وحدت نیوز (اسلام آباد) مفسر قرآن کریم، بزرگ عالم دین اور استادالعلماء علامہ شیخ محسن علی نجفی رحمت اللہ علیہ کی تشیع جنازہ ادا کردی گئی، مرحوم ومغفور کو آہوں اور سسکیوں میں سپردلحد کردیا گیا، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ سمیت ملک بھر سے جید علمائے کرام، اسلامی ممالک کے سفراءاور مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق مہتمم جامعتہ الکوثر وجامعہ اہل بیت،ؑ عالم ربانی استاد العلماءعلامہ شیخ محسن علی نجفی رحمت اللہ علیہ جو کہ گذشتہ روز داعی اجل کو لبیک کہہ گئےتھےان کی نماز جنازہ آج جامعتہ الکوثر اسلام آباد میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی زیر اقتداءادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے ایم ڈبلیوایم کےمرکزی وصوبائی قائدین وجامعہ الولایہ کے اساتیذکے وفد کے ہمراہ اپنے استاد ِ بزرگوار کے تشیع جنازہ میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری اپنا زمانہ طالبعلمی اور مرحوم استاد بزرگوار کی شفقت ومحبت پر مبنی ایام کویاد کرتے ہوئے زاروقطار گریہ کرتے رہے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرحوم ومغفور مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی کے فرزندان ارجمند علامہ شیخ انوار علی نجفی ، علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی ، مرحوم کے رفیق خاص علامہ شیخ محمد حسن جعفری ودیگر احباب ورفقاءسے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ محمد امین شہیدی، عراق کے سفیر حامد عباس لطفا، ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سمیت ملک کے گوش وکنار سے علمائے کرام، اسلامی ممالک کے سفراءاور مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات و عوام کی ہزاروں کی تعداد شریک تھی۔

بعد ازاں علامہ شیخ محسن علی نجفی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں میں جامعتہ الکوثر کے احاطے میں ہی سپرد خاک کردیا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 12 دسمبر وہ سیاہ دن ہے کہ جب نائجیریا کی فورسز نے نے اپنے ہی نہتے شہریوں پر گولیاں برسا کر سینکڑوں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا نائجیرین فورسز نے اغیار کی خوشنودی کے لیے یزیدی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے ہی نہتی عوام کا قتل عام کر کے ظلم و بربریت کی سیاہ تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ عظیم انقلابی رہنما علامہ ابراہیم زکزاکی کے 6 جوان بیٹوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اور ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو بلا جواز پابند سلاسل کیا گیا دنیا بھر کے انسانوں کو اور حقوق انسانی کی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ ایک مظلوم اور بے گناہ قیدی کے آزادی کے لیے صدائے احتجاج بلند کریں.انہوں نے کہا کہ سینکڑوں نہتے شہریوں کے قتل عام پر ان سفاک قاتلوں کو جواب دہ ہونا چاہیے جنہوں نے کانو اور زاریہ میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ علامہ ابراہیم زکزاکی کو فوری رہا کیا جاٸے اور ان کا تسلی بخش علاج معالجہ کرایا جائے اس لیے کہ ان کی صحت کے حوالے سے ہمیں شدید تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ نائجیریا کی حکومت کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ علامہ ابراہیم زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں ان کی صحت اور زندگی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری نائجیریا کی حکومت پر عائد ہوگی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی و صوبائی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ارض پاک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کا مقصد سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا اور ایشیا کی جانب طاقت کی منتقلی کے عمل کو روکنا ہے۔پاکستان کی غیر مستحکم صورتحال ملک دشمن عالمی قوتوں بالخصوص امریکہ و اسرائیل کے لیے نفع بخش ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کسی ایسے سیاسی،مذہبی یا اقتصادی بحران کاقطعی متحمل نہیں ہو سکتا جس سے عوام میں بے چینی پیدا ہو۔اس سے قبل دشمنوں نے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی جسے مدبر علما و دانشور وں نے اپنی  بصیرت سے ناکام بنایا۔اب سیاسی بحران پیدا کر کے قومی ترقی کے عمل کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مادر وطن کے حصول کے لیے ہمارے اجداد نے ان گنت قربانیاں دی ہیں۔ طویل جدوجہد کے نتیجے میں حاصل ہونے والی اس ریاست کی نظریاتی و جغرافیائی حفاظت ہم سب پر واجب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جمہوری ریاست میں ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن مذاکرات کے دروازے کو ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔جو معاملات بات چیت کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں ان پر ڈائیلاگ کی بجائے ہٹ دھرمی کا اظہار جمہوری رویہ نہیں بلکہ کسی اور ایجنڈے کو واضح کرتا ہے۔احتساب سب کا بلا تفریق ہونا چاہئے،کرپشن میں جو جو ملوث ہے چاہے وہ حکومت میں ہےیا اپوزیشن میں سزا ملنی چاہئے،تخت اینڈ تختہ کی صورت حال جمہوری تحریکوں میں نہیں ہوتی،اپوزیشن کو بات چیت کرنی چاہیے، پارلیمنٹ میں بات کرنی چاہئے،احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، جمہوری لوگ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے،حکومت کو بھی مل بیٹھ بات بات کرنی چائیے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں ان پاکستانی شہریوں کو جبری لاپتا کیا جا رہا ہے جو قانونی ضابطے پورے کر کے محنت مشقت کے لیے بیرون ملک مقیم ہیں۔پاکستان میں ان کے اہل خانہ کوکرب ناک صورتحال کا سامنا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس مسئلہ کو سفارتی سطح پر حل کرے۔بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی بعض جگہوں پر ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔متعدد نوجوان جبری طور پر گمشدہ ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ کسی کو لاپتہ رکھنے کی بجائے عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ جو لوگ کسی جرم میں ملوث ہیں انہیں قانون کے مطابق سزا مل سکے اور بے گناہ افراداپنے اہل خانہ کے پاس جا سکیں۔ مختلف شہریوں کو کئی کئی  ماہ غائب رکھنے کے بعد ان پر جھوٹے مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا جو سراسر زیادتی ہے۔ایسے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جانا چاہیے تاکہ انصاف قائم ہو سکے۔

انہوں نے کہا کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویش ناک ہیں۔محکمہ صحت کی طرف سے جاری ہدایات پر پوری قوم کو عمل کرنا ہو گا۔انسانی زندگی بہت قیمتی ہے اس کی حفاظت سب پر واجب ہے۔ کوروناوبا ءکی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے ۔ عوام کو کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا چائیے۔اس مہلک وباء پر قابو پانے کیلئے حکومت اور عوام کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ملیر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے ملیر جعفرطیار سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہےجیسے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے جو دن دیہاڑے روزانہ راہگیروں کو دیدہ دلیری سے لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔ گلی محلوں میں ہونے والی ایسی وارداتوں کا زیادہ نشانہ خواتین کو بنایا جا رہا ہے،آج بھی اسٹریٹ کرائم کی دو مختلف وارداتوں میں خواتین نقدی اور زیورات سے محروم ہوگئیں ہیں۔دفاتر، اسکول، کالجز جانے والی اور دیگر ملازمت پیشہ خواتین کو راہ چلتے لوٹنے کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آنے کے باوجود بھی مجرم قانون کی گرفت سے بچے ہوئے ہیں۔

متعلقہ پولیس افسران روایتی دعوؤں سے اہل علاقہ کو مطمئن کرتے نظر آتے ہیں،گزشتہ دنوں اعلیٰ پولیس افسران کی جرائم پرقابوپانےکی یقین دہانی کے بعد بھی جرائم پیشہ عناصر اپنی کاروائیاں با آسانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں نےعوام میں عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ کیا ہے،علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔یوں لگتا ہے جیسے علاقے میں قانون کی بالادستی کی بجائے جرائم پیشہ عناصر کا راج ہے۔چور، ڈاکو اور لٹیرے پولیس سے زیادہ طاقتور دکھائی دے رہے ہیں ۔

انہوں نےکہا کہ جب تک ان افراد پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا تب تک علاقے میں لاقانونیت کا غلبہ رہے گا۔عوام کو تحفظ کی فراہمی ریاستی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔پولیس کے گشتی نظام کو زیادہ فعال کر کے بہتری لائی جا سکتی ہے۔انٹیلیجنس بنیادوں ،سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ڈاکوؤں تک پہنچنے میں معاونت لی جائے تاکہ خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے سنٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں شب جمعہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے وابستہ افراد کے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے بالخصوص برادرسید ظہیر نقوی کے چچا مرحوم اور برادر ظہیر کربلائی کی ہمشیرہ مرحومہ ودیگران کی مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔

 مجلس عزا سے علامہ سید علی اکبر کاظمی نے خطاب کیا اور ایک تنظیمی برادر نے اہلبیت علیہم السلام کی شان میں مدح سرائی کی ،مجلس عزاء سے قبل دعائے توسل کی تلاوت کی گئی ۔ راولپنڈی اسلام آباد کے تنظیمی دوستوں نے اس روحانی ومعنوی محفل میں بھر پور شرکت ۔ تمام شرکاء کے نذرونیاز اور طعام اہتمام کیا گیا تھا ۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے مجاہد عالم دین علامہ ابراہیم زکزاکی کی قید کو طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود نائیجیرین حکومت انہیں انصاف دینے کے لیے تیار نہیں ہے انہیں جیل میں علاج معالجے کی سہولت نہیں دی جا رہی لہذا ان کی زندگی اور صحت سے متعلق ہمیں شدید تشویش ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں ان کی رہائی کے لئے عالمی سطح پر احتجاج ہورہا ہے۔ ابراہیم زکزاکی اپنی بے مثال بہادری ایثار اور استقامت کے سبب اقوام عالم میں ایک عظیم انقلابی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ راہ خدا میں چھ جوان بیٹوں کی شہادت اور پھر طویل قید و بلند کی صعوبتیں صبر و استقامت کے اس پہاڑ کو متزلل نہ کرسکیں۔ زکزکی پر انسانيت کو ناز کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کے عالمی اداروں اور دنیا بھر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

Page 1 of 1508

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree