پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپس پہنچ گئے

30 جون 2015

وحدت نیوز (لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری دبئی سے ایمریٹس کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔ علام اقبال انٹر نشینل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے ایئرپورٹ پر گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری قافلے کی صورت میں ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔ راستے میں بھی جگہ جگہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا شاندار استقبال کیا جاتا رہا۔ کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے رہائش گاہ واقع ماڈل ٹاؤن پہنچ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں قافلے کی صورت میں سفر نہ کرنے  کی تجویز دی گئی تھی اور حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ان پر طالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے تمام حکومتی تجاویز مسترد کرتے ہوئے قافلے کی شکل میں ہی سفر کا فیصلہ کیا۔  ڈاکٹر طاہرالقادری کے قافلے کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور پیدل ساتھ چلتی رہی جبکہ ماڈل ٹاؤن پہنچنے پر طالبات کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree