وحدت نیوز(لاہور) لاہور پریس کلب میں تمام شیعہ جماعتوں کے قائدین نے ’’اتحاد امت فورم‘‘ کے پلیٹ فارم سے مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکہ سے فوری طور پر مشرق وسطی سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں جامعہ المنتظر سے علامہ نیاز نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے علامہ عبدالخالق اسدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان سے علامہ سبطین سبزواری، ایم ڈبلیو ایم سے علامہ حسن رضا ہمدانی، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے عارف حسین الجانی، جامعہ عروۃ الوثقی سے علامہ توقیر عباس، امامیہ آرگنائزیشن سے سجاد حسین، تحریک بیداری امت مصطفی کی طرف سے سید علی رضا نقوی سمیت دیگر رہنما اور علمائے کرام موجود تھے۔

رہنماوں نے کہا کہ انبیاء کی سرزمین عراق میں نئے سال کے پہلے جمعہ کی صبح امریکہ نے دہشتگردانہ حملے میں نہ صرف دو اسلامی ممالک کی خود مختاری پر حملہ کیا بلکہ مسلّمہ بین الاقوامی قوانین کو بھی پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور کمانڈر ابو مہدی المہندس جیسے مجاہدوں کی شہادت فقط ایران و عراق کا معاملہ نہیں بلکہ پاکستان سمیت پورے عالَم ِ اسلام سے متعلق ہے، اس سانحہ کا ایک قابل ِ ذکر نکتہ عراقی وزیراعظم کا بیان ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران، سعودی تعلقات کی بہتری کیلئے ایک اہم پیغام لے کرآئے تھے۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے فتنہ کیخلاف امام ِ کعبہ سمیت عالَم ِ اسلام کے تمام مفتیان ِ کرام فتویٰ دے چکے ہیں کیونکہ یہ تنظیم انبیاء کرام، اہلبیت  عظام ، صحابہ کرام اور بزرگان ِ دین کے مزارات کے منہدم کرنے کے علاوہ بے گناہ مسلمانوں کو زندہ جلانے اور انسانی کھالیں اتارنے جیسے بہیمانہ جرائم کی مرتکب تھی۔ عراق اور شام کے مزارات ان کا پہلا ہدف تھے جو کہ تمام مسالک کے نزدیک اسلامی مقدسات اور عظیم دینی و تہذیبی ورثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سُلیمانی نے الٰہی بصیرت اور شجاعت سے اِس فتنہ کا مقابلہ کیا جو درحقیقت ''اسلامی عسکری اتحاد'' کے فرائض میں شامل تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں داعش کے نفوذ کی شروعات سے آپ بخوبی واقف ہیں۔ اگر شام و عراق میں جنرل سُلیمانی کی قیادت میں مجاہدین ان کا راستہ نہ روکتے تو پاکستان بھی بے گناہوں کے مقتل کا نقشہ پیش کر رہا ہوتا۔

شیعہ رہنماوں کا کہنا تھا کہ جنرل سُلیمانی کا دوسرا بڑا کارنامہ اور امریکہ کے نزدیک سنگین جرم چند سال قبل لبنان اور اسرائیل کی 33 روزہ جنگ ہے، جس میں جنرل سُلیمانی کی حکمت ِ عملی سے اسرائیل کو شکست فاش ہوئی۔ لاکھوں عراقیوں کی جنازے میں شرکت، عراقی پارلیمنٹ میں جنرل قاسم کی حمایت، حماس راہنماء کی تہران جنازے میں شرکت اور شہید کی خدمات کے اعتراف سے ان کی عظمت واضح ہوتی ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم نے بھی اسرائیل کو نجس وجود قرار دیا تھا، اس تناظر میں جنرل قاسم سُلیمانی پاکستان سمیت پورے عالَمِ اسلام کے ہیرو ہیں، اور امریکہ نے اسی بنا پر انتقام لیا، یہ دہشتگردی پورے عالَم ِ اسلام کیخلاف ہے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ ترکی، چین ،روس و دیگر ممالک نے اس کی مذمت کی مگر افسوس کہ ہماری حکومت نے مذمت کا ایک لفظ تک نہیں کہا، اگر اسلامی ممالک اس فرمان ِ نبویۖ  کا پاس رکھتے کہ امت مسلمہ ایک جسد واحد کی طرح ہے، ایک عضو کا دُکھ پورے جسم کا دُکھ ہے تو افغانستان، عراق، فلسطین، نائجیریا، لیبیا، یمن، روہنگیا، کشمیر اور ہندوستان میں بے گناہوں کا اس طرح قتل ِ عام نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے سانحہ پر او آئی سی کا مجرمانہ سکوت کوئی نئی بات نہیں، نئے حالات میں ہماری حکومت کو قومی خود مختاری کی بنیاد پر تمام ممالک کے ساتھ متوازن خارجہ پالیسی اپنانا چاہیے تھی لیکن 6 جنوری کو پارلیمنٹ میں ہمارے وزیر خارجہ کا مؤقف مایوس کُن ہے، جسے ہم مسترد کرتے ہیں، اس میں انہوں نے ظالم و مظلوم کے فرق کو ختم کر دیا جبکہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے، قرآن و حدیث میں ''غیر جانبداری '' کا کوئی تصور اور گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حق اور مظلوم کا ساتھ دینے اور باطل اور ظالم کا مقابلہ کرنے کا واضح حکم ہے، ماضی کے تلخ تجربات، بڑھتے ہوئے امریکی نفوذ و دہشتگردی کے تناظر میں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت، مقتدر قوتیں دو ٹوک انداز میں امریکی دہشتگردی کی مذمت کریں، عراقی پارلیمنٹ کا امریکی افواج کے اخراج کا فیصلہ ہماری خارجہ پالیسی کیلئے ممد و معاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحمد للہ!  ایٹمی قوت کا حامل پاکستان قائدانہ کردار کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعظم عمران خان کا اقوام ِ متحدہ میں خطاب اور'' کوالالمپور سمِٹ'' کی تجویز کے بعد کنارہ کشی، تُرک صدر کے چشم کشا انکشافات، ہماری قومی مختاری کے آگے سوالیہ نشان ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکی ڈکٹیشن اور پراکسی وار کے بھیانک نتائج ہم ابھی تک بھُگت رہے ہیں، جس میں افواج ِ پاکستان اور شہریوں کی 70 ہزار کے قریب قیمتی جانیں شکار ہوئیں۔ مذکورہ سانحہ کی مذمت، پاکستان پر ممکنہ دبائو کے پیش نظر استحکام پاکستان کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت، کشمیر پر مظالم کے بعد بھارت کی اسلام دشمنی کی نئی محاذ آرائی پر احتجاج کیلئے ہم چند پروگراموں کا اعلان کرتے ہیں۔ ان شاء اللہ آیندہ جمعہ کو مساجد میں تعزیتی پروگرام اور علامتی مظاہرے ہوں گے، اتوار 12 جنوری دن 2 بجے اسمبلی ہال تا امریکی قونصلیٹ ایک پُرامن بھرپور، احتجاجی ''مردہ باد امریکہ ریلی'' نکالی جائے گی جس میں تمام سیاسی، دینی و مذہبی جماعتیں، تنظیمیں، سول سوسائٹی بھرپور شرکت کریں گی۔رہنماوں نے مزید کہا کہ آپ کو بھی شرکت کی دعوت اور کوریج کی خواہش کی جاتی ہے، اس سانحہ کے شہداء کا چہلم بڑے پیمانے پر لاہور میں منایا جائے گا۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ قومی اتحاد اور ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام جیکب آباد میں احتجاجی مظاہرہ ،ڈی سی چوک پر شیعہ زعماء اور سیاسی سماجی رہنماوں کا خطاب ،عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی اور مہندس ابومہدی کو خراج عقیدت پیش۔ امریکہ شیطان الاکبر کے نعرے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس او اور شیعہ قومی اتحاد اور ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد کے زیراہتمام جیکب آباد میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقعہ پر احتجاجی مظاہرے سے علامہ مقصود علی ڈومکی، انتظار حسین چھلگری، ندیم قریشی، سید مظہر علی نقوی، منصب علی بروہی ،عبدالحئی سومرو ،سید غلام شبیر نقوی، وسیم لطیف مہر سید، شبیر علی شاہ، عاشق پٹھان ،نذیر احمد و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عراقی سر زمین پر جارحیت کرکے امریکہ نے ایک عظیم مجاہد اور ایک ولی خدا کو ان کے با وفا ساتھیوں کے ساتھ قتل کیا ہے صدر ٹرمپ امریکہ کا گورباچوف ثابت ہوگا۔ امریکہ کے زوال کا آغاز ہوچکا۔ عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے اور عراقی وزیر اعظم کے مطالبے پر قابض اور غاصب امریکی افواج فی الفور عراق کی سرزمین سے نکل جائیں۔

انہوں نےکہا کہ حق و باطل کی اس جنگ میں ہم حق اور اھل حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اب وقت آچکا ہے کہ کہ پاکستانی حکمران امریکی اور سعودی کی غلامی سے باہر نکلیں اور ایک آزاد اور خودمختار ملک کی طرح فیصلے کریں۔

انہوں نےکہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا زوال قریب ہے اور شیاطین عالم کو اللہ کے صالح بندے شکست دیں گے جو شہادت کی تمنا لئے زندہ رہتے ہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی کی زندگی راہ خدا میں جہاد اور شوق شہادت سے عبارت تھی وہ مظلوموں کا حامی اور ظالموں اور ستمگروں کا دشمن تھا۔ ان کی شہادت سے ہمارے دل زخمی ہیں اور سینے میں ایک آگ ہے جو ٹھنڈا ہونے کا نام نہیں لے رہی عصر حاضر کے بہترین انسان بدترین دشمن کے ہاتھوں قتل ہوئے امریکہ انتقام الہی سے نہیں بچ سکتا۔

وحدت نیوز (لاہور) مرید کے لاھور میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کی جانب سے مجلس ترحیم برائے سردار مدافعان حرم شھید قاسم سلیمانی کا انعقاد ھوا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا ۔

دوران خطاب حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ھوئے ان کا کہنا تھا کہ شھید قاسم سلیمانی بہادری و شجاعت ، استقامت و جوانمری اور تواضع و انکساری کے حامل پیکر تھے جو کہ دوستوں کے لیے رحم دل اور دشمنوں کے لیے چٹان سے ذیادہ سخت تھے۔

 انھوں نے کہا کہ رھبر معظم سید علی خامنہ ای نے آئی ایس او کے جوانوں کو اپنی آنکھوں کا نور قرار دیا ہے لھذا ہر انقلابی جوان کو چاہیے کہ وہ مالک اشتر رھبر شھید قاسم سلیمانی کو اپنا آئیڈیل بنائیں جو کہ فی زمانہ بہترین رول ماڈل ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا آج شھید کے جسد اطہر کی تدفین کے ساتھ ہی عراق میں موجود امریکی فوجی اڈے پر سپاھیان رھبر نے حملہ کر کے انتقام سخت کا آغاز کر دیا ہے ۔یہ میزائل اسی مقام پر داغے گئے جہاں سے شھید قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں چار ھزار امریکی فوجی موجود تھے اور شھید قاسم سلیمانی کے مقدس لہو کے انتقام کی یہ معمولی سی جھلک ہے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد)‎حاج قاسم سلیمانی و ابو مھدی المھندس کی جانسوز شھادت پر خراج عقیدت پیش کرنے اور امریکی بربریت کے خلاف تمام ملی تنظیموں کا احتجاج ۔مدافع حرم سیدہ زینب سلام  اللہ علیھا و حرم معصومین علیھم السلام بازو رھبر معظم سید علی خامنہ ای ، قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو المھدی المھندس کی المناک شھادت کے موقع پر حیدر آباد پریس کلب کے سامنے تمام فکری ، سماجی ، مذھبی و سیاسی تنظیموں نے بھرپور احتجاج کیاعلمائے کرام اور تنظیمی برادران کا خطاب جس میں شدید غم و غصے کا اظھار کیا گیا۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیدہ سیمی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا شھید قاسم سلیمانی نے عراق وشام کو داعش کے نجس وجود سے پاک کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا اس عظیم مجاھد کو رخصت کرتے ہوئے دل خون کے آنسو روتا ھے۔ انھوں نے کہا کہ شھید قاسم سلیمانی پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے عقیدت رکھتے تھے اور پاکستان کے حکمران کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی ان کی بزدلانہ سوچ کی عکاسی کر رھا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ بزدلانہ حملہ کرکے دنیا کو ایک بار پھر نا امنی کی طرف لے گیا ہے ایران کسی صورت اپنے ھیرو قاسم سلیمانی کے انتقام سے دستبردار نہیں ہوگا اور پاکستابی شیعہ سنی عوام اپنے برادر ملک کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ احتجاج میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ کی جانب سے سردار قاسم سلیمانی ، سردار ابو مھدی المھندس اور دیگر شھدا ءکی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا مجلس عزا سے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب امام خمینی رح نے گستاخ رسول ؐ سلمان رشدی کے قتل کا فتوی جاری کیا تو بعض عناصر نے اس پر اعتراض کیا کہ ایسا نہ ھو کہ اس کے نتیجے میں دشمن ایران کو صفحہ ھستی سے مٹا دے جس پر امام خمینیؒ نے فرمایا کہ ایران مٹ جائے اور اسلام باقی رہے تو کوی بات نہیں مھم یہ ہے کہ اسلام باقی رہے ، اسی طرح عزیزان محترم اگر امریکہ ہمارے ملک کو برادر ملک کے خلاف استعمال کرنا چاہے تو ہمارے اذھان میں یہ بات محکم رہے کہ ہم نے حقانیت اور اسلام کا ساتھ دینا ہے نہ کہ اپنے مفادات کی خاطر اسلام دشمن عناصر کو مضبوط کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے۔

 انھوں نے کہا آج دنیا دو بڑے بلاکس میں تقسیم ہوگئی ہے۔ایک ناصران امام زمانہ عج اور دوسرادشمنان امام زمان عج کا بلاک ہے لھذا مسلمانان پاکستان ، شیعہ سنی عوام کو اسلام دشمن قوتوں جن میں امریکہ و اسرائیل سر فہرست ہیں کہ خلاف متحد ہونا ہوگا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی ہمشیرہ محترمہ قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئی ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج شب ان کے آبائی علاقے چک شیعاں راجگان گوجر خان میں ادا کی جائے گی ۔

مرحومہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھیں جو کہ آج صبح داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں ، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ، صوبائی ، ضلعی قائدین سمیت مختلف سیاسی، مذہبی وسماجی شخصیات نے دلی رنج وغم اور افسو س کا اظہار کیاہے ۔

قائدین ، سیاسی ، مذہبی وسماجی شخصیات نے اپنے پیغامات میں مرحومہ کی مغفرت اور قبلہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ سمیت تمام پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

 مرحومہ کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے ان کے آبائی گاوں چک شیعاں راجگان ( گوجر خان) میں ادا کی جائے گی۔

Page 83 of 1508

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree