وحدت نیوز(لاہور) سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور: مظلوم عوام پر گولیاں چلانے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔واقع میں پنجاب حکومت کی نا اہلی ہے شہباز شریف کے ہوتے ہوئے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات نہیں ہو سکتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہبار شریف کی فوری بر طرفی کا مطالبہ کرتے ہیں ،اجلاس میں خیر سگالی کیلئے شرکت کی مجلس وحدت مسلمین کسی الانئس کا حصہ نہیں ہیں ۔29جون منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور ایم ڈبلیوایم پاکستان کے سیکر ٹری سیاسیات برادر ناصرعباس شیرازی نے علامہ طاہرالقادری کی جانب سے بلائے جانے والے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس کی سر براہی علامہ طاہر القادری نے کی جبکہ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پر ویز الٰہی ،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادا حامد ر ضا، سابق وزیر قانون راجہ بشارت نے شرکت کی علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کے نواز حکومت اپنے اُوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے طاقت کے نشے میں ڈوبے ہوئے حکمرانوں نے عوام پر ظلم کی انتہا کی پوری دنیا میں ملک خداد پاکستان کا میج ڈاؤن ہوا ملک میں بسنے والے ہر ظالم کے خلاف اور مظلولوں کے حامی ہیں ایک طرف دہشتگرد ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں تو دوسری جانب نواز حکومت بھی انہی دہشتگردوں کے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف عمل نظر آتی ہے ملکی محب و طن جماعتوں کے ساتھ ہیں عدم استحکام کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے مجلس وحدت مسلمین کسی الائنس کا حصہ نہیں اجلاس میں خیر سگالی کیلئے شرکت کی29جون علامہ طاہر القادری کی جانب سے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے بے گناہ افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں ،شہیدو زخمی ہونے والے کے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کے اس ریاستی دہشتگری میں شہید ہونے والے افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف جلد از جلد کاروائی کی جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ہمارا مؤقف آج سچ ثابت ہوچکا ہے، ہم نے روز اول سے ہی طالبان سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا تھا، وطن کو بچانے کے لئے دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک کارکن فوج کے ساتھ ہے، نواز حکومت نے طالبان سے مذاکرات کی بدعت کو رواج دے کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صوبائی دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، علامہ حسن ہاشمی، علامہ علی انور، عبداللہ مطہری، عالم کربلائی، علی حسین نقوی سمیت دیگر رہنماء موجود تھے، اُن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ وطن کی سلامتی کی آواز کو بلند کیا اور یہ مطالبہ کیا کہ طالبان سے مذاکرات کے بجائے ان کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن کیا جائے، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں پھیلے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جائے،ملکی دفاع اور ظالم حکمرانوں سے نجات کے لئے قوم کو جلد منظم ہونا ہو گا۔

وحدت نیوز(ڈیرہ غاز یخان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ہمارا مؤقف آج سچ ثابت ہوچکا ہے، ہم نے روز اول ہی طالبان سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا تھا، وطن کو بچانے کے لئے دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک کارکن فوج کے ساتھ ہے، نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کی بدعت کو رواج دے کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےاٹھارہ روزہ دورہ پنجاب کے دوران ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ وطن کی سلامتی کی آواز کو بلند کیا اور یہ مطالبہ کیا کہ طالبان سے مذاکرات کے راستے کو ترک کرکے ان کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن کیا جائے، جنوبی پنجاب ،بلوچستان اور سندھ میں پھیلے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جائے،ملک بھر میں کالعدم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان کے مضبوط نیٹ ورکس موجود ہیں ، جن کا خاتمہ پاکستان کے استحکام کے لئے ناگزیر ہے، پاک فوج جلد از جلد آپریشن کی وسعت کا اعلان کرے،خدا کا شکر ہے کہ آج ہمارا مؤقف سچ ثابت ہوچکا ہے کہ دنیا نے ہمارے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے آپریشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی بقاء اور دفاع کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے، حکمران آمرانہ طرز پالیسیوں پر گامزن ہیں جو کسی طور پر بھی جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے، نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کی بدعت کو رواج دے کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا، انہوں نے ایک ایسے وقت میں دہشت گردوں سے مذاکرات کے راستے کو اختیار کیا کہ جب فوجی بھائیوں کے گلے کاٹنا، امام بارگاہوں، مساجد، چرچوں اور مزارات سمیت عوامی مقامات پر دھماکے معمول بن چکے تھے، نواز شریف نے طالبان کی حمایت کر کے وطن سے غداری کا ثبوت دیا ہے، انشاء اللہ نواز شریف کے ظلم کے خلاف اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے اور آپریشن ضرب عضب میں اپنے فوجی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے ایک وفد نے بلوچستان کے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما نواب زادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات کی۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی، جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری بشیر احمد ماندائی، جمعیت اتحاد العلماء کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عطاء الرحمن، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنما علامہ اکبر حسین زاہدی، سید سکندر علی اور تنظیم اسلامی کے صوبائی رہنما اقتدار احمد خان شامل تھے۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان اتحاد بین المسلمین اور امن کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہے۔ جبکہ ملک میں قرآن و سنت کا احیاء ہماری منزل ہے۔ بشیر احمد ماندائی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی اور قتل وغارت گیری کے سد باب کیلئے سیاسی، مذہبی، اور قبائلی زعماء مل کر کردار ادا کریں۔ نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت پورا عالم اسلام سامراجی سازشوں کی زد پر ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد نہیں۔ دہشت گردی کے واقعات کیلئے مستونگ کے براہوی بیلٹ کا انتخاب سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کے گورے انگریزوں کی غلامی سے نکل کر ہم کالے انگریز کے غلام بن چکے ہیں۔ صورتحال کی بہتری کیلئے علماء کرام اور قبائلی رہنما اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اتحاد و امن کے فروغ کیلئے ملی یکجہتی کونسل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکردو انتظامیہ کی مسجد گرانے اور علم پاک کی توہین کرنے کی کوشش پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور یہ ایک عظیم سازش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسکردو کا حالیہ اقدام پورے گلگت بلتستان کے لیے تذلیل کا باعث ہے۔ اسکردو انتظامیہ نے جو قبیح فعل سرانجام دیا ہے اس کا داغ کبھی نہیں دھویا جا سکتا اور تاریخ کے صفحات میں رقم کیا جا چکا ہے۔ پاکستان کے دہشت زدہ علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان آرمی کے کامیاب آپریشن کے بعد جہاں سکیورٹی خطرات پورے ملک میں بڑھ گئے ہیں وہاں گلگت بلتستان بھی ٹارگٹ پر ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق شمالی وزیرستان سے دہشت گرد گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں روپوش ہو سکتے ہیں اور کاروائی بھی کر سکتے ہیں، ایسے حالات میں بلتستان پولیس کو سکیورٹی پر مامور کرنے کی بجائے ایک مقامی آفیسر کی زمین کو توسیع دینے اور مسجد کو منہدم کرنے پر لگائی گئی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر دہشت گردوں کا کوئی قافلہ بلتستان میں داخل ہو جائے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو اسکردو انتظامیہ کی حالیہ کارستانی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن مطالبہ کرتی ہے کہ مسجد کی حفاظت پر مامور گرفتار جوانوں کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا اور انکے خلاف دائر مقدمات کو خارج نہ کیا گیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری ڈپٹی کمشنر اسکردو پر عائد ہوگی۔

علاقہ تھانہ میں کرپٹ پول

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کو کل منہاج سیکریٹریٹ میں منعقدہ حکومت مخالف اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی عابدی نے وحدت نیوز سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے علامہ ناصر عباس جعفری کو کل لاہور میں ہو نے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کا علامہ ناصر عباس جعفری سےٹیلیفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل اور ملک دشمن قوتوں کے مقابلے میں وطن دوست قوتوں کا مجتمع ہو نا نا گزیر ہو چکا ہے، اس حوالے سے کل منہاج سیکریٹریٹ میں حکومت مخالف اتحادی جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں مجلس وحدت مسلمین کو بھی شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیز کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کر نے کی فوری ضرورت ہے،جس میں تمام جماعتوں کی رائے کو ملحوض خاطر رکھا جائے، مجلس وحدت مسلمین سیاسی و انتحابی اصلاحات کے حوالے سے چند اہم نکات رکھتی ہےجو اتحادی جماعتوں کے سامنے رکھنے کو تیار ہیں ، علامہ ناصر عباس جعفری نے ڈاکٹر طاہر القادری کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کل کے مشاورتی اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی نمائندگان ضرور شرکت کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree