وحدت نیوز (سہیون شریف) وادی مہران سندھ کی پہچان اور معروف صوفی بزرگ حضرت لال شہباز قلندر ؒ کی درگاہ کے حوالے سے شہرت یافتہ سیہون شریف کے جید عالم دین اور پرنسپل دانشگاہ امام علی رضا ؑ علامہ طاہر حسین نجفی نے باقائدہ طور پر مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی مزار شریف حضرت لال شہباز قلندر ؒ پر حاضری کے بعد ان سے اپنے مدرسے میں ملاقات کے دوران علامہ طاہر حسین نجفی نے ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا اعلان کیا  ، اس موقع پرانہوں نے کہاکہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کی وطن عزیز میں شیعہ سنی وحدت اور مکتب تشیع و مظلومین پاکستان کے حقوق کی جدوجہد سے متاثر ہو کر ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ، ایم ڈبلیوایم نے مشکل وقت میں ملت جعفریہ کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور اسے اس کے غصب شدہ حقوق کی جانب متوجہ کیا ، انشاءاللہ مکتب اہلبیت ؑ کی خدمت کیلئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے شانہ بشانہ میدان میں حاضر رہوں گا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ  سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی ڈومکی ،ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی،صوبائی رہنما آغا منور جعفری اور ایم ڈبلیوایم ضلع مٹیاری کے سیکریٹری جنرل مولانا اختر حسین شریعتی سمیت دیگر بھی موجود تھے، جنہوں نے علامہ طاہر حسین نجفی کو ایم ڈبلیوایم میں شمولیت پر مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سکریٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپشن اور دہشت گردی دونوں جڑواں بھائی ہیں دونوں آپس میں لازم وملزوم ہیں وطن عزیز خصوصاً صوبہ بلوچستان میں دولت کی ریل پیل اس وقت شروع ہوئی جب اسلام کے نام پر  امریکن ڈاکٹرائن جہادی کلچر کا آغاز ہوا جس سے وطن عزیز سمیت پورا خطہ دہشتگردی کی لپیٹ میں آگیا اداروں کو کرپشن زدہ کر دیا گیا تاکہ دہشت گرد دندناتے پھرتے رہیں , یونیورسٹیوں اور جامعات میں قلم کلچر کی بجائے کلاشنکوف کلچر کا آغاز ہوا. ڈالروں کی ریل پیل کے زریعے تکفیری سوچ کو پروان چڑھایا گیا تاکہ مسلمان جو قرآن کریم کے مطابق آپس میں ایک دوسرے کے بھائی ہیں ایک دوسرے کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے کر ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن جائے. پیسہ پھینک تماشہ دیکھ کے فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے بعض خود ساختہ آلہ کاروں کے زریعے اسلامی مسالک کے درمیان نفرتیں پھیلانے کی مذموم کوششیں کی گئی اور بلوچستان میں بسنے والی برادر اقوام بلوچ , پشتون , ہزارہ , پنجابی وغیرہ کو اپنے زرخرید افراد کے زریعے آپس میں دست و گریباں کرنے کی مذموم سازشیں کی گئی ان تمام حالات میں بلوچستان کی سیاسی شخصیات , شیعہ و سنی علماء کرام لائق تحسین ہیں جنہوں نے اپنی جدوجہد اور انتھک کاوشوں کے زریعے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے اسی طرح گزشتہ کچھ عرصے سے پاک فوج کا بیانیہ کرپشن اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ  ختم کر دیں گے عوام کے لئے کافی امید افزا ہے کرپشن کے خاتمے کے بغیر وطن عزیز پاکستان اور صوبہ بلوچستان میں امن و امان کا بحال ہونا ممکن نہیں ہے جو اقتصادی ترقی کی راہ میں سب سے  بڑی رکاوٹ ہے ہم حکومت اور اداروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہر سطح پر کرپشن کا خاتمہ کر کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا صفایا کرتے ہوئے مکمل  امن و امان قائم کریں تاکہ وطن عزیز پاکستان اور صوبہ بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے.

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین سکردو سٹی کے مولانا فدا علی ذیشان نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ نئے امریکی صدر نے اپنے حلف کے ساتھ ہی کئی مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ داخلہ پر پابندی عاید کردی اور پاکستان سمیت بیشترممالک کے شہریوں پر کڑی شرائط عاید کرکے انکی بھی انٹری روکنے کی تیاری کا عندیہ دیا ہے۔ عالمی قوانین کے مطابق یہ عمل بجائے خود ان اقوام کے ساتھ تعصب اور انکی توہین ہے جو کہ کسی بھی غیرتمند ریاست کیلئے ناقابل قبول ہے۔ دنیائے اسلام کا اہم ترین ملک ہونے کے ناطے پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسی امتیازانہ سلوک کو برداشت نہ کریں اور پتھر کا جواب اینٹ سے دینے کی روش کو فورا اپنائیں۔ پاکستان کو دیگر مسلم ممالک کیلئے بھی قابل تقلید ملک بننے کی ضرورت ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ ہم بولڈا قدم اٹھانے میں تاخیر نہ کریں۔

 انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دوسروں پر انحصار کرنے اور اپنے وسائل سے استفادہ نہ کرنے کے نتیجے میں ہم اہم ترین اسٹریٹجک خطے اور قدرتی و انسانی وسائل سے مالا مال ہوتے ہوئے بھی دیگر ممالک کے محتاج ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دوسریے ممالک کی طرفسے سے نافذ کرنیوالی پالیسیوں پر چلنے کی بجائے غیرتمندی کا مظاہرہ کریں، اپنے وسائل سے استفادہ کریں اوراپنے اندر موجود قابل ، محنتی اور دیانتدار لوگوں کو مواقع فراہم کرکے ان پر اعتماد کریں تاکہ دنیا میں ہم ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شریک ہوں اور ہمارا امیج ایک روشن و تابناک ملک کے طور پر ابھرجائے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عظیم الشان شب یاد شہداءو کانفرنس کا انعقاد 4 فروری بروز ہفتہ بعد نماز مغربین خیر العمل روڈ، انچولی سوسائٹی، ایف بی ایریا میں منعقد کیا جائے گا، جس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب کرینگے۔ وحدت ہاو س کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شب یاد شہداءو کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ کانفرنس کی تفصیلات کے حوالے سے میثم عابدی نے بتایا کہ دہشتگردی کا شکار مظلوم شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور خانوادہ شہداءسے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں خیر العمل روڈ پر 4 فروری بروز ہفتہ بعد نماز مغربین شب یاد شہداءو کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، کانفرنس سے مرکزی خطاب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کرینگے، جبکہ علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ عباس کمیلی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ نثار قلندی، علامہ فرقان حیدر عابدی و علمائے کرام و رہنما بھی خطاب کرینگے، کانفرنس میں خانوادہ شہداءبھی خصوصی طور پر شرکت کرینگے، کانفرنس کے حوالے سے شہر بھر میں تشہیری مہم مکمل ہو چکی ہے۔

وحدت نیوز  (ڈیرہ اسماعیل خان) سرائیکیوں کو ان کا بنیادی حق الگ صوبہ دینا چاہیئے، فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی بجائے الگ صوبے کا درجہ دیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین انتظامی بنیادوں پر صوبوں کی تقسیم کی حامی ہے اور پاکستان میں مزید چھوٹے صوبے بننے چاہئیں۔ پاکستان ایک آزاد ملک ہے، یہاں کسی کا استحصال نہیں ہونا چاہیئے، ہر کسی کو اپنی فقہ، مذہب، قومیت، علاقیت و لسانیت اور رسم و رواج و رویات کے مطابق زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری ویلفیئر تہور عباس شاہ اور صوبائی لیگل ایڈوائزر تنویر عباس مہدی ایڈووکیٹ نے پاکستان متحدہ سرایئکی کونسل کے زیرِ اہتمام احتجاجی کیمپ میں شرکت کے موقع کیا۔ اپنا مشترکہ بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو خیبر پی کے میں ضم کرنے کی بجائے الگ صوبہ بنایا جائے اور ان کو مکمل حقوق دیئے جائیں، لیکن سرائیکی بولنے والوں کا استحصال نہ کیا جائے، بلکہ انہیں ان کے حقوق دیئے جائیں۔

وحدت نیوز (بنوں) مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں کے زیراہتمام شہدائے پاراچنار کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، مرکزی امام بارگاہ میں منعقدہ اس تقریب میں علاقہ کے عوام اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں کے سیکرٹری جنرل اور جنرل کونسلر نوروز علی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاراچنار میں ایک بار پھر دہشتگردوں نے بے گناہ اور نہتے لوگوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا، پاراچنار میں معصوم لوگوں کا قتل عام کرنیوالے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں کے کارکنان بھی پاراچنار کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree