وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ترجمان سید احسن عباس رضوی نے کہاکہ شہید قائد عارف الحسینی ؒ کی یاد مجلس وحدت مسلمین کیلئےسرمایہ افتخار ہے۔ شہید کے معنوی فرزند 31برس گزرجانے کے باوجود ان کی راہ پرتمام تر مشکلات کے باوجود گامزن ہیں ۔اسلام آباد میں منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس میں شرکت کیلئے قافلہ کل کراچی سے روانہ ہوگا۔

 وحدت ہاؤس کراچی سے میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی  ؒپاکستان کی سرزمین پر عالمی استعماری قوتوں کے خلاف ایک توانا آواز تھے۔ شہید نے ملت پاکستان کو سامراجی قوتوں کی ریشہ دوانیوں سے آگاہ کیا۔وطن عزیز کو امریکی غلامی سے نجات دلانے کیلئے مذہبی طبقات کے درمیان وحدت وانسجام کیلئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ایم ڈبلیوایم شہید قائد ؒ کے فکر وفلسفے کے مطابق پاکستان کے استعماری شکنجے سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔انشاءاللہ4اگست کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقدہ اجتماع پاکستان کی سلامتی واستحکام اوروقار و سربلندی کا مظہر قرارپائے گا ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ضلع علمدار کے جنرل سیکریٹری ارباب لیاقت علی میڈیا سیل کے ذمہ داروں سے ایک خصوصی نشست کے دوران میڈیا کی افادیت مثبت استعمال اور نقصانات سے متعلق گفتگومیں کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا کردار نہایت اہمیت کے حامل ہے ۔

ان کاکہناتھاکہ نو جوانوں کو چاہیے کہ جدید دور کی ایجادات سے بر وقت مثبت استفادہ کریں۔نوجوان زمان و مکان کیساتھ ہم قدم چلتے ہوئے آنے والے وقت کیلئے ابھی سے تیاری کر لیں جدید علوم کے حصول سے ہی ترقی کے منازل طے اور بہتر روشن مسقبل کیلئے آج پروگرام ترتیب دینا چاہیے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پڑھے لکھے نو جوان انٹر نیٹ وائی فائی کی سہولت سے منفی استعمال لمحہ فکریہ اور افسوس ناک ہے نئی نسل اس سہولت کی منفی استعمال سے ہر صورت گریز اور انٹر نیٹ کی مثبت استعمال سے اپنی قابلیت میں مزید بہتری لانے کی ہر ممکن کوشش کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ انٹر نیٹ کے ذریعے نہ صرف مختلف جدید علوم تک بہ آسانی رسائی ممکن ہیں بلکہ مختلف طریقوں سے گھر میں رہ کر اچھا خاصا کما سکتا ہے جن میں ایک فری لانسر ویپ سائٹ اور یو ٹیوب چینلز شامل ہے۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) مرکزی سیکرٹری ورکنگ وومن مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فزیوتھرسٹ محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ خدمت خلق کے لیے مصروف عمل ہیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے تحصیل بھوانہ کے علاقے واڑہ سادات میں قائم کردہ ھادی فری کلینک میں فزیوتھراپی کی سہولت میسر آگئی۔ ضلع چینیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں واڑہ سادات کے مقام پر ھادی فری کلینک کی بنیاد مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے رکھی گئی۔

اراکین کی مخلصانہ کاوشیں اس کلینک کو کامیاب بنانے کے لیے جاری ہیں اسی سلسلہ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول ورکنگ وومن  فزیوتھرپسٹ محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ نے ہر اتوار دو گھنٹے کے لیے اپنی خدمات انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا آج پہلی اتوار میں تقریباً انچاس مریضوں نے فزیوتھرپی کی سہولت سے استفادہ کیا۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کے یونٹ سدھپورہ میں شہادت امام علی رضا ع کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ فرحانہ گلزیب نے خطاب کیا اور فضائل و مصائب امام ھشتم بیان کیے ۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ امام علی رضا ع کی فضیلت و عظمت کو آئمہ معصومیں علیھم السلام نے کثیر تعداد میں اپنے فرامین میں بیان کیا اور ان کے زائر کے مقام و رتبہ بھی بہت سی روایات میں ذکر ہوا ہے کم سے کم زائر امام رضا ع کی فضیلت یہ ہے کہ اس کے تمام گناہ معاف اور جنت اس پر واجب ہو جاتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ امام علی رضا علیہ سلام اسلام کی وہ روشن شمع ہیں کہ جن کے آستانے سے رہتی دنیا تک علم کی ضیاء پھوٹتی رہے گی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے شاہدرہ میں پہلے سے قائم  یونٹ کی تقریب حلف برداری  منعقد کی گئی۔محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے یونٹ اراکین سے حلف لیا۔محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی اس موقع پر ان کے موجود تھیں۔ضلع کے مختلف یونٹس میں منعقدہ دینی و تربیتی سمر کیمپس کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے شاہدرہ یونٹ میں اٹھارہویں سہ روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور، محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، محترمہ فرحانہ سیکریٹری شعبہ تعلیم  اور محترم نجبہ ، سیکرٹری تربیت نے فقہی احکام، معرفت امام زمانہ علیہ السلام،  بنیادی عقائد ونظریات،تفسیر سورہ الفجر و احادیث کے موضوعات پر درس دیے۔

حدیث نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا حوالہ دیتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ اللّٰہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرمادیتاہے،مگر آج ہمارے بچے دین سے دور ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ان کی اخلاقی قدریں بہتر ہوں اور وہ اچھے اور با اخلاق انسان بن سکیں معاشرے کےلیے بہتر رول ماڈل کا کردار ادا کرسکیں۔محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمیٰ نقوی نے اراکینِ یونٹ بالخصوص محترمہ نجبہ کی دینی کاوشوں کو سراہا۔


وحدت نیوز(فیصل آباد) جناح کالونی فیصل آباد میں سنڈے سکول کے سالانہ تقریب تقسیم اسناد میں محترمہ فرحانہ گلزیب مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے بطود مہمان خصوصی شرکت کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ مائیں اپنے بچوں کی اچھی تربیت کر کے انھیں تہذیب یافتہ اور معاشرے کا اچھا اور معزز شہری بنا سکتی ہیں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ علم دین خود بھی حاصل کریں اور بچوں کی دینی تعلیمات کے مطابق تربیت انجام دیں تاکہ وہ دین و دنیا میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree