وحدت نیوز(گلگت) دفاع وطن کنونشن میں شرکت اور خطاب کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید فیصل رضا عابدی اور سنی اتحاد کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا پانچ رکنی وفد کے ہمراہ پنڈال میں پہنچ چکے ہیں ، علامہ امین شہیدی ، علامہ اعجاز بہشتی اور ناصر عباس شیرازی نےمعزز  مہمانان گرامی کا استقبال کیا، اس موقع پر عوام  کے ٹھاٹھے مارتے سمندر کے نعروں کا جواب سینیٹر فیصل رضا عابدی نے ہاتھ ہلا کر دیا ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چند لمحوں بعد جلسہ گاہ پہنچنے والے ہیں ۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت اور اہلیان غلمت نگر  کے زیر اہتمام عظمت ولایت کانفرنس کے عنوان سے عظیم الشان  اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرسید فیصل رضا عابدی ، علامہ شیخ اعجاز بہشتی سمیت مقامی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قائدین اور عمائدین   نے خطاب کیا، اہلیان نگر کی جانب سے اجتماع کے دوران 3 نومبر کو منعقد کیے جانے والے دفاع وطن کنونشن کو بہت سراہا گیا ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ امین شہیدی ، ناصر عباس شیرازی، ملک اقرار حسین صوبائی رہنما علامہ شیخ نیئر عباس، علامہ مظاہر موسوی، ڈویژنل رہنما علامہ شیخ بلال سمائری   و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

دوران خطاب قائدین کا کہنا تھا کہ اب ہمیں عقیدے کی خاطر متحد ہونا ہوگا، سیاسی پارٹیوں کی شعبدہ بازیوں سے دھوکا نہیں کھانا، شیعہ قوم کی بقاء وحدت پر انحصار کرتی ہے ، قائدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ دفاع وطن کنونشن کسی خاص سیاسی یا مذہبی جماعت کی نمائندگی کرنے کے لیے نہیں منعقد کیا گیابلکہ اس کا مقصد تمام شیعہ سنی  عوام خصوصاً گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی شیعہ سنی قوم کو وحدت کی لڑی میں پرونا ہے۔انشاء اللہ یہ اجتماع گلگت بلتستان میں نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گا ۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک وفد کے ہمراہ ضلع ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران مدرسہ دارالخیر چھلت نگر میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شیعہ علماء کونسل ضلع ہنزہ نگر کے صدر و امام جمعہ الجماعت چھلت نگر سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں جہاں مختلف قومی و ملی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی وہاں علامہ ناصر عباس جعفری نے شیخ منیر کو دفاع وطن کنونشن میں شرکت کی دعوت بھی دی۔انکے ہمراہ شیخ بلال سمائری، شیخ صادق مہدوی، مشتاق مسلم، عارف قبنری اور ارشاد بنگش وفد میں شامل رہے۔ وفد نے شہداء ملت جعفریہ کی قبور پر حاضری کے علاوہ خانوادہ شہداء سے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس موقع پر شہداء ملت جعفریہ کی عظیم قربانیوں پر انکے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) کراچی کے نشتر پارک میں منعقد ہونے والی عظمت ولایت کانفرنس اور اس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماوں کی جانب سے اہم ملکی و عالمی ایشوز پر بیان کئے جانے والے واضح مواقف کو نہ صرف ملک کے اندر سراہا گیا بلکہ دنیا بھر میں مقیم ہم وطنوں اور اسی طرح مومنین نے بھی اس کو انتہائی مثبت انداز سے دیکھتے ہوئے اس کی تعریف کی ملک کے معروف اور اہم اخبارات کے ویب سائیڈس پر مجلس وحدت مسلمین کے عسکریت پسند کالعدم تنظیم طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں پیش کردہ موقف کے بارے میں تبصرے اب بھی جاری ہیں جبکہ الیکڑونک میڈیا نے بھی اس موقف پر تبصرہ کیا اور ٹاک شو زمیں اٹھایا،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فارن افئیر کے مطابق ترکی ،بحرین سعودی عربیہ ،کینڈا امریکہ ،برطانیہ ،اسپین ،سوئزرلینڈ ،اور فرانس سمیت متعدد ممالک میں مقیم ہم وطنوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے موقف کو سراہا ۔جبکہ بہت سے ممالک میں نشتر پارک کی عظیم الشان عظمت ولایت کانفرنس اور جشن غدیر کو لائیوسڑیم کے توسط سے براہ راست دیکھا ،اسپین کے مشہور شہر بارسلونا میں سکرینوں پر اس عظیم کانفرنس کو دیکھا گیا ،ترکی کے شہر ترابزون اور استنبول سے موصولہ ایملز میں پاکستانی قوم کو عظیم قوم اور نشتر پارک کے اجتماع میں موجود جوش اور ولہ ولے کو بے مثال جذبے سے تعبیر کیا گیا ہے جبکہ کینڈا سے مومنین نے اپنے ایملز میں اس اجتماع کی تعریف کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو ملک اور ملت کی امید کہا اور رہنماوں کے موقف کی تائید کی ۔سری لنکا سے مومنین نے اس کو عظیم غدیری اجتماع کہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے سری لنکا میں بھی اس قسم کے اجتماعات منعقد ہوں۔

وحدت نیوز(گلگت) بلوچستا ن میں منظم سازش کے تحت شیعہ مکتب کے پیروکاروں پر زمین تنگ کی جارہی ہے ، بلوچستان کا کوئی علاقہ شیعیان حیدر کرار (ع) کے لئے محفوظ نہیں ، کوئٹہ ، مستونگ، بولان ، خصداراور مچھ ہماری مقتل گاہیں بنادی گئی ہیں ، نواز حکومت نے دہشت گردوں سے سازباز کر رکھی ہے ، محرم الحرام سے قبل اس طرح کے سانحات نیک شگون نہیں ،مچھ میں ۶شیعہ مزدوروں کے بے دردی سے قتل کی پر زور مذمت کر تے ہیں ، ڈاکٹر عبد المالک بلوچ بیدار وزیر اعلیٰ ہو نے کا ثبوت دیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔



ان کاکہنا تھا کہ پاکستان بھر میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑے بغیر ملک میں قیام امن ممکن نہیں ، افسوس کے ساتھ ہماری حکومت اور چند سکیوررٹی ادارے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہے ہیں ، بلوچستان میں فرقہ واریت کا عنصر کہیں دکھائی نہیں دیتا ، ایک مخصوص سوچ کے حامل افراد یک طرفہ دہشت گردی میں ملوث ہیں ، جن میں سکیورٹی ایجنسیز کے باوردی اہلکار بھی شامل ہیں ،انہوں نے کرم ایجنسی کے حالات کا تذکر ہ کر تے ہو ئے کہا کہ ہم پاراچنار کے حالات سے غافل نہیں ہیں مقامی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں ، وفاقی حکومت بالش خیل کے مسئلے کے فوری حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے، انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو متنبہ کیا کہ بیرونی ایجنڈے پر طالبان سے مذاکرات کی خواہش کو چھوڑ کر بلوچستان میں جاری دہشت گرد کاروائیوں کی خبر لیں اور ملوث دہشت گردو ں کے خلاف ٹھوس اور موثر کاروائی کے احکامات جاری کریں ۔

وحدت نیوز(بلتستان) جشن آزادی گلگت بلتستان ملک کے نام نہاد حکمرانوں کے ضمیروں پر دستک ہے، چھیاسٹھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے، گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینی حصہ بنانے کے لیے بھرپور جدّوجہد کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے جنگ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ آزادی گلگت بلتستان اس قوم کا درخشندہ اور تابناک باب ہے، جس دن اس خطہ کے غیور اور جرات مند جوانوں نے اپنی قوت بازو سے ڈوگرہ فوج کو مار بھگایا اور ریاست گلگت کے قیام کے بعد پاکستان سے الحاق کر دیا، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ نے آج تک اس خطہ کو دل سے قبول نہیں کیا اور ہمیں حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، جبکہ یہ عوام وطن عزیز پاکستان کے سرحدوں کے محافظ اور اس سرزمین کے امین بیٹے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اس خطّہ کو ہمیشہ سے تعصبّات کی بھینٹ چڑھایا گیا اور وسائل سے پر اس خطہ کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔ مسئلہ کشمیر سے گلگت بلتستان کو ملانا ریاست سے خیانت کے مترادف ہے۔ اس خطہ کے غیور عوام نے مسلّح جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی اور بعد میں وطن عزیز پاکستان سے غیر مشروط طور پر الحاق کا اعلان کر دیا۔ اس کے باوجود اس کو مسئلہ کشمیر سے ملانا افسوسناک ہے۔ علامہ آغا علی رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ اس خطہ کے محب وطن، غیور عوام کو باعزت تشخص دیں اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree