وحدت نیوز(گجرانوالہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ اسلام میں ظلم وجبر کی کوئی گنجائش نہیں ، اسلام کی تبلیغ کرداروں سے نہ کہ تلواروں سے، تعلیمات محمدی ص ہمیں صحیح بات منوانے کے لئے بھی طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دیتیں ، شام میں شکست سے دوچار تکفیری دہشت گردوں نے اب عراق کا رخ کیا ہے، مقامات مقدسہ کا تحفظ نہ فقط عراقی عوام بلکے عالم اسلام کی شرعی ذمہ داری ہے، نجف و کربلا تو بہت دور ان بزدل دہشت گردوں کا صفایہ بغداد ، تکریت اور موصل میں ہی کر دیا جائے گا،  انشاء اللہ شام کی طرح عراق میں بھی شکست تکفیری دہشت گردوں کا مقدر بننے گی، رہبر معظم کے حکم کے بعد گھروں میں بیٹھنا حرام ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرانوالہ میں سالانہ مجلس عزاکے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر شہر کے معززین سمیت مومنین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لبنان اور شام سے بھاگےہوئے کھسیانے بلے اب عراق میں کھمبے نوچنے پہنچے ہیں ، سعودیہ عرب اپنے اقتدار کی ڈوبتی نیاں کو پار لگانے کے لئے پڑوسی ممالک میں آگ و خون کھیل رہا ہے، شام میں عرب تاریخ کی بدترین شکست کے بعد آل سعود کے نمک خوار داعش کے دہشت گرد اپنی موت کی تلاش میں عراق پہنچے ہیں ، عراقی قیادت خصوصاً حضرت آیت اللہ سیستانی نےمقدس مقامات کے تحفظ کے لئے  بر وقت احکامات جاری کر کے دشمن کو مذید مشکل سے دو چار کر دیا ہے، عراق کے اہل سنت علماء اور عوام نے بھی بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر نے کے عزم کا اظہا رکیا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ عراق کے شیعہ ہوں یہ سنی مقامات مقدسہ کی حفاظت اور مادر وطن کے دفاع کے لئے مسلک کو نہیں بلکہ دین کو ترجیح دیتے ہیں ، انہوں نے مذید کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے اب تک انتہائی جرات و بہادری سے داعش کے تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے ،بغداداور سامراہ کے مقبوضہ علاقوں کو بھی دشمن کے ناپاک پنجوں سے نجات دلائی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پرایک مخصوص حکمت عملی کے تحت مشرق وسطیٰ کے امن کو تباہ کر نے کی سازش تیار کی گئی ہے جس میں سعودیہ سمیت، ترکی ، اسرائیل اور امریکہ بھی ملوث ہیں ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کو داخلی و خارجی سطح پر سنگین صورت حال کا سامنا ہے، حکمران سنجیدگی کے ساتھ ملکی حالات کی درستگی کے لئے کوشش نہیں کر رہے ،وطن عزیز  کراچی تا خیبر اور تفتان تا بلتستان دہشت گردوں کے نرغے میں ہے، حکومت دہشت گردوں کے خلاف ٹھو س کاروائی عمل میں لائے، سانحہ تفتان میں ملوث دہشت گردوں فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ،  دہشت گردی کی کاروائیاں میں حق و سچ کے راستے نہیں ہٹا نہیں سکتیں ہم سیرت انبیاء کے امین ہیں لہٰذاہر دور کے باطل طاغوت کے مقابلے میں حق وصداقت کا پرچم بلند رکھنا ہمارا فریضہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی عباس علمدار ع آرگنائزیشن ، نور ویلفیئرآرگنائزیشن اور شیڈزکے زیر اہتمام گورنمنٹ حسن موسی گرلز کالج کوئٹہ میں ایک پر وقار تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، جس میں  20اسکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات سے تقریری مقابلے میں حصہ لیا اور حسین ع سب کا حسین ع رب کا کے عنوان پر خطاب کیا، تقریب میں علامہ مقصو د علی ڈومکی کے علاوہ معروف دانشور امان اللہ شادیزئی ، قوم پرست رہنما رئوف خان ساسولی، سید حسن یحیوی ، سید ابولفضل حسینی اور النور  ویلفیئر کے عامر چنگیزی نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری 26 جون کو دو روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے، اپنے دو روزہ دورے کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ مختلف کانفرنسز، سیمینار، جلسہ عام اور مختلف علاقوں کے دورہ جات بھی کریں گے۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سربراہ اس دورے کے دوران ملتان میں شہداء کانفرنس، شجاع آباد اور جلالپور میں کانفرنسز سے خطاب اور دورہ جات کریں گے۔ دورے کے دوران علامہ ناصر عباس جعفری ایم ڈبلیو ایم کے تنظیمی رہنمائوں، علمائے کرام اور زعمائے ملتان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبے خیر العمل ورکنگ اینڈڈیولپمنٹ ٹرسٹ(رجسٹرڈ)کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس علامہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اہم فیصلہ جات ہوئے ، جن کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی کو خیر العمل ورکنگ اینڈڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، خیر العمل ورکنگ اینڈڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین نثار علی فیضی نے شرکائے اجلاس کو ٹرسٹ کی جانب سے ملک بھر میں جاری فلاحی منصوبوں پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ریگزاروں سے لیکر گلگت بلتستان کے پہاڑی دروں تک ٹرسٹ کے مفاد عامہ کے منصوبے جاری ہیں ، جن میں مساجد ، امام بارگاہوں ، مدارس، ڈسپنسریز، ہسپتال اور اسکول شامل ہیں ، اندرون سندھ میں شکارپور، بدین ، ماتلی ، جیکب آباد، پنجاب میں لیہ ، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، چکوال ، سرگودھا، ٹیکسلاسمیت ایبٹ آباد، مانسہرہ اور گلگت بلتستان میں رفاحی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے، جس سے عوام میں مجلس وحدت مسلمین کے لئے اچھے جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ خیر العمل ٹرسٹ کی فعالیت قابل ستائش ہے ، ٹرسٹ کے کاموں اور مخیر حضرات سے روابط کو مذید وسعت دینے کی ضرورت ہے،ٹرسٹ کے جاری منصوبوں میں امدگی اور پختگی کے ذریعے عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے ،انشاء اللہ بہت جلد ملک بھر میں پینے کے میٹھے اور صاف پانی کے منصوبوں پر کا م کا جلد آغاز کیا جائے گا، واٹر ٹربائن ، ہینڈپمپس، آر او پلانٹس کے ذریعے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں دو کروڑ روپئے کی لاگت سے میٹھے پانی کے میگا پروجیکٹ پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔اجلاس میں بورڈآف گورنرز کے رکن علامہ مبارک موسوی، علامہ اعجاز بہشتی، سید مہدی عابدی ودیگر بھی شریک تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی عابدی نے کہا ہے کہ حب الوطنی کا پرچار کرنے والی ویب سائٹس اور فیس بک پیجز کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے، آزادی اظہار ائے کا احترام کرتے ہوئے انہیں فوری بحال کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز حکومت کی جانب سے ملی وحدت کے علمبردار اور انتہاء پسندی کے خلاف آواز بلند کرنے والے فیس بک پیجز اور ویب سائٹس کی بندش کے خلاف وحدت ہاؤس سے جاری ایک مذمتی بیان میں کیا۔ مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ نواز حکومت نے سعودی ایماء پر وطن عزیز کو انتہاء پسندوں کے آگے فروخت کردیا ہے، ملک میں پاک فوج کے جوانوں کے سروں سے فٹ بال کھیلنے والوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے جبکہ وطن دوستی کا پیغام عام کرنے والے فیس بک پیجز what tha sach, taliban are zaliman, laal, roshni, shiitenewstv سمیت شیعہ حقوق کی آواز بلند کرنے والی ویب سائٹ shiitenews.com کو بند کیا جارہا ہے۔

 

مہدی عابدی کا مزید کہنا تھا کہ نواز حکومت نے ڈیڑھ ارب ڈالر سعودی امداد کے نتیجے میں ملک کو تکفیری قوتوں کے حوالے کردیا ہے، وطن عزیز میں پاک فوج کے جوانوں ،رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت عام افراد کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں شہادتیں معمول کی بات ہوگئی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام وطن دوست قوتوں کو نواز حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف اپنے قدم اٹھانے ہونگے تاکہ وطن عزیز کو دہشت گردوں اور ان کے سرپرست شریف برادران سے نجات دلائی جاسکے۔ مہدی عابدی نے مطالبہ کیا کہ وزارت اطلاعات اور PTA فی الفور محب وطن عوام کی ترجمانی کرنے والے فیس بک پیجز اور ویب سائٹس کو بحال کرے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) امام امت بانی انقلاب اسلامی بت شکن زمان حضرت امام خمینی قدس سرہ کی پچیسویں برسی کے موقع پر وحدت ہاوس اسلام آباد سے جاری اپنے پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نےکہاہے کہ امام خمینی آزادی خواہوں کی امیدوں کا مرکزتھے، دنیا بھر مستضعفین ومحرومین امام خمینی کو اپنے دردوں کا مداوا سمجھتے تھے، انقلاب اسلامی کی کامیابی امام خمینی کی غدیر و عاشورا پر کامل ایمان کا نتیجہ تھا ، ان کا مذید کہنا تھا کہ عالم غربت میں پر وان چڑھنے والا ایک فقیہ دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز بن گیا، گذرتے وقت کے ساتھ ساتھ تمام استکباری قوتوں کے مکروہ چہروں سے نقابیں نوچنا امام خمینی کا عظیم کارنامہ تھا، وحدت اسلامی کے فلسفے کو موجودہ معاشرے میں عملی شکل دینے میں امام خمینی نے کلیدی کردار ادا کیا،قبلہ اول پر غاصب صیہونی قبضے کے خلاف امام خمینی کا نقطہ نظر آج پورا عالم بشریت تسلیم کرتا ہے، امام خمینی نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کامل اسلامی نظام سیاست و حکومت دنیا کے سامنے پیش کیا جو آج بھی دنیائے اسلام کے لئے نمونہ عمل ہے اور امام سید علی خامنہ ای امام خمینی کے افکار و نظریات کی روشنی میں دنیا بھر کے مظلوموں اور محروموں کو مکمل رہنمائی فراہم کررہے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree