک گھنٹہ گھرمیں ادا کی ۔ احتجاجی جلسے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ احتجاجی جلسے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی جابر اور ظالم حکومت سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم بار بار حکومت کو متنبہ کررہے ہیں کہ ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں ورنہ عید کے بعد لانگ مارچ ہوگا۔ سجادہ نشین بری امام سرکار مخدوم عباس رضا مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو ایک مہینے سے زیادہ کا وقت ہوچکا ہے لیکن ان ظالم حکمرانوں کوکوئی فکر نہیں ہم آج اعلان کرتے ہیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اکیلے نہیں ہیں ہم سب ان کے ساتھ اور بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ میں حکومت وقت پر واضح کرنا چاہتا ہوں عزاداری امام حسین کو محدود کرنے کی سازشوں سے باز آجاؤ ، امام حسین کا غم منانا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اور اسے کوئی نہیں چھین سکتا ۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کے ڈویژنل صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں کیونکہ یہ ہمارے حقوق ہیں ، ہم عزاداری سیداشہداء کو برپا کرنے کی اجازت نہیں لیں گے، وقت کے ہر یزید نے امام حسین کے ذکر کو محدود کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوگئی ۔ جلسے کے آخر میں ماتمداری اور نوحہ خوانی کی گئی۔ مخدوم سید حسن رضا مشہدی نے نوحہ پڑھا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے شیعہ سنی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ہم اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی مطالبات کی کسی شق سے دستبردار ہونا قابل قبول ہے۔ پارہ چنار میں پرامن احتجاج پر ایف سی کی طرف سے گولیاں چلانے والے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام سے لے کر ملک میں دہشت گرد وں کے خلاف بھرپور آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کی روح کی مطابق نفاذ تک ہمارا احتجاج ختم نہیں ہو گا۔ہماری جدوجہد پُر امن پاکستان کے لیے ہے جہاں ہر شخص کو آئین کے مطابق مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہوں۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت نے ملت تشیع کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک روا رکھا۔پاکستان کے اہل تشیع نہ صرف دہشت گردی کا شکار ہیں بلکہ حکومتی مظالم نے بھی ان کے لیے زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ۔ ملک بھر میں دندناتے ہوئے دہشت گرد امن و سکون کے قیام میں موجود ہ حکومت کی ناکامی کی بین دلیل ہے۔نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گردی کے تدارک کی بجائے سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔دہشت گردوں یا ان کے سہولت کاروں کے ساتھ کسی بھی جگہ نرمی کا مظاہرہ کرنا پاکستان کے اسی ہزار شہدا کے خون سے غداری ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان حکومتی بے حسی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ حکمرانوں کے پاس تدبر، حکمت اور بصیرت جیسی کوئی شے سرے سے موجود نہیں۔سیاسی شعور کے فقدان اور عوامی مشکلات سے دانستہ بے خبری نے نون لیگ کو عوام سے دور کر دیا ہے۔اگلے الیکشن میں نہ صرف ملت تشیع نواز لیگ کابائیکاٹ کرے گی بلکہ اسے بہت سارے حلقوں میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کے لیے پوری دنیا میں علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے رہنماء سید عدیل عباس زیدی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، انشاء اللہ لاکھوں افراد جنوبی پنجاب سے عید الفطر کے بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے سلسلہ میں ضلع لیہ کے علاقہ فتح پور میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی لانگ مارچ کے حوالے سے عوام رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، اگر حکمرانوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو عید کے بعد جنوبی پنجاب کے ہر ضلع، شہر، گاوں اور قصبہ سے عوام کا سیلاب نکلے گا، انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی عوام رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، لانگ مارچ تاریخی ہوگا، اور ملت تشیع اپنی وحدت کے ذریعے کامیاب ہوگی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال 32ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔لانگ مارچ کی کال کے بعد پاکستان بھر سے مختلف علما و ذاکرین اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور یقین دلایا ہے کہ ظلم و بربریت کے خلاف جاری اس تحریک کی کامیابی کے لیے بھرپور افرادی قوت کے ساتھ آپ کی ایک آواز پر میدان میں حاضر ہوں گے۔ملت تشیع کی طرف سے علامہ ناصر عباس کی صحت کے متعلق تشویش بھی پائی جاتی ہے اور کچھ بزرگ علما اور قوم کی قد آور شخصیات نے ایم ڈبلیو ایم کے قائد سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست بھی کی ہے تاہم علامہ ناصر عباس نے کہا کہ وہ حق کا پرچم لے کر نکلیں ہیں جو کبھی سرنگوں نہیں ہوتا۔میرے لیے میری صحت سے زیادہ اہم میری قوم میری ملت اور میرا وطن پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے وطن عزیز کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔یہود و نصاری کے ایجنٹ اور تکفیری دہشت گردوں نے ہم پر پراکسی وار مسلط کر رکھی ہے۔پاکستان کو مفت میں میدان جنگ بنایا جا رہا ہے۔ پاک چائنا اقتصادی راہدری کے اعلان کے بعد مفاد پرست گروہ اور ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں میں اچانک تیزی آ گئی ہے۔ پاکستان کی ترقی میں محض خارجی ملک دشمن طاقتیں رکاوٹ نہیں ڈال رہیں بلکہ وطن عزیز کے اندر بھی آستین کے سانپ موجود ہیں۔ جب تک ان کو کچلا نہیں جائے گا تب تک ملک تباہی کے دہانے پر ہی کھڑا رہے گا۔فرقہ واریت ، لسانی و صوبائی تعصب، دہشت گردی، انصاف کے حصول میں دشواری، لوٹ مار، کرپشن اور بے راوی جیسے متعدد موذی عوارض میںیہ ملک جھکڑا جا چکا ہے۔ نئی نسلوں اور بہترین مستقبل کے لیے ہمیں ان نجاستوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے والوں کو نظریات کے فروغ کے لیے کھلی آزادی دے رکھی ہے جب کہ دوسری طرف درود و سلام پڑھنے والوں پر مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ ہم اسی غیر منصفانہ طرز عمل کے خلاف میدان میں نکلے ہیں ۔جب تک نیشنل ایکشن پلان کو درست سمت کی طرف نہیں پھیر دیا جاتا اورجب تک دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ نہیں ہوتا ہم نے اس احتجاجی کیمپ سے نہیں اٹھنا۔ اگر عوامی حقوق کا دفاع کرتے میری جان چلی جاتی ہے تو ساری دنیا کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ پاکستان کی سالمیت و بقا کے لیے آواز حق بلند کرنے والے محب وطن افراد کا قتل ہر کوئی نہیں کرتا بلکہ یہاں کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کرتی ہے

وحدت نیوز(کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائد علامہ راجہ ناصر عباس صاحب پچھلے تیس دنوں سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ہمارے بے گناہ شہداء کو انصاف دلانے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں اور انکی بھر پور حمایت کیلئے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے کال پر جمعہ کے نمازکے بعد ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی ، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے نمائندوں اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکریڑی جنرل عباس علی نے کہا کہ ہم ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس صاحب کے ساتھ ہیں، حق کبھی کسی کے آگے نہیں جھکتا۔ علامہ راجہ ناصر عباس صاحب پوری قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری شدہ بیان کے مطابق جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد میکانگی روڈ سے پرنس روڈ تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، گزشتہ دنوں کوئٹہ کے قومی و مذہبی جماعتوں اور اداروں نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس صاحب کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے مطالبات کی حمایت کی اور جمعہ کو انکی حمایت کے لئے ایک ریلی نکالی گئی جس سے مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم وامام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا،ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موجودہ وفاقی حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔مرکزی رہنماو امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ ملک بھر میں ہمیں مختلف دہشتگردانہ واقعات کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، کراچی میں خرم ذکی کو شہید کیا گیا،پارہ چنار میں بے گناہ پاکستانیوں کو احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسسز کی بلا جواز فائرنگ سے شہید کیا گیا اور اسی طرح ملک بھر میں ہمارے خلاف کاروائیاں ہوتی رہی ہے مگر حکومت کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہا کہ ملک کا نظام ایسے نہیں چلتا جیسے موجودہ وفاقی حکومت چلانا چاہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم انصاف کی خاطر سڑکوں پر نکلے ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہمیں تحفظ فراہم کرنا ہے مگر یہاں تحفظ تو دور کی بات، ہمیں انصاف تک نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ قائد ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب قوم کی آواز ہیں اور گزشتہ 22دنوں سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کے ذریعے احتجاج کر رہے ہیں، قوم حکومت وقت سے اپنا حق مانگ رہی ہے اور پوری قوم کی جنگ اس وقت ایک شخص لڑ رہا ہے۔ حکومت وقت کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانی ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم بہت جنازیں اٹھا چکے ہیں اور ظلم و بربریت کی انتہا ہو گئی ہے اب ہم مزید ظلم برداشت نہیں کر سکتے۔ احتجاجی ریلی سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وہ علامہ راجہ ناصر عباس صاحب کے مطالبات کے حامی ہیں اور حکومت وقت کو چاہئے کہ علامہ راجہ ناصر عباس صاحب کے مطالبات تسلیم کریں۔

وحدت نیوز (مشہد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے وفد نے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان کی قیادت میں آیت اللہ سید محمد علی شیرازی سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے آیت اللہ سید محمد علی شیرازی کو پاکستان کی موجودہ صورتحال اور بالخصوص علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ، فرقہ واریت، دہشتگردی اور شیعہ نسل کشی کے اسلام آباد میں جاری بھوک ہڑتال پر بریفنگ دی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں حجتہ الاسلام آقائی آزاد حسین، حجتہ الاسلام خواجہ محمد سلیم محمدی، حجتہ الاسلام اشفاق علی لغاری، حجتہ الاسلام عرفان حیدر، حجتہ الاسلام لعل خان اورحجتہ الاسلام رضا زیدی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ سید محمد علی شیرازی نے پاکستان میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی جانب سے دی جانے والی بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت اور تائید کی۔ آیت اللہ سید محمد علی شیرازی نے مزید کہا کہ اس وقت تشیع جہاں مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں ہم تشیع پاکستان کی کامیابی اور سربلندی کے لیے دعاگو ہیں۔

Page 10 of 33

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree