The Latest

mwmflagمجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک بھر میں صوبے ،ضلع اور یونٹ کی سطح پر استقبال ماہ صیام کی روح پرور تقاریب کا انعقاد کیا ۔ جس میں رمضان المبارک کی برکتوں، دنیا وی و اخروی فوائد کے ساتھ ساتھ فلسفہ صیام پر مقررین نے خطابات کیے۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی اسلام آبادکے زیر اہتمام ایک روح پرور تقریب کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی آفس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل راولپنڈی اسلام آباد سیدہ ام رباب زیدی، پرنسپل جامعہ الزھراء نصرت فاطمہ سمیت ضلع بھر کی یونٹ سیکرٹری اور کابینہ کی اراکین نے شرکت کی۔ تقریب میں کلیدی خطاب کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور مولانا عابد بہشتی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت خواہر خدیجہ کاظمی نے حاصل کی۔ جس کے بعد تقریب سے خطابات کا سلسلہ شروع ہوا ۔ جامعہ الزھراء کی پرنسپل نصرت جعفری نے روزے کی اقسام اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خطاب کا آغاز امیر کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پر مغز فرمان وحی ترجمان سے کیا جس میں زیب ممبر صاحب سلونی روزے کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں ''دل کا روزہ زبان کے روزے سے بہتر ہے۔ زبان کا روزہ شکم کے روزے سے بہترے ہے اور سب سے بہترین روزہ قلب کا روزہ ہے''۔ نصرت جعفری کاکہنا تھا کہ رمضان اسمائے حسنہ میں سے ہے لہٰذا یہ نہیںکہنا چاہیے کہ رمضان آ گیا بلکہ ماہ رمضان کہتے ہوئے اس کا استقبال کرنا چاہیے۔رمضان المبارک گناہوںکو جلانے اور مٹانے ولا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں ہم خدا وند کریم کے مہمان بننے جا رہے ہوتے ہیں۔ روزہ داروںکی اقسام بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ صرف شکم کا روزہ رکھتے ہیں،کچھ عذاب کے ڈر سے تو کچھ لوگوں کے ڈر۔ پست ترین افراد وہ ہیں جو صرف بطن کا روزہ رکھیں۔ جن کے لئے روزہ بس شکم پری سے احتراز کا نام ہے۔ سیدہ ام رباب زیدی نے اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی طرف سے ماہ صیام میں تربیتی و روحانی محافل اور شب بیداریوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں عورت کی تربیت ایک زی روح کی تربیت نہیں بلکہ معاشرے کو روح پرور بنانے میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ کیونکہ انسان کی پہلی تربیت گاہ گود مادر ہوتی ہے۔ انہوں نے اس عزم اور امید کا اظہار کیا کہ ایم ڈبلیو ایم کی خواتین سیرت سیدہ الزھراء سلام اللہ علیھا اور سیرت حضرت زینب سلام اللہ علیھا کو دیگر خواتین میں عام کرنے کے لئے اپنی شرعی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گی۔ سیدہ ساجدہ فاطمہ کاظمی نے فضائل و فلسفہ ماہ صیام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو انسان کو بیک وقت مختلف الجہتی فوائد سے مستفید کرتا ہے۔ یہ جہاں انسان کے اندر روحانی و معنوی فضائل پیدا کرتا ہے وہاںروحانی و جسمانی بیماریوں سے نجات کا باعث بھی ہے۔روزہ انسان کے اندر الٰہی صفات پیدا کرتا ہے ،ایسی صفات جو ہمیں صرف آئمہ طاہرین علیھم السلام کی ذات پاک یا اقوال میں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزہ ہمیں تحمل و برداشت کا درس بھی دیتا ہے لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اپنے آپ کو سیرت اہل بیت علیھم السلام سے آراستہ کریں۔اس موقع پر مولانا عابد بہشتی سیرت اولیاء اللہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئمہ معصومین علیھم السلام ، اولیائے کرام اور بزرگ علمائے کرام سب روزے کی نذر مانا کرتے تھے۔ آپ کو اتقیاء کی زندگیوںمیں روزہ زیادہ نظر آئے گا۔ انہوں نے لبنان کی حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اورمجاہدین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست اسرائیل سے 35 روزہ جنگ کے دوران حزب اللہ کے تمام مجاہد روزے سے تھے اور اس جنگ میں فتح کے بعد سید حسن نصراللہ پورا ایک سال روزے سے رہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ قبولیت دعا کا باعث اور مصائب و مشکلات سے نجات کا ضامن ہے اس لیے جب بھی مشکل وقت یا پریشانی آئے تو عام دنوں میں بھی روزے کی منت مانی جائے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے اس تقریب میں خصوصی خطاب کیا جس میں انہوں نے ماہ رمضان کے فضائل، افادیت اور اس مبارک مہینے میں دعا و اذکار پر سیر حاصل گفتگو کی۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ روزہ انسان کو گناہ سے بچاتے ہوئے خدا اوربندے کے درمیان مضبوط اورپرخلوص رشتے کو مزید مستحکم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ روزہ خواہشات نفسانی کی مخالفت کادوسرانام ہے۔ ماہ صیام ماہ توبہ ہے اس مہینے میں رحمتوں کے دروازے خد اپنی مخلوق پر کھول دیتا ہے اور اپنے غضب و غصے کو کم کر دیتا ہے۔ ماہ صیام ہمیں خدا کی رحمتوں اور برکتوں کی طرف دعوت دینے آیا ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ خدا کے حضور توبہ و رجوع کے ذریعے سے،اعمال صالحہ کے ذریعے سے ، اہل بیت علیھم السلام اور بالخصوص اپنے زمانے کے امام حضرت ولی العصر علیہ السلام (عجل اللہ فرجہ الشریف)کو وسیلہ بنا کر اپنے گناہوںکی مغفرت اور اپنے مومنین بھائیوں اور بہنوں کے لئے خدا کی رحمت و کرم کے لئے دعا کریں۔ اپنی نمازوں کو خضوع و خشوع کے زیور سے آراستہ کریں، نماز شب کو اس مہینے میں باقاعدگی سے ادا کریں، تعقیبات نماز کثرت مگر خلوص سے ادا کریں۔ تلاوت قرآن پاک، دعائے کمیل، دعائے جوشن کبیر، دعائے سلامتی و ظہور امام عصر علیہ السلام، زیارت وارثہ، استغفار اور درود پاک کا وردکثرت سے کریں۔ دعا ہے خدا وند کریم بحق آئمہ معصومین علیھم السلام ہم ماہ صیام کی رحمتوں، برکتوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ تقریب کے اختتام پر خواہر نصرت زیدی سیکرٹری جنرل یونٹ آئی ٹین ٹو نے امسال یکم جولائی کو مینار پاکستان لاہور میں ہونے والی کامیاب قرآن و سنت کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور تمام خواہران کی طرف سے پھولوںکا گلدستہ پیش کیا۔

syedhassanشامی عوام اور حکومت کے دشمن شامی فوج کو کمزور بنانا چاہتے ہیں۔شام کا مسئلہ آج ایک اہم مسئلہ ہے۔ مغربی ممالک کے لئے بشار اسد مشکل ساز ہے ۔وہ نہیں چاہتے کہ اسرائیل دشمن بشارلااسد شام میں بر سر اقتدار رہے۔اسد اسلامی مقاومت کا حامی اور اسرائیل کادشمن ہے اور اس کو ہٹانے کی اصل وجہ یہی ہے کہ وہ شام میں ایک ایسے شخص کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں جو اسرائیل کا حامی اور مقاومت کا مخالف ہو۔ان خیالات کا اظہار حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شام فلسطینیوں اور لبنانیوں کی پشت پناہی کرتا ہے اور اسلامی مقاومت کی تکیہ گاہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کی مسلط کردہ 33 روزہ جنگ زیادہ تر ہتھیار شام سے لئے تھے اگر اس وقت امریکہ اور مغربی ممالک اسرائیل کے ساتھ تھے تو شام حزب اللہ کے ساتھ تھا۔انھوں نے کہا کہ امریکہ صرف اسرائیل کو بچانے کے لئے شام کی فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے اور بعض سازش کار عرب امریکہ اور اسرائیل سے تعاون کررہے ہیں۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ  شامی عوام اور حکومت کامیاب ہوں گے جبکہ دشمنوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

mwm logoمجلس وحدت مسلمین ٹنڈو محمد کان کے ضلعی سیکرٹری جنرل اسد علی بھٹو کی والدہ ماجدہ انتقال پرملال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی ، صوبائی سیکرٹری جنرل سندھ علامہ مختار امامی اورر دیگر قائدین کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان کے دعائیہ کلمات میں مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے دعا صبر جمیل کی گئی ہے۔

Allama Iftekharامام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس کے چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایمکی جانب سے یکم جولائی کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد کی جانے والی قرآن و سنت کانفرنس نے شہید قائد علامہ عارف حسینی کے دور کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے دفتر میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیاجس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے کوآرڈینیٹر وسطی زون سید اسد عباس نقوی، لاہور ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا سید حسن ہمدانی اور صوبائی دفتر کے مسئول مولانا نیاز بخاری بھی موجود تھے ۔علامہ افتخار حسین نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کے اکابرین کی جانب سے قوم میں بیداری کی روح پھونکنے اور اکابرین کو ملت تشیع کے حقوق کے لیے موثر انداز میں آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو بیدار کرنے اور اسے وحدت کی لڑی میں پرونے کے لیے جو بھی طبقہ میدان عمل میں آئے گا وہ اس کی حمایت کریں گے۔

اصفہانی ہنرمندوں نے عراق کے شہر کاظمین میں نویں امام حضرت امام محمد تقی جوادعلیہ السلام کے حرم مطہر کا نیا بالائی دروازہ نصب کردیا ۔یہ دروازہ ایران کے شہر اصفہان میں تیار کیا گیا ہے ۔ ڈیڑھ سال کے عرصہ میںتیار کیے جانے والے اس دروازے کی تیاری میں50 ماہرین نے حصہ لیا ۔جس کی تیاری میں 550 گرام سونا اور 24 کلو چاندی استعمال کی گئی ہے

شام کے سرکاری ٹی وی نے جمعہ کو قومی سکیورٹی کے سربراہ ہشام اختیار کے انتقال کی خبر نشرکی ہے۔ ہشام اختیار بدھ کو شام کے درالحکومت دمشق میں ہونے والے بم دھماکے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ جنھیں علاج کے لئے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ لیکن وہاں وہ جانبر نہ ہو سکتے اور آج خالق حقیقی سے جا ملے۔یاد رہے کہ ہشام اختیار بشارالاسد حکومت کے چوتھے افسر ہیں جو اس دھماکے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ قبل ازیں شامی وزیر دفاع، نائب وزیر دفاع اور وزیر داخلہ بدھ کے روز قومی سلامتی کے صدر دفتر میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

mwm logoایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر، نقشہ سحر و افطار کی اشاعت، یوم القدس ریلی۔ ایم ڈبلیو ایم فیصل آباد کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ کے تمام اراکین نے شرکت کی۔جس میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ قرآن و سنت کانفرنس عوام رابطہ و تشہیری مہم میں بھر پور کردار ادا کرنے والے کارکنوں کے اعزاز میں رمضان المبارک  کے دوران افطار ڈنر دینے کا اعلان کیا گیا ۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران منعقد کیے جانے والے پروگراموں کو بھی حتمی شکل دی گئی اور فصلہ کیا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے روزہ دار مومنین کی سہولت کے لیے نقشہ سحرو افطار شائع کیا جائے گا ، اجلاس میں جمعة الوداع کے موقع پر فیصل آباد میں نکالی جانے والی القد س ریلی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ، اس موقع پر ڈاکٹر تابع حسین نقوی شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ۔

mwmflagمجلس وحدت مسلمین ڈھڈیال کے سیکرٹری جنرل خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ اسرائیل صفحہ ہستی سے جلد مٹ جائے گی۔ کیونکہ اسرائیل شر ہے اور شر مٹنے کو ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوم القدس سابقہ روایات کے تحت ڈھڈیال میں جمعة الوداع کے موقع پر یوم القدس انتہائی باوقار انداز میں شرعی فریضہ سمجھ کے منایاجائے گا ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام  مینار پاکستان میں منعقدہ قرآن و سنت کی شاندار کامیابی سے ملت تشیع کو نیا عزم اور حوصلہ ملا جوس پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدیں مبارکباد کے مستحق ہیں ، دریں اثنا ایم ڈبلیو ایم ڈھڈیال یونٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناظم حسین و دیگر راہنمائو  محمد تقی مرزا ، جاوید اقبال اور عون علی نے بھی قرآن و سنت کانفرنس کی کامیابی پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی اکابرین کو مبارکباد ی ہے۔

mwm logoڈھوک پراچہ راولپنڈی میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا نیا یونٹ تشکیل دے دیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا تنظیمی اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل سیدہ ام رباب زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر کی خواتین بڑی تعداد میں شریک تھیں ۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے خواہر رفعت فاطمہ کو ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ڈھوک پراچہ کی سیکرٹری جنرل اور ماریہ بتول کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا۔ جبکہ شازیہ زاہد کو سیکرٹری روابط ، سیدہ صدف کو سیکرٹری مالیات اور خواہر صبا کو معاون سیکرٹری مالیات کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ یونٹ کابینہ کی دیگر عہدیدار خواتین کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے ۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی ضلعی سیکرٹری جنرل سیدہ ام رباب زیدی نے نو منتخب عہدیداراوں سے حلف لیا۔

mwmflagمجلس وحدت مسلمین گوجرانوالہ گرجاکھ یونٹ کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم گرجاکھ یونٹ کے زیر اہتمام حاجی نواز علی کی رہائش گاہ پر ماہانہ درس قرآن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میںممتاز صحافی و دانشور ادریس ناز ، بٹ برادران ،سید عفت حسین کاظمی سید راحت حسین جعفری ، مجاہد ملت جعفریہ میاں فرحت عباس جعفری ، ایم ڈبلیو ایم ،آئی ایس اوکے کارکنون و عہدیداروں سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر قرآن بورڈ پنجاب کے رکن ڈاکٹر علامہ امجد علی جعفری نے درس قرآن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ اور حیات انسانی پر محیط مقدس ضابطہ اخلاق ہے ۔ جس پر عمل پیرا ہو کر بنی نوع انسان دنیاوی و اخروی کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree