وحدت نیوز(سکھر) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصرعباس شیرازی پاکستان کی سرزمین پرمکتبِ اہلبیتؑ نے بہت خون دیا پاکستان کے دستور پاکستان کےآئین کی سلامتی اور حفاظت کے لئے، شہدا کا لہو پاکستان کے اندر ہمیں زندہ رہنے کا ہنرعطا کرتاہےاور شہدا وہ ہستیاں ہیں جن کے بارے میں خدا نے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں مگر ہم ان کا شعور نہیں رکھتےپاکستان میں عزت اور سربلندی کے راستے کے لئے شہداء کے راستے کو زندہ کرنا ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نےامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سکھر ڈویژن کےکنونشن کے موقع پر شبِ شہدا ءسے خطاب کرتےہوئے کیا۔

انہوںنے مزید کہاکہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان میں سالار شہداء ہیں اور انشااللہ وہ امور جن کے لئے ان دونوں ہستیوں نے زندگی قربان کی پاکستان کو عالمی استعمارسے آزاد کروانے کے لئے پاکستان کو مضبوط اور قدرت مند ملک بنانے کے لئے پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی بنانے کے لئے پاکستان کو ایک محفوظ اور پرآمن ملک بنانے کے لئے دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ محبت اور آخوت کا رشتہ نبھانے کے لئے پاکستان میں جو انھوں نے کردار ادا کیا ہے انشاءاللہ ہمارا یہ تجدید عہد ہے کہ ہم اس راستے کو جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)حلقہ پی بی 26 سے آزاد امیدوار ذولفقار علی خان جنکا انتخابی نشان بادشاہ ہے نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار سید محمد رضا (آغا رضا) کے حق میں الیکشن لڑنے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی ، معاون سیکریٹری جنرل عباس علی اور دستبردارہونے والے آزاد امیدوار  ذولفقار علی خان اور ان کے سپورٹرز بھی موجود تھے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  ذولفقار علی خان نے کہاکہ میرے تمام سپورٹرز ، دوست احباب سےگذارش کرتا ہوں کہ  ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی 26 سید محمد رضا کو31دسمبر کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں جن کا انتخابی نشان خیمہ ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) حلقہ پی بی 26کوئٹہ 3ضمنی انتخاب کے لئے نامزد آزاد امیدوار انجینئر ہادی عسکری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار سابق وزیر قانون آغا رضا کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق حلقہ پی بی 26کوئٹہ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والےآزاد امیدوار انجینئر ہادی عسکری نے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار آغا رضا کو اپنے گھر دعوت دی جس میں انہوں نے آغا رضا کے حق میں انتخابی مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیاہے ،اس موقع پر انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر موجود اکابرین ، معززین ، سپوٹرز اور ووٹرز سے گذارش کی کہ 31دسمبر کو ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار آغا رضا کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں جن کا انتخابی نشان خیمہ ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے معروف سیاستان علی رضا عابدی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، وہ بہترین سیاستدان اور بہترین انسان تھے، وہ اس ملت اور ملک کا اثاثہ تھے ۔ان کی جان کوکئی دنوں سے خطرات لاحق تھے، اور دہشتگرد وں کی جانب سے انہیں سیکیورٹی تھریٹس ملے۔اس سب کے باوجود علی رضا عابدی کو مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جو کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر خون کی ہولی شروع ہوگئی ہے، علی رضا عابدی کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا، علی رضا عابدی پاکستان بنانے والوں کا بیٹا تھا۔علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ قاتل دندناتے پھر رہے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس لینا چاہئےاور علی رضا عابدی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔کراچی سمیت پورے پاکستان میں شعیہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔علامہ مبارک علی موسوی نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں شہید کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اللہ علی رضا عابدی شہید کے درجات بلند فرمائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ شہر کا امن و امان خراب کرنے کی سنگین سازش ہے۔ میڈیا کو جاری ٹکرز میں ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علی رضا عابدی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، علی رضا عابدی مظلوموں کے حق میں ظالموں کے خلاف توانا آواز تھی، سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علی رضا عابدی کے قتل کے محرکات فوری سامنے لائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےرہبر انقلاب اسلامی کے دیرینہ ساتھی، سابق ایرانی چیف جسٹس اورتشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت الله ہاشمی شاہرودی کی رحلت کے دلسوز موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہےکہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی وفات انقلاب اسلامی اور جمہوری اسلامی کا بڑا نقصان ہے، مرحوم امام خمینی ؒ کی قیادت سے لیکر امام خامنہ ای کی قیادت تک انقلاب اسلامی کے صف اول کے مدافع رہے ، انہوں نے اہم سرکاری عہدے پر فرائض باحسن وخوبی انجام دیئے، ان کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ، مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی ناگہانی وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای اور مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت الله ہاشمی شاہرودی کا آج 70 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ آیت الله ہاشمی شاہرودی 1327 شمسی میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے۔ آیت الله ہاشمی شاہرودی کئی سال تک نگہبان کونسل کے رکن رہے، جبکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے انہیں عدلیہ کا سربراہ منتخب کیا اور وہ 1378 سے 1388 شمسی تک عدلیہ کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے اور آج 70 سال کی عمر میں اس دنیا سے کوچ کر گئے۔

Page 13 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree