وحدت نیوز(میانوالی) المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ضلع میانوالی کے پلیٹ فارم سے سابق سیکرٹری جنرل علمدار حسین ایڈووکیٹ کی خصوصی دلچسپی سے لاک ڈاون سے متاثرہ، غریب، نادار اور مستحق 100خاندانوں میں تین لاکھ روپے کا راشن تقسیم کیا گیا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی کوارڈینیٹر المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل سید زعیم حیدر زیدی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید عابد حسین عابدی اور سابق ضلعی سیکرٹری جنرل علمدار حسین ایڈووکیٹ موجود تھے۔

صوبائی سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح میانوالی میں بھی المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے ورکر قابل تحسین ہیں اور بالخصوص علمدار حسین ایڈووکیٹ جنہوں نے میانوالی میں ایسے افراد تک امداد پہنچائی جو مستحق اور سفید پوش خاندان تھے۔

 اُنہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کرونا کے خلاف ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ضروری نہیں کہ ہم لاکھوں روپے کی امداد کریں بلکہ ہم اپنی بساط کے مطابق اگر اپنے محلے اور علاقے میں مستحقین کی مدد کریں تو مشکل کی اس گھڑی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میانوالی کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع بھی مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کی تحریک کی حمایت کی ہے فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ کسی صورت منظور نہیں اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو محو ہونے کے لئے ہے۔

انہوں نے شہداء یوم القدس کوئٹہ پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے بیت المقدس کی آزادی کے لئے اپنا خون دیا ہے ہم اپنے عظیم شہیدوں کے ساتھ یہ عہد کرتے ہیں کہ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غاصب کی حامی خائن لابی کو ہم یہ بات واضح طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کبھی بھی کشمیر اور فلسطین سے دست بردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی تحریک آزادی کے سلسلے میں کسی خیانت کو تسلیم کریں گے۔ بعض خائنوں کی اور سامراجی ایجنٹوں کی جانب سے  وطن عزیز پاکستان کی جانب سے غاصب اسرائیل کو تسلیم کرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

وحدت نیوز(میانوالی) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی دو روزہ دورے پر میانوالی پہنچ گئے، جہاں اُنہوں نے میانوالی شہر میں ایتام پروجیکٹ کی رقوم مستحقین میں تقسیم کیں۔ اس موقع پر صوبائی کوارڈینیٹر المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل جنوبی پنجاب سید زعیم حیدر زیدی اور ضلعی سیکرٹری جنرل میانوالی سید عابد حسین عابدی بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے اس موقع پر ایتام پروجیکٹ میں شامل افراد میں ماہانہ وظائف کے ساتھ ساتھ دودھ بھی تقسیم کیا۔

علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث ملک کی ستر فیصد آبادی جو غربت، ناداری اور سفید پوشی کی زندگی بسر کر رہی ہے، وہ متاثر ہوئی ہے، اس وقت ملک میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے، مخیر حضرات اس موقع پر آگے بڑھیں اور مستحق و نادار افراد کی معاونت کریں، الحمداللہ دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ المجلس ڈیزاسٹر مجنیمنٹ سیل کے پانچ ہزار سے زائد والنٹیئر ملک بھر میں عوامی خدمت میں مصروف ہیں اور اب تک ملک بھر میں ستر ہزار کے قریب افراد میں راشن اور کھانا تقسیم ہوچکا ہے، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام تنظیمی سرگرمیوں کو معطل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔

شیعت نیوز: رمضان المبارک میں یوم علیؑ کی مناسبت سے مجالس عزاء میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، عزاداروں کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی کابینہ کے آن لائن ہونیوالے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کابینہ کے ارکان نے اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ کر بذریعہ آن لائن شرکت کی۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام حکومتی شرائط کے مطابق منائیں گے۔ یہ خطرناک وباء ہے اس حوالے سے مراجع عظام اور ماہرین طب نے بھی واضح پالیسی دی ہے، اس لئے ہمارے لئے مراجع کرام کا حکم حجت ہے، اسی پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام ضرور ہوگا تاہم  ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تراویح کی اجازت دیدی ہے، اب یوم علیؑ کی بھی اجازت ہوگی لیکن اسے محدود سطح پر ہی منعقد کرنا ہوگا۔ کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے علامہ راجہ صاحب جو پالیسی دیں گے اس پر عمل کیا جائے گا، اس لئے علامہ راجہ ناصر عباس وزیراعظم یا صدر مملکت سے ملاقات کرکے اس حوالے سے پالیسی بیان جاری کروائیں۔ تربیتی امور کے حوالے سے نقی ہاشمی اور تنظیم سازی مہم کے سلسلہ میں منتظر مہدی نے کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس پر تفصیلی بحث کی گئی۔ منتظر مہدی نے بتایا کہ تنظیم سازی مہم حوصلہ افزا رہی اور بہت سے موثر افراد نے جماعت مییں شمولیت اخیتار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع کے سیکرٹری تربیت کو بھی فعال کر دیا گیا ہے اور مرکز کے پروگرام پر بھی عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ تنظیم سازی کا کام ہر صورت میں جاری رکھا جائے، یہ بیادی عنصر ہے، اس میں غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحول تنظیم سازی کے حوالے سے ساز گار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کی کابینہ مکمل کی جائے اور اضلاع کی کابینہ کے اجلاس کروائے جائیں اور صوبائی کابینہ میں ہونیوالے فیصلے کے مطابق یونین کونسل کی سطح پر یونٹس کے قیام اور اجلاسوں کا انعقاد لازمی کروانا ضرور ی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی سطح پر بھی اپنی شخصیات کو متعارف کروایا جائے۔ سید نجیب نے کہا کہ تنظیم سازی کے بعد اگلہ مرحلہ دیگر شعبوں پر توجہ ہے، وہاں دیگرشعبوں کو نظرانداز نہ کیا جائے۔

منتظر مہدی نے کہا کہ تنظیم سازی کیساتھ ساتھ تربیتی اور فلاحی امور پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہ لاک ڈاؤن کے باعث تنظیمی شعبہ کا اجلاس نہیں ہو سکا جس کیلئے ساز گار ماحول ہوتے ہی اس کا انعقاد کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلا م آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رمضان المبارک کے مقدس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے۔ماہ صیام میں اللہ تعالی اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے۔اس ماہ میں عبادات کے ساتھ ساتھ نادار ،مساکین اور ضرورت مند افراد کی مشکلات دور کرکے افضل ترین ثواب کمایا جا سکتا ہے۔کورونا وائرس کی وبا کے باعث دیہاڑی دار اور مزدور پیشہ افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے ذرائع آمدن مسدود ہو کر رہے گئے ہیں۔ اپنے قرابت داروں اور اہل محلہ میں ایسے افراد کا خصوصی خیال رکھنا ہر صاحب استطاعت کی شرعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے طبی ماہرین کی طرف سے جو تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی جارہی ہے اس میں اگر غفلت برتی گئی تو یہ ملک و قوم کے ساتھ ظلم ہو گا۔عالم اسلام کے تمام مسالک کی جید مذہبی شخصیات نے کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کو فرض قرار دے رکھا ہے۔ اپنے ملک اور قوم کے تحفظ اور اس وبا سے چھٹکارے کے لیے ہمیں جذبات کی بجائے ہوشمندی اور حکمت و بصیرت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عبادات، عزاداری اور دیگر مذہبی رسومات پر عمل ہمارے ایمان کا حصہ ہیں تاہم انسانی جان کی حفاظت اولین شرعی فریضہ ہے۔انسانی زندگی کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش اللہ تعالیٰ کے احکامات کی نفی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایثار، رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ عالمی حالات کے تناظر میں موجودہ مشکلات کو صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے میں ہی ملک و قوم کی سلامتی ہے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) آل پارٹیز شیعہ کانفرنس زیر صدارت صدر شیعہ علماء کونسل آزادجموں کشمیر علامہ سید صادق نقوی منعقد ہوئی ۔اجلاس میں خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے وفد نے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی کی قیادت میں شرکت کی, اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل علامہ سید فرید عباس نقوی, ادارہ فروغ وتبلیغات اسلامی حسینی فاؤنڈیشن علامہ احمد علی سعیدی, ناظم امامیہ آرگنائزیشن سید زوار حسین نقوی ایڈوکیٹ, امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سید اقرار علی اور سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن جعفریہ سید اقتدار حسین نقوی کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آغا سید طالب حسین ہمدانی,نائب صدر شیعہ علماء کونسل حافظ کفایت حسین نقوی,سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین سید فدا حسین نقوی,سیکرٹری سیاسیات شیعہ علماء کونسل سید عارف حسین نقوی,سیکرٹری ایمپلائزونگ مجلس وحدت مسلمین سید ممتاز حسین نقوی, ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل مولانا سید معصوم علی سبزواری,سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین سید عامر علی نقوی, مسئول آفس سید تصور حسین نے بھی شرکت کی۔

 اجلاس میں یہ طے پایا کہ آئندہ حکومتی ملاقاتوں میں تمام مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ اور شرکت کی جائے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ کرونا وباء کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اجتماعی عبادات, شب ہائے قدر,یوم القدس, یوم شہادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور نماز باجماعت میں مراجع عظام کے فتاویٰ کے مطابق عمل کیا جائے۔

 آئندہ اجلاس مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی میزبانی میں ہوگا اور جلد ہی تاریخ کا اعلان ہوگا۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ایسےداخلی اور خارجی عناصر جو شر و فتنہ پیدا کرتے ہیں ایسے عناصر کی روک تھام کے لیے اجلاس میں کام کیا جائے۔آئندہ روابط بڑھا کر یوم القدس کو مشترکہ طور پر بھرپور انداز سے ISO کی سربراہی میں حالات کے مطابق منایا جائے گا۔

Page 18 of 633

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree