وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور انقلاب مارچ قائدین کی اپیل پر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف شہروں میں عزم انقلاب مارچ ریلیاں نکال کر علامتی دہرنے دئیے گئے۔ایم ڈبلیو ایم ضلع لسبیلہ کے زیر اہتمام ضلعی سربراہ سید قربان شاہ کی قیادت میں ریلی نکال کر مین آرسی ڈی روڈ پر دھرنا دیا گیا رھرنے سے مولانا زاہد حسین جعفری، مولانا عبدالوحید خاصخیلی، مولانا سجاد مطہری اور ضلعی سیکریٹری جنر سید قربان علی شاہ نے خطاب کیا۔ جبکہ MWMضلع صحبت پور کے زیر اہتمام عزم انقلاب ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سید نیازحسین شاہ، لیاقت علی مولائی، جمل خان شیخ نے کی۔ا س موقع پر احتجاجی دہرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان اب انقلاب کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ جو ملک سے کرپشن ،دہشت گردی ،بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر مسائل کا خاتمہ چاہتا ہے۔ جن لوگوں نے گذشتہ کئی دہائیوں سے ملکی دولت کودونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، وہ عوامی شعور ، بیداری اور انقلابی عزم سے خائف ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمیشہ دہشت گردوں کے وکیل صفائی بنے رہے ان کا پر امن عوامی دھرنے پر اعتراض سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قوم کے تمام طبقات کی موجودگی میں عوامی پارلیمنٹ لگا کر جمھوری اور انقلابی طریقہ کار اختیار کیا گیاہے۔ ہم عوامی پارلیمنٹ کے تمام فیصلوں کی تائید کرتے ہیں۔ نواز شریف کے اقتدار کا سورج غروب ہوچکا ہے وہ جتنا جلد عوامی مطالبات کے سامنے تسلیم ہوکر مستعفی ہوجائیں ان کے حق میں بہتر ہے۔ یہ انقلاب عوام کے بہتر مستقبل کے لئے ہے۔ جہاں انقلابی ایجنڈے پرعملدر آمد ہوگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری ایک جلوس کی صورت میں عوامی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کےلئے پنڈال  میں پہنچ گئے ہیں ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی ، مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال، مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی، مرکزی سیکریٹری یوتھ فضل نقوی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی،مرکزی ویلفیئرنثارفیضی، مرکزی سیکریٹری روابط اقرارملک اور دیگر مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل رہنماوں سمیت وحدت اسکاوٹ اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کی پنڈال میں آمد کے بعدپنڈال لبیک یا حسین ع فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ، علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے علامہ ناصر عباس جعفری کو اسٹیج پر خوش آمدید کہا ، اور عوامی پارلیمنٹ کے اجلاس کا باقائدہ آغاز علامہ ناصر عباس جعفری کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، واضح رہے کہ اس عوامی اجتماع میں ملک کے  مختلف شہروں سے مجلس وحدت مسلمین سے ہزاروں کارکنان شریک ہیں  ، جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں تنظیمی پرچم بھی تھامے ہوئے ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) دو ہفتے کی طویل اور سخت جدوجہد پر تمام غیور ماوں ، بہنوں ، بیٹیوں ، بزرگوں اور جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں ، ظلم کے خلاف قیام کرنے والے انشاءاللہ جلد سرخرو ہوں گے، مظلوموں کی اسقامت سچائی کی گواہی ہے،پاکستان میں وحدت کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، کل کا سورج پاکستانی قوم کو ایک باوقار ، مظبوط اور خودمختار قوم بنائے گا ،بیس کروڑ مسلمانوں کی واحد ایٹمی ریاست پاکستان جہان اسلا م  کی رہبری کرے گا،ہماری جدوجہد آئینی ، قانونی اور جمہوری ہے ، انشاءاللہ فتح ہمارا مقدر ہے، حوصلوں اور اعصاب کی جنگ کا فیصلہ کن مرحلہ کل ہو گا، ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے خیابان سہروردی اسلام آباد میں جاری انقلاب دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری ، صاحبزادہ حامد رضا، چوہدری شجاعت حسین اور دیگر مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔

 

ان کاکہنا تھا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے اور واویلہ کرنے والوں کو کسی صورت ظلم و جبرکا رویہ زیب نہیں دیتا، کیا جمہوریت انسانی حقوق کی پامالی ، عوامی قتل عام، ٹیکس چوری، کرپشن اور لوٹ مار کی اجازت دیتی ہے،کیانہتی عوام پر گولیاں چلانا، خواتین کے منہ پر گولیاں برساناجمہوری طرز عمل ہے، آج غزہ کامرثیہ پڑھنے والوں کو لاہور کی غزہ کیوں نظر نہ آئی ،جہاں ایک ہفتے تک مظلوموں پر کھانا پانی بند رہا، انہوں نے مذید کہا کہ نواز شریف بڑا اور شہباز شریف چھوٹا قاتل ہے، دونوں کا مقدر جیل ہے، نواز شریف اور شہباز شریف خود کو قانون کے حوالے کریں، عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ دیا ہے،تاریخ گواہ ہے جو بھی ظالم گزرہ ہے وہ انتہا کا بزدل گزراہے،شہداء کا خون ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ان کے خون کو رائیگاں نہ جانے دیا جائے،  انہوں نے کہا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا عظیم دن ہے، پوری مظلوم پاکستانی قوم بلاتفریق ظلم و جبر کے نظام سے جنگ کے لئے اسلام آباد پہنچے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سنی اتحاد کونسل، پاکستان عوامی تحریک، سنی تحریک، مسلم لیگ ق کی جانب سے اسلام آباد میں جاری انقلاب مارچ کی حمایت میں نمائش چورنگی پراحتجاجی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ احتجاجی دھرنے میں شیر خوار بچے بھی شریک تھے۔ احتجاجی دھرنے کے شرکاءگو نواز گو، گو شہباز گو اور نواز حکومت کے خاتمے کے لئے نعرے بلند کررہے تھے۔ احتجاجی دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خصوصی طور پرٹیلیفونک خطاب کیا۔ دھرنے میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ اصغر رضا، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خان محمد بلوچ سمیت دیگر رہنماو ں نے بھی خطاب کیا اور نواز حکومت کے خاتمے کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپنے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم نے مظلوموں کے حق کی آواز کو بلند کیا ہے، ظالموں کے خلاف ایک مقدس قیام ہے، موجودہ حکمران ظالم ہیں انہوں نے پورے ملک میں دہشت گردوں کی سرپرستی کی، ماڈل ٹاو ن سمیت راولپنڈی میں دہشت گردوں کو کھلی آزادی دی اور مظلوموں کا قتل عام کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ انشاءاللہ پاکستان کے مظلومین ان ظالموں کو ان کے تخت شاہی سے اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کا سورج طلوع ہونے والا ہے، اس کے لئے استقامت کی ضرورت ہے، میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ ظلم کی سیاہ رات مٹانے کیلئے گھروں سے باہر نکلیں اور نواز حکومت کے خلاف اپنی آواز حق کو بلند کریں، یہ حکمران جعلی الیکشن کے ذریعے ہم پر مسلط کئے گئے ہیں، ہمارا قیام پاکستان کو حقیقی اسلامی جمہوریہ بنانے کے لئے ہے، سیاسی ڈاکوو ں سے اس ملت کو نجات دلانے کے لئے ہے، ہم کسی ظالم کو اپنے وطن پر مسلط نہیں رہنے دیں گے اور انشاءاللہ ظالموں کو عبرتناک انجام سے دوچار کریں گے۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنماو ں کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی حکومت نے سرزمین پاکستان کی حمیت کو آئی ایم ایف کے قرضوں کے آگے بیچ دیا ہے، نواز حکومت کا قائم رہنا وطن عزیز کی سلامتی کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، آج اگر ہم کو وطن عزیز کو بچانا ہے تو نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومت کا خاتمہ کرکے ملک میں اصلاحات کرنے ہونگیں۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام ڈویژنل سیکرٹریٹ میں ایک اہم میڈیا بریفنگ کا اہتمام ہوا جس میں سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی، شیخ زاہد حسین زاہدی اور دیگر رہنماء شریک تھے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ کئی روز سے پاکستان کی عوام سراپا احتجاج ہے اور اسلام آباد میں ظالم حکومت کو مستعفی ہونے، شفاف نظام کو نافذ کرنے اور ملک میں حقیقی جمہوریت کو نافذ کرنے کے لیے مختلف سیاسی و مذہبی پارٹیوں نے دھرنا دے رکھا ہے۔ جعلی مینڈیٹ سے برسراقتدار آئی ہوئی ظالم حکومت حق حکومت کھو چکی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن ملک بھر کی عوام کی طرح موجودہ ظالم اور جعلی حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے اور نظام کی تبدیلی کی خواہاں ہے۔

 

مجلس وحدت بلتستان ان تمام قومی پارٹیوں بالخصوص پاکستان عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ جنہوں نے گلگت بلتستان کی حقوق سے محروم عوام کو اور سرزمین بے آئین کے باسیوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور تشخص قائم کرنے کے لیے لانگ مارچ کے چارٹر میں گلگت بلتستان کو آئینی حق دینے کا مطالبہ بھی شامل کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے اپنے لانگ مارچ کے ایجنڈے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشروط الحاق میں پانچ نکاتی ایجنڈے کو بھی شامل کیا اس میں گلگت بلتستان کو آئینی طور پر ملک کا حصہ بنانا شامل ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینی حصہ بنانے کے لیے مخلصانہ اور قومی سطح پر کوشش کی جا رہی ہے یہ سب اتحاد بین المسلمین کا ثمر ہے۔ اگر معتدل، محبّ وطن، مخلص سیاسی و مذہبی بصیرت رکھنے والی پارٹیاں اپنے اندر اتحاد کو قائم رکھنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو جہاں بدمعاش، ظالم، فرقہ پرور، بدعنوان اور دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والی حکومت عبرت کا نشان بن سکتی ہے وہاں گلگت بلتستان جیسے 67 سالوں سے حقوق سے محروم عوام کو حقوق بھی مل سکتے ہیں اور پاکستان استحکام و ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

 

میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہیں کہ جہاں ایک طرف وہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے قربانی کی باتیں کرتے ہیں لیکن دوسری طرف جب گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو وہ حواس باختہ ہو جاتے ہیں اور اسے مسئلہ کشمیر کے خلاف سازش قرار دیتے ہیں۔ ہم وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالحمید تک میڈیا کے توسط سے یہ پیغام دینا چاہیں گے کہ گلگت بلتستان کی عوامی امنگوں کے خلاف انہوں نے بیان دے کر یہاں کے لاکھوں عوام کا دل دکھایا اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے ہمسایہ خطے کی عوامی امنگوں کا پاس رکھتے ہوئے آئندہ ایسی گفتگو سے گریز کریں گے جس سے گلگت بلتستان کی عوام مزید محرومی میں رہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر صوبوں کے سربراہان گلگت بلتستان کے حقوق سے محروم غریب باسیوں کو انکے حقوق دلانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ میڈیا کے ذریعے میں ہم واضح کر دینا چاہیں گے کہ ہم تو وہ ہیں جنہوں نے سینکڑوں شہداء دے کر بغیر کسی پاکستان آرمی کی مدد کے اس خطے کو آزاد کرایا اور طشت میں سجا کر فخر کے کیساتھ بلامشروط پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے پیش کیا۔ پاکستان سے الحاق کا مقصد اسلامی نظریات کی بنیاد پر ہے اور ہم اقبال کا پاکستان دیکھنا چاہیں گے۔

 

پریس بریفنگ کے دوران انہوں  نے کہا کہ موجودہ حکومت دراصل ان نظریہ فکر رکھنے والوں کی سیاسی ونگ ہے اور انکی سرپرستی میں  مصروف ہے جنہوں  نے وطن عزیز پاکستان کو دہشت گردی کے ذریعے عدم استحکام کی راہ پر گامزن کیا، پاکستان آرمی کے اہم اور حساس اداروں  پر حملے کیے، دنیا میں  پاکستان کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ اس حکومت کو جو طالبان اور دیگر دہشت گرد جماعتوں  کی پشت پناہی کو عبادت سمجھ کر انجام دیتی ہو اور نرم گوشہ رکھتی ہوں انہیں  کوئی حق نہیں  کہ مزید حکومت کریں۔ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی غیور فوج نے موجودہ وفاقی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر ملکی استحکام کی خاطر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ ہم پاکستان آرمی کی جانب سے جاری آپریشن کو ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر سمجھتے ہیں اور انکی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کی طرح  بلتستان میں بھی انقلابی مارچ کی کامیابی اور موجودہ ظالم، طالبان نواز، دہشت گردوں اور ملک دشمن طالبان کی پشت پناہ حکومت کو وطن عزیز کی بقاء اور سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں اور انکی برطرفی کے لیے بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی اور مرکزی قائدین کے احکامات کی روشنی میں پریس کانفرنسز، احتجاجی ریلیوں  اور دھرنوں  کا اعلان کرے گی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر آجانے کے باجود شہباز شریف کا مستعفی نہ ہونا باعث شرم ہے، شہباز شریف کا ایک اور جھوٹا قوم کے سامنے آگیا ہے،اڑتالیس گھنٹےکی ڈیڈلائن کے خاتمے کے بعدملک گیر دھرنوں کا آغازکردیا جائےگا،عوام نے فیصلہ کرلیااب حکومت کے خاتمے تک گھر نہیں جانا، ان خیالات کا اظہارانہوں نےمرکزی سیکریٹریٹ میں جاری ایم ڈبلیوایم کی کور کمیٹی کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ شفقت شیرازی،علامہ احمد اقبال،علامہ اعجازبہشتی، علامہ عبد الخالق اسدی، ناصرعباس شیرازی اور فضل عباس نقوی موجود تھے۔

 

علامہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاون کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ کو ایک ہفتہ تک عوام کی نظروں سے اوجھل رکھی ،اب جب رپورٹ منظرعام پر آچکی ہے تو سانحہ کے مرکزی ملزم اور پندرہ بے گناہ خواتین و جوانوں کے قاتل شہباز شریف اورنواز شریف کا مستد اقتدار پربیٹھے رہناآئین اور قانون کی کھلم کھلا توہین ہے، پاکستان کے کروڑوں عوام نواز شریف اور شہباز شریف کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں،اسلام آبادمیں موجود لاکھوں غیور پاکستانی وطن عزیز میں رائج استبدادی، کرپٹ،استحصالی، سرمایہ دارانہ نظام سے نجات حاصل کئے بغیرگھروں کو نہیں لوٹیں گے، ایم ڈبلیوایم پاکستان کو حقیقی جمہوری آزادی دلوانے اور اہل سنت کے ساتھ قائم اسٹریجیٹک پارٹنر شپ کی بقاءکے لئے اپنےخون کے آخری قطرے تک میدان میں حاضر رہیں گے۔

 

انہوں نے مذید کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے حکومت کو دی جانے والی ڈیڈ لائن کے خاتمے اور نواز شریف کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا، تمام اتحادی جماعتیں مل کر ملک بھر کی اہم شاہراہوں اور ریلوے اسٹیشنز پر دھرنوں کا آغاز کر دیں گی ، پہلے مرحلے میں سندھ اور پنجاب کی اہم شاہراہیں بلاک کی جائیں گی، دوسرے مرحلےمیں گلگت بلتستان ، بلوچستان اورخیبر پی کے میں دھرنوں کا آغاز کر دیا جائے گا اور یہ دھرنے حکومت کے خاتمے تک جاری رھیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree