وحدت نیوز(لاہور) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا لہوابھی تک خشک نہیں ہوا۔حکمران دوسری دفعہ مقتل گاہ سجانے کی تیاری کر رہے ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہوئی۔جبکہ دوسری طرف علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی تقریر کو متنازعہ بنا کر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پر امن احتجاج عوام کا بنیادی حق ہے اور نہتے پر امن عوام کو ہراساں کرنے والوں نے کشمیر پر مسلط،غاصب انڈین آرمی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خواتین ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں روکا جا سکتا۔ہم پنجاب حکومت کی طرف سے ظلم اور بربریت کی صورت میں گلگت بلتستان سے لیکر کراچی اور گوادر کے ساحل تک سڑکوں اور چوراہوں پر دھرنے دیں گیاور پورا پاکستان جام کر کے بند کردیں گے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر بدترین آمرانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے۔جو جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے علامہ طاہر القادری اوریوم شہداء میں شمولیت کے لیے آنے والوں کو کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار موجودہ حکمران ہوں گے۔دہشت گردوں اور ان کے سپورٹروں کے پیسوں کے بے دریغ استعمال سے اقتدار پر قابض ہونے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں ۔استحصالی نظام کے خاتمے تک پاکستانی عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔چینیوٹ،جھنگ،فیصل آباد، ملتان، بہاولنگر، سرگودھااور پنجاب کے کئی اضلاع میں چادر اورچاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے جاری ہیں پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لیں۔اور عوام کے درمیان تصادم کا منصوبہ ترک کرے۔پنجاب پولیس عوام کے خلاف ظلم اور بربریت سے اجتناب کرے۔کیونکہ یہ پولیس ریاست کے ملازم ہیں نہ کہ شریف فیملی کے۔یوم شہداء پر ہمارے کارکنان شریک ہوں حکومت یوم شہداء سے پہلے انقلاب مارچ کے لیے مجبور نہ کرے۔

وحدت نیوز(علی پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن ضلع علی پور کے زیر اہتما م شہید قا ئد علامہ عارف حسین الحسینی کی بر سی کے موقع پر ایک عظیم اجتماع بعنوان فکرِ حسینیؑ سیمنیار کا انقعاد کیا گیا جس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی (صوبہ پنجاب) مولاناہدایت العسکری نے اظہار خیا ل کر تے ہوکہا کہ قا ئد شہید کی زندگیاگر چہ مختصر تھی لیکن ان کے کارنامے عظیم تر تھے ابھی تک ان کے اثرات ہمارے درمیان موجود ہیں مجلس وحدت مسلمین کی شکل میں پورے پاکستان میں ان کے افکار کی روشنی میں آگے بڑھ رہی ہے ۔اسیر امامیہ ، سا بقہ صدر آئی ایس او سردار وسیم عباس خان مستوئی ، ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور برادر شاکر حسین کاظمی شہید قا ئد کی شہادت پرخطاب کیا۔

 

مقررین کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر موقع پر ملت کے لیے ہر اول د ستہ کے طور پرکام کیا اب آنے والے انقلاب مارچ کی دعوت دی ۔مولانا یوسف رضا کاظمی نے شہید قائد کی شہادت کے موضوع پر گفتگو کی اور شہید کی حیا ت پر اظہار خیا ل کیااس موقع پر مجلس وحدت مسلمین یونٹ اوچشریف سے ضلعی جنرل سیکرٹری شعبہ نشرواشاعت خواجہ قمر عباس جعفری کی قیا دت میں مو منین کی بڑی تعداد نے شر کت کی جس میں آئی ایس او یونٹ اوچشریف کے یونٹ صدر کامران جعفری بھی موجود تھے آخر میں مجلس وحدت مسلمین علی پور سٹی کے سیکرٹری جنرل عدیل کاظمی نے اپنی کابینہ سے حلف لیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی بھی شریک تھے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں یوم شہداء اور انقلاب مارچ کے حوالے سے مشاورت کی گئی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت سول مارشل لاء لگا کر عوام سے احتجاج کا حق چھیننے میں کامیاب نہیں ہونگے ماڈل ٹاوُن میں یوم شہداء بھی ہو گا اور انقلاب مارچ کو بھی کوئی نہیں روک سکے گا ہم پر امن عوامی طاقت سے یوم شہداء منائیں گے حکمران ہوش کے ناخن لین پرامن احتجاج کرنے والوں پر اور یوم شہداء کے شرکاء کو ہراساں کرنے سے باز رہے انہوں نے کہا کہ حکمران اعصابی جنگ ہارچکی ہے اور انشااللہ جیت پاکستان کے عوام کے ہی ہوگی نہ اس دنیا میں فرعون اور یزید رہا نہ ہی یہ حکمران رہیں گے یاد رکھیں حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتے ہے مگر ظلم سے نہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں اخبارات کے نمائندوں سے غیر رسمی ملاقات کی۔ پاکستان کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ان جعلی مینڈیٹ اور انجنیئرڈ الیکشن کے ذریعے اقتدار پر قابض حکمرانوں کیخلاف میدان عمل میں نکل چکے ہیں، اب ان غاصبوں کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ اور یوم شہداء میں شامل ہونے والوں کیخلاف کوئی بھی متشدد اقدام حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف مقدمہ کے اندراج سے ثابت ہوگیا کہ حکمراں حواس باختہ ہوچکے ہیں، ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، شریف برادران نے مقدمہ درج کرکے اپنی آمرانہ سوچ کا ایک بار پھر قوم کے سامنے اظہار کر دیا۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ مجلس وحدت مسلمین نظام کی تبدیلی کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری، مسلم لیگ قاف اور سنی اتحاد کونسل کے ہم قدم ہے، حکمران جتنا ظلم چاہے کر لیں اُنہیں جلد عوام کی عدالت میں جوابدہ ہونا پڑیگا، نظام کی تبدیلی کے بعد بھی ہم مل کر ملک و قوم کو دہشت گردی، مہنگائی اور بے روزگاری عفریت سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے شریفوں اور زرداریوں کی حکمرانی دیکھ لی 14 اگست کو پاکستانی قوم اپنے حکمرانوں کے انتخاب کا فیصلہ خود کرے گی۔

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری نےمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر رہنما سے ملاقات کی، ڈاکٹرطاہرالقادری کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، مہمانوں کی آمد پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی ، مرکزی سیکریٹری یوتھ ونگ فضل نقوی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے ان کا استقبال کیا، تمام اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے یوم شہداء اور انقلاب مارچ کی تیاریوں پر تفصیلی بات چیت کی اور حکمت عملی پر اہم فیصلہ سازی ہوئی، علامہ ناصر عباس جعفری نے تمام سیاسی و مذہبی اتحادی جماعتوں کے قائدین کا وحدت ہاؤس آمد پر شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی نے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے داعی اور امریکہ و اسرائیلی مفادات کے لئے ایک بڑا خطرہ تھے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی شہادت کے بعد پاکستان میں تکفیری سوچ کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا آج اسلام کو سب سے بڑا چیلنج سلفیت و تکفیریت کی سوچ سے ہے یہ سوچ کہیں داعش کہیں طالبان اور کہیں عرب بادشاہوں کی شکل میں اسلام کے چہرے کومسخ کر رہی ہے اسی فکرکے علمبر دار جنت البقیع مدینہ میں مزارات کے انہدام سے شروع ہو کر آج عراق میں پیغمبروں اور اصحاب رسولﷺ کے مزاروں کو مسمار کر رہے ہیں آج سلفیت ،بربریت کی علمبر دار بن چکی ہے آج غزہ میں کربلا بپا ہے معصوم بچے ،بوڑھے،نوجوان اور خواتین صہیونی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن ان سلفی و تکفیری عرب حکمرانوں نے صہیونیت کی خوشنودی کےلئے خاموشی اختیار کر کے ثابت کردیا کہ اُن کا اصل آقا امریکہ و اسرائیل ہے لیکن دوسری طرف انسانیت کا پرچم حق پسندوں اور حسین ؑ کے متوالوں نے اپنے ہاتھوں میں اٹھا لیا ہے اور اپنی بیداری ووحدت کی قوت کے ساتھ اس فکر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 26ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔

 

نثار علی فیضی نے کہا کہ پاکستان میں بھی اسوقت نواز حکومت سلفی حکومتوں کی اتحادی ہے جسکی موجودگی میں ظلم و بر بر یت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے سانحہ ماڈل ٹاﺅن نواز حکومت پر ایک بدنما داغ ہے جس سے نواز حکومت کی سلفی سوچ کھل کر سامنے ا ٓ گئی ہے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں سنی شیعہ اتحاد پر ایمان رکھتی ہے سلفیت کے مقابلے میں آج یہ اتحاد عالم اسلام کے خلاف سازشوں کو پاکستان میں ناکام بنائے گا 5 اگست سے12 اگست تک ہفتہ شہداءمنا کر ہم اپنے شہداءکی اس رستے پر قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور بلخصوص اپنے محبوب قائد شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک کو وحدت و اخوت اور امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree