وحدت نیوز(ملتان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ قاتلوں سے مذاکرات کئے جائیں۔ کراچی میں بوگس ووٹوں کا بھانڈا پھوٹنے سے فخرو بھائی کا چہرہ واضح ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وحدت یوتھ ونگ کے سربراہ سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، صوبائی سیکرٹری پنجاب اُمور جوان علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی سمیت دیگر موجود تھے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں عوام کی نہیں بلکہ اشرافیہ اور سیاسی مافیا کی حکومت ہے۔ جعلی ووٹوں سے بننے والے حکمران قومی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتے، ملک کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔ اے پی سی کو کیا اختیارات ہیں کہ وہ پاکستان کے آئین اور قانون کے دائرے سے نکلے اور دہشتگردوں کو سزا دینے کی بجائے ان سے مذاکرات کرے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شیعہ سنی کو بلایا ہی نہیں گیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو وجود دینے میں ریاستی ادارے ذمہ دار ہیں۔ مخصوص مکتب فکر کے ٹریننگ کیمپ بنائے گئے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ بعض عناصر ملتان کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جس کی نشاندہی ہم نے انتظامیہ کو کر دی ہے اگر محرم الحرام سے قبل ان کی حرکات وسکنات کو مانیٹر نہ کیا گیا تو کسی بھی نقصان کا خدشہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام منعقدہ عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈی سی او ملتان کی جانب سے بلائے جانے والوں اجلاسوں میں اُن لوگوں کو شرکت دی جاتی ہے جو امن کو زک پہنچانا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملتان پاکستان میں عزاداری کا لکھنو ہے جہاں سے عزاداری کی کرنیں پورے پاکستان میں پھیلتیں ہیں۔
 
کانفرنس کے آخر میں قرادادیں پیش کی گئیں جن میں عزاداری سیدالشہداء کے کلاف کسی قسم کی سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ محر م سے قبل فرقہ واریت اور دہشت گردی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ ملتان کے لائسنسدار اور تعزیہ داروں کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ ادارں کو ہدایات جاری کرے جلوسوں کے روٹس کو جلد کلیئر کیا جائے۔ بہت جلد مجلس وحدت مسلمین کا وفد کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈی سی او ملتان سے ملاقات کرکے عزادارں کے مسائل پیش کرے گا۔

وحدت نیوز(گلگت)  ملک عزیز پاکستان پر مسلط نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں منہگائی کا جن بےقابو ہوتا جا رہا ہے اس بڑھتی ہوئی منہگائی نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے بالخصوص پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں حکومت کی طرف سے حالیہ اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ پاکستان کے ۱۸ کروڑ عوام ایک طرف دہشت گردی کے نشانے پر ہیں تو دوسری طرف حکومت منگائی کے ذریعے غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے میں مصروف ہے۔ حکومت اپنی شاہ خرچیوں پر کنٹرول کرنے کی بجائے ان کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنزل شیخ بلال حسین سمائری نے ایک اہم اجلاس میں خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ تھیں مگر اس حکومت کے ابتدائی ۱۰۰ دنوں میں ہی قوم کا بھرکس نکالا گیا لوگوں کو اتنے فاقے پڑے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو سربازار بیچنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جہاں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہوئی ہے وہاں  بجلی، پیڑول اور دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے لوگون کا معاشی قتل کر رہی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے غریب ملازمین کے ساتھ ناانصافیاں قابل مذمت ہیں۔

وحدت نیوز (بلتستان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ان دنوں جس تاریخی اور خطرناک بحرانوں سے گزر رہا ہے، موجودہ حکومت کے بس میں نہیں کہ اسے ان بحرانوں سے نکال سکیں، اس سلسلے میں تمام ریاستی اداروں، پارٹیوں اور شہریوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ علامہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے دور حکومت کی ابتداء میں ہی ناکام حکومت بن چکی ہے اور حکومتی مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی بھی نہیں دکھا رہی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت کو دہشت گردی روکنے میں دلچسپی ہے اور نہ عوام کو سہولت دینے میں، ریاست کو استحکام کی راہ پہ گامزن کرنے میں دلچسپی ہے اور نہ غیر ملکی مداخلتوں کو روکنے میں، شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں دلچسپی ہے اور نہ ہی قانون شکنوں اور قاتلوں کو سزا دینے میں، حکومت کو کسی چیز سے دلچسپی ہے تو اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے میں، عوام سے لوٹ کر خزانے بھرنے میں، عوام پر مہنگائی کی ڈرون کرنے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے ابتدائی دنوں میں بدترین کارکردگی دکھا چکی ہے، حکومت کو چاہیئے کہ رئیسانی حکومت سے عبرت حاصل کریں اور اپنا قبلہ درست کریں، دہشت گردی کو روکنے میں راست اقدام کریں، مہنگائی، بدامنی، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، زر کی قدر میں کمی جسے اہم مسائل پر جامع اور دلیرانہ پالیسی مرتب کرکے وطن عزیز پاکستان کو استحکام کی راہ پر گامزن کریں، صرف بیانات دینے اور مہنگائی کی سومانی برپا کرنے سے ملک میں ترقی نہیں آتی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)شام میں رہبر کے نمائندہ آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے خیر العمل فاﺅنڈیشن کے ہیڈآفس کا دورہ کیا ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکیرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سکیرٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی اور مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود و مسئول خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان برادر نثار فیضی نے آیت اللہ مجتبیٰ حسینی کا استقبال کیااور انہیں خوش آمدید کہا،مسئول خیر العمل فاﺅنڈیشن برادر نثار علی فیضی نے آیت اللہ مجتبیٰ حسینی کو دفتر کے شعبوں کا معائنہ کروایااور تفصیلات بتائیں۔ خیر العمل فاﺅنڈیشن کی ورکنگ باڈی کے اراکین سے اپنے خصوصی خطاب میں آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے ادارے کی کارکردگی کوسراہا اور مزید کامیابی کے لیے دعا کی۔

مزید گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے فرمایا کہ مجلس کا رفاہی ادارہ انشاءاللہ پاکستان میں عوامی خدمت کے لیے رول ماڈل بنے گا، اس شعبہ کو تمام وابستگیوں سے بالاتر ہوکر عوام و انسانیت کی خدمت کو اپنا طرہ امتیاز بنانا چاہیے،اسلام اجتماعی روش کا دین ہے جس کی تمام عبادات کو اجتماعی حوالے سے ادا کرنے کا اجر و ثواب زیادہ رکھا گیا ہے ، اس میں انفرادی سطح پر صلہ رہمی ، پڑوسیوں کے حقوق سے لیکر معاشرتی و علاقائی سطح پر وطن کی خدمت اور پھر اس سے بڑھ کر بڑے دائرہ اسلام کی خدمت کوقرار دیا گیا ہے ،ہمیں نیکی و تقویٰ کے کاموں کے لیے اکٹھے ہونا چاہیے ۔امام خمینی کی روش حزبی تھی لیکن انکی نگاہ حزبی نہ تھی بلکہ ا نھوں نے ہمیشہ پورے معاشرے کی طرف توجہ دی ،آخر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آیت اللہ مجتبیٰ حسینی کا ان حالات میں پاکستان آنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور انکی شام کے موجودہ سخت ترین حالات میں ثابت قدمی کے ساتھ مقاومت کی رہنمائی اور سرپرستی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

وحدت نیوز ( کراچی ) مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، مسیحی برادری اور سول سوسائٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ پشاورکی تحقیقات کے لئے فوری طور پر کمیشن تشکیل دیا جائے جو اس سانحے کی رپورٹ مکمل کرکے حکومت کو پیش کرے اور اس رپورٹ سے قوم کو آگاہ کیا جائے جبکہ ایسے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت جامع پالیسی کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار ہولی ٹرینٹی چرچ میں بشپ آف کراچی اینڈ بلوچستان ڈائیوسیس چرچ آف پاکستان صادق ڈیئنل، ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سندھ علامہ سید صادق رضا تقوی، چیئرمین بین المذاہب کمیشن برائے امن و ہم آہنگی علامہ عبدالخالق فریدی، بانی و سیکریٹری جنرل بین المذاہب کمیشن برائے امن و ہم آہنگی علامہ احسان صدیقی، ترجمان وزیر مملکت برائے بین المذاہب ہم آہنگی پیرزادہ سید ازہر ہمدانی، چیف ایگزیکٹو ہینڈز ڈاکٹر تنویر احمد شیخ اور عورت فاﺅنڈیشن کی ڈائریکٹر مہناز رحمان نے سانحہ پشاور کے حوالے سے مذمتی و تعزیتی اجتماع اور مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ رہنماﺅں نے کہا کہ ہم مسیحی برادری پر ہونے والے ظلم و بربریت اور اِس کے نتیجے میں 150 سے زیادہ افراد کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
 
رہنماﺅں نے کہا کہ ایک عرصہ دراز سے پاکستان کے دُشمن پاکستان کی سالمیت کے خلاف میں کبھی مذہبی کبھی نسلی اور کبھی قومیت پر دہشت گردی کرتے ہیں۔ ان رہنماﺅں نے کہا کہ آج ہمارا گرجا گھر میں جمع ہونا اِس بات کی دلیل ہے کہ ہم سب پاکستان کے دُشمنوں کی اِس بُزدِلانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہیں اور اپنے اتحاد سے ان دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کا عزم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ شرپسند لوگ اور دہشت گرد ہمارے لوگوں میں داخل ہو کر اِس طرح کی کوئی کاروائی نہ کرسکیں جس سے ہمارے اتحاد اور بھائی چارگی کو نقصان پہنچے اور ہمارے ملک کو کمزور بنایا جائے۔ رہنماﺅں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ پشاور کے جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو جلداز جلد معاوضہ ادا کیا جائے۔ سانحہ پشاور کی تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دیا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree