وحدت نیوز(جیکب آباد) رئیس خادم حسین لاشاری کی جانب سے ڈیرہ اللہ یار میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے۔ تقریب کے مہمان خاص امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق تھے انہوں نے اس موقع پر استقبالیہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔ اس موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے امیر جماعت سینٹر سراج الحق اور نائب امیر مولانا اسد اللہ بھٹو کو مترجم قرآن کریم ھدیہ کیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دینی اور نظریاتی جماعتوں کو ملک میں متناسب نمائندگی کے لئے موثر آواز اٹھائی چاہیے ماضی میں متناسب نمائندگی کے لئے بہت ساری جماعتیں بات کر چکی ہیں مگر اس حوالے سے خاموشی نظر آتی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی متناسب نمائندگی کی بات کرتی ہے مگر بڑی پارٹیاں متناسب نمائندگی کے حق میں نہیں وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ایسے امیدوار چاہییں جو خود بھی کھائیں اور انہیں بھی کھلائیں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کی پولیس گردی کے خلاف احتجاجی کیمپ میں ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر  علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی وفد کے ہمراہ شرکت۔وکلا برادی سے اظہار ہمدردی۔وفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا سید طالب حسین ہمدانی اور سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی شامل تھے۔جبکہ اس موقع پرچیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزادکشمیر جسٹس چوہدری ابراہیم ضیا،جسٹس غلام مصطفیٰ مغل کے علاوہ سپریم کورٹ بار،ہائی کورٹ بار،اور سنٹرل بار کے صدور و عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سینٹرل بار کی جانب سے علامہ جوادی کی ہمدردی پر شکریہ ادا کیا گیا۔سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سیدتصور حسین نقوی الجوادی نے کل مظفرآباد میں وکلاء و پولیس کے آپسی ٹکراؤ کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔مظفرآباد ایک پرامن شہر ہے  پولیس اور وکلاء کا آپس میں ٹکراٶ ریاست کہ امن کو خراب کرنے کی سازش ہے آزادی کے بیس کیمپ میں اس طرح کی حرکت سمجھ سے بالاتر ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس و ضلعی انتظامیہ میں کچھ ایسے شر پسند عناصر موجود ہیں جونان ایشو کو ایشو بنا کر معاملہ کو حل کرنے کے بجائے مذید بڑھاتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف ہم حکومت آزاد کشمیر، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، چیف سیکرٹری، آٸی جی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد اس آمن کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے اور سخت سزا دی جائے۔

علامہ جوادی نے وکلا کےایک وفد سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ آزادکشمیر کی پولیس کا رویہ ہمیشہ جارھانہ رہا ہے۔میں خود پچھلے تین سال سے پولیس کے زمہداران سے انصاف اور معاملہ کی تحقیقات اور حملہ آوردہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے آیاہوں لیکن پولیس اور ضلعی انتظامیہ طفل تسلی سے کام لے رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ سے ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کی حامی ہے۔

وحدت نیوز(اسلا م آباد) دختر رسولؐ، خاتون جنت ،شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دختر رسولﷺ اور امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی زوجہ مطہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے بی بی دو عالم، ام ابیہا، صدیقہ کبری، جناب سیدہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو پوری تاریخ میں خواتین عالم کا عظیم و برتر نمونہ قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کو جاننے کے لیے محمد و آل محمد ص کی معرفت ضروری ہے،جناب سیدہ اس کائنات کی وہ عابدہ ہیں کہ جو رب العزت کی اتنی عبادت کرتیں کہ ان کے پاؤں پر ورم آجاتا۔ان کامزید کہنا تھا کہ جناب سیدہ کی عظمت اتنی بلند ہے کہ ساری مخلوق مل کرجناب سیدہ کے مقام معرفت تک رسائی حاصل نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی ترقی میں عظیم خواتین کا اہم کردار ہے ۔خواتین کسی بھی حیثیت میں ہوں ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔ دین مقدس اسلام اور اہلبیت اطہار علیہم اسلام کی عظیم تعلیمات میں خواتین کے اعلی و ارفع مقام کو بیان کیا گیا ہے۔ اسی بنیاد پر ہمیشہ ہر شعبے میں خواتین کے کردار و مقام اور خواتین کے حقوق پر خاص طور سے توجہ دی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ جناب سیدہ کی زندگی کو نمونہ بنا کر معاشرے کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔

وحدت نیوز(سہون شریف)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ رضا محمد سعیدی نے شہدائے سہو ن کی تیسری برسی کے موقع پر درگاہ حضرت لال شہباز قلندر ؒ پر منعقدہ شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ سہون پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے جب کم و بیش سو زائرین کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔شہدا کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔اس موقع پرعلی حسین نقوی، مولانا دوست علی سعیدی،علامہ گل حسن مر تضوی،مولانا علی انور جعفری، مولانا صادق جعفری،چوہدری اظہر حسن، یعقوب الحسینی،فدا حسین، رحمان رضا ایڈوکیٹ،منیجر اوقاف زبیر بلوچ، نجف علی شاہ سکیورٹی انچارچ، منظور احمد مقامی عزاداروں و ایم ڈبلیو ایم کارکنان سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ تین سال گزرنے کے بعد وارثان شہداء سے کیے گئے حکومتی وعدے پورے نہ ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے جس پر جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے خوشنما و دلفریب وعدے کر کے عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے شدت پسندوں کے ساتھ مفاہمانہ رویہ قومی سلامتی اور ملکی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔سیاسی مفادات کے حصول اور اپنی حکومت بچانے کے لیے انتہا پسندوں سے دوستی دوستی کا کھیل دانشمندی کا تقاضہ نہیں۔ حکومت ملک دشمن عناصر کو اپنی صفوں سے دور رکھے۔فرقہ واریت میں ملوث افراد کو حکومتی چھتری کا میسر ہونا ملت تشیع کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور امن کو بحال رکھنے میں شیعہ قوم نے ہمیشہ ایک حقیقی محب وطن کا کردار ادا کیا ہے۔انصاف کا تقاضہ تو یہ بنتا تھا کہ حکومت ہماری حب الوطنی کو تسلیم کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کرتی لیکن حکومتی ردعمل ہمیشہ اس کے برعکس رہا۔مخصوص گروہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ملت جعفریہ کے فعال افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈالا جا رہا ہے۔حکومت کی حکمت عملی سمجھ سے بالاتر ہے کہ دہشت گرد عناصر دندناتے پھر رہے ہیں اور ملت تشیع کے ہونہار افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا جا رہا ہے۔حکومت کے یہ متعصبانہ اقدامات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔اگر حکومت ان انتقامی کارروائیوں سے باز نہ آئی تو پھر سندھ میں ملت تشیع سے کسی بھی قسم کی حمایت کی توقع نہ رکھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے سندھ حکومت کی ناقص انتظامی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے حکومتی نا اہلی قرار دیا ہے۔ دریں انثاء سانحہ سیہون شریف درگاہ میں دہشتگردی کا نشانہ بنے والے شہداء کی یا د میں شمع روشن کی گئی، کانفرنس کے اختتام پر مقامی ماتمی سنگتوں کی جانب سے ماتم داری ہوئی اورشہدا کی بلندی درجات اور وطن کے استحکام کے لیے دعا بھی کی گئی۔

وحدت نیوز (نگر) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ ضلع نگر علاقہ پکھر کی جانب سے جشن ولادت با سعادت سیدہ کائنات ، ام ابیھا ، مادر حسنینؑ سیدہ فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کے موقع پر جشن سعید کا انعقاد کیا گیا جس سے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ گلاب بی بی نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون جنت بیبی کائنات کی وہ عظیم خاتون ھیں کہ جن کی رضا میں خدا راضی ھے اور جن کے غضبناک ھونے سے خداوند غضبناک ھوتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم بی بی دو عالم کو اپنے اعمال و کردار کے ذریعے راضی نہ کر لیں خدا تک نہیں پہنچ سکتے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کہ کریمانہ ذات معبود کی معرفت تک رسائی میں وسیلہ بہترین وسیلہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا جناب فاطمة الزھرا س کی کنیزوں میں بی بیؑ کی  پاکیزہ سیرت و کردار کی جھلک دکھای دینی چاہئیے۔

وحدت نیوز(کرمان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ، قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نےشیعہ سنی علماءومشائخ پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سردارلشکر اسلام ، مدافع حرم اہل بیت ؑ شہید قاسم سلیمانی  ؒ کے مرقدپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ساتھ ہی ان کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملت غیور پاکستان کی نیابت میں سلام عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ جوکہ ان دنوں سرداررشید اسلام حاج قاسم سلیمانی ؒ کے چہلم کی تقریبات میں شرکت کے لئےایران کے دورے پر ہیں انہوںنے ایم ڈبلیوایم کے ایک اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ کرمان میں موجود قبرستان گلزار شہداء میں سردارمقاومت حاج قاسم سلیمانی کی قبر مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ۔

وحدت نیوز کی رپورٹ کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد چشتی ودیگر اکابرین، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مختاراحمد امامی، علامہ سید باقرعباس زیدی، علامہ آغاسید علی رضوی، علامہ عبدالخالق اسدی، سید اسدعباس نقوی، علامہ حیدرعباس عابدی ودیگر قائدین نے گذشتہ روز شہید قاسم سلیمانی ؒ کی قبر مبارک پر حاضری دی اور وہیں شب بیداری کا بھی اہتمام کیا ۔

شیعہ سنی علمائے کرام نے شہیدِ سرفراز اسلام کو گلہائے عقیدت پیش کیئے ، رات بھر گریہ وزاری اور راز ونیاز کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صبح کو الوداع کہہ کر وفد نے واپس قم کی راہ لی ، واضح رہے کہ اس سے قبل ملی یکجہتی کونسل کا ایک اعلیٰ سطحی وفد لیاقت بلوچ کی سربراہی میں بھی ایران کا دورہ کرچکا ہے جس میں شامل شیعہ سنی علماءومشائخ نے شہید کے اہل خانہ اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے پاکستان کے 22کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیاتھا۔جبکہ سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے رہبرانقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی زیر اقتداءشہید قاسم سلیمانی ؒ اور ان کے رفقاء کی تشیع جنازہ میں شرکت بھی کی تھی ۔

Page 56 of 1508

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree