وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویثرن کی جانب سے کراچی میں سانحہ صفوراچورنگی اسماعیلی برادری سے اظہار یکجہتی اور دہشتگردی کے خلاف نمائش چورنگی میں احتجاجی مظاہرا اور علامتی دھرنہ دیا گیا جس میں مجلس و حدت مسلمین کے رہنمامولانا احمدقبال ء علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور جعفری ،مولانا احسان دانش،مولانا صادق جعفری،آصف صفوی ،ناصر حسینی حسن ہاشمی ،انجینئر رضا نقوی ،سمیت سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے خطاب کیامظاہرے میں شامل شرکا نے نے حکومت اور کالعدم جماعتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمامولاناحمد اقبال کا کہنا تھا کہ شہر کی عوام کب تک اپنے بے گناہ پیاروں کی لاشیں اُٹھائے گی اور شہر کی عوام مقتول بتنی رہے گی کراچی ،کوئٹہ کے اندر دہشتگردی کلے واقعات میں تیزی آگئی ہے ملک دشمن عناصر ایک بار پھر ملک کو عدم استحکام اور بدامنی کی طرف دھکیلنے کے لیے کمر بستہ ہیں ایسی صورتحال میں حکومت اور افواج پاکستان کی طرف سے سخت اور فوری فیصلوں کی ضرورت ہے سعودی سفیر اور امام کعبہ کی کالعدم تنظیموں سے ملاقاتوں کے پس پردہ مقاصد اب کھل کر ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں انہوں نے کہا حکومت ان امن دشمن قوتوں سے بخوبی آگاہ ہے جو وطن عزیز میں نیشنل ایکشن پلان کوناکام بنانے پر تُلی ہوئی ہیں لیکن انہیں ملکی سلامتی سے زیادہ غیر ملکی آقاوں کی خوشنودی مقدم ہے اس لیے ان عناصرسے دانستہ انجان بنی بیٹھی ہے اگر حکومت ملک سے دہشت گردی کا یقینی خاتمہ چاہتی ہے توملک کی تمام کالعدم تنظیموں کے سربراہان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو محدود کرے ملک میں امن ہو جائے گاکالعدم تنظیمیں غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملکی مفادات کو نقصان پہنچا نے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا سمیت بیشتر خبررساں ادارے سعودیہ کو دنیا بھر میں مسلمانوں کے مفادات کے خلاف برسرپیکار دہشت گردوں کا سرپرست قرار دے چکے ہیں ۔پاکستان میں بھی سعودی حکومت کا بھیانک کردار کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں پورے جذبے اور عزم کے ساتھ مگن ہے اس سلسلے میں حکومت کو بھی نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا ہو گاسیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی سلامتی کو مقدم رکھنے کی ضرورت ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،سنی اتحاد کونسل ا ور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کراچی میں پر امن اسماعیلی برادری پر دہشت گردوں کی بربریت سے شہید 45افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر میں موجود کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کریں اور ان کالعدم جماعتوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے اوران کے خلاف دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں مقدمات چلائیں جائے سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائی جائے اور ان صفاک دہشتگردوں کو سر عام پھانسی دی جائے اور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد کو شہید کرنے کیخلاف آج ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی مرکزی اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے، پاک فوج کو دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کرنا ہوگا، پوری قوم اس کے ساتھ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس سفاکانہ دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ہم اس سانحہ میں جان بحق افراد اور اسماعیلی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر 14 مئی کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کرتے ہیں، ہم ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ متحد ہو جائیں اور ان درندوں کو انجام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور کالعدم جماعتوں کو ایک سازش کے تحت جلسے، جلوس، ریلیاں اور منظم ہونے کا موقع دیا گیا تاکہ وہ پھر سے ملکی سلامتی کے خلاف اپنے مذموم کاروائیاں شروع کریں اور دہشت گرد کالعدم تکفیری جماعتوں کو کلین چٹ دینے کی ذمہ دار وافاقی حکومت ہے، جو ایک مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ان کو میدان میں لے آئی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سمیت دیگر مرکزی قائدین سے بات چیت کا عمل جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ تحریک انصاف سکردو اور گلگت کے بیشتر حلقوں میں مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دے گی۔اس سلسلے میں ہماری اس وقت تک ہونے والی تمام ملاقاتیں انتہائی حوصلہ افزا رہی ہیں ۔ گلگت بلتستان میں نون لیگ کو شکست دینا مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کا مشترکہ ہدف ہے اور اس ہدف کو کامیاب بنانے کے لیے دو طرفہ تعاون کا فارمولا طے کیا جا رہا ہے۔اسی طرح ختلو ، ہنزہ اور استور کے حلقہ میں تحریک انصاف کے امیدواروں کا کامیاب کرنے کے لیے ہماری انتخابی شوری دوستی کا حق ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں ہمارے امیدوار انتہائی دلجمعی اور پُرعزم انداز میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور ہم نے کسی بھی حلقہ سے دستبردار ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ہمارے صوبائی رہنماعلامہ نیئر صفوی اپنے حلقے کے تمام امیدواروں میں سب سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں اور روزانہ بیشتر شخصیات اپنی برادریوں کے ہمراہ ان کی حمایت کا اعلان کررہی ہیں جس سے ان کے حلقہ میں مجلس وحدت مسلمین کی کامیابی کے آثار واضح دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست میں اصولوں کو مقدم رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ مسترد شدہ افراد کو مجلس نے کوئی جگہ نہیں دی۔ صرف ان لوگوں کوایم ڈبلیو ایم نے ٹکٹ دیا گیا جو کردار کے لحاظ سے بہترین شہرت رکھتے تھے۔سید ناصر شیرازی نے کہا گلگت بلتستان میں شیعہ سنی وحدت کے عملی اظہار کی بنیاد ہماری تنظیم نے رکھی ہے۔ ہم فرقہ پرستی کو ملکی سالمیت و استحکام کے لیے زہر قاتل سمجھتے ہیں۔ہمارا جینا مرنا اس ملک کے لیے ہے۔ ہماری حب الوطنی کی اس سے بڑھ کر اور کیا دلیل ہو گی کہ ہم نے ملکی سلامتی و امن کے دشمن طالبان کے خلاف بھرپور آپریشن کا سب سے پہلے مطالبہ کیا جبکہ مسلم لیگ نون کی حکومت اس کی مخالف تھیں۔ مسلم لیگ نون شروع سے فرقہ واریت کے لیے کام کر تی رہی ہے اور اب بھی شیعہ سنی تخصیص کے نعرے بلند کر کے انہیں جدا جدا ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جو گلگت بلتستان کے لوگ کے درمیان اخوت و وحدت کے خاتمے کی ایک سازش ہے۔ ہم نے باہمی اخوت و وحدت سے اس سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔ ہم شیعہ سنی بن کر نہیں بلکہ محب وطن بن کر ان ملک دشمن عناصر کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔



وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دھشت گردی کے افسوسناک واقعات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کا دائرہ انسانیت کے قاتل ان دھشت گردوں تک بڑھایا جائے، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تکفیری ٹولے کے ٹریننگ کیمپس ہیں،جن کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے، تکفیری گروہ امت مسلمہ کے لئے ناسور بن چکا ہے، جس نے دہشت گردی اور قتل و غارتگری کو اپنا دین سمجھ رکھا ہے، ان سے نجات کے لئے امت مسلمہ متحد ہوجائے۔

انہوں نے کہاکہ تکفیری گروہ سے متعلق دھشت گردوں نے سب سے بڑہ کر دین اسلام کو نقصان پہنچایا ہے،امت محمد ﷺ اپنی بیداری اور اتحاد کے ذریعے ، عالم انسانیت کو امن و رحمت اور احترام انسانیت پر مبنی اسلام کا حقیقی پیغام پہنچائے۔

در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کے صوبائی مسؤل برادر عبدالوہاب لغاری کی قیادت میں ایک وفد نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں جوانوں کی انقلابی الٰہی تعلیمات کے سائے میں تعلیم و تربیت یوتھ ونگ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ جوان اپنے پاکیزہ جذبات کے باعث معاشرے کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مر کزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنیوالے حکمرانوں کو پنجاب اور سندھ کے سواکوئی صوبہ نظر نہیں آتا اور گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ بھی حکمرانوں کا سوتیلی ماں جیسے سلوک انتہا ئی شر مناک ہے ‘گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ 67 سالوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘پیپلزپارٹی نے بھی وہاں کے عوام کو خودمختاری دینے کے نام پر صرف سیاسی دکانداری چمکائی ہے ۔گلگت بلتستان یوتھ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی علامہ اعجاز بہشتی نے کہنا تھا کہ ہم نے گلگت بلتستان میں سیاسی میدان میں آنیکا فیصلہ اقتدار نہیں بلکہ وہاں کے عوام کو انکے حقوق دینے کیلئے آئے ہیں اورہم قوم سے وعدہ کر تے ہیں کہ انکو کسی صورت مایوس نہیں کر ینگے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے عوام اب (ن) لیگ یا پیپلزپارٹی کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے بلکہ اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے مقدر اور سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی ہدف علاقے کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے سربراہ نے حکمران جماعت کو پیشکش کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیں مجلس وحدت مسلمین الیکشن سے دستبردار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات مکمل طور پر شفاف ہونے چاہیے فیصلہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین کے حق میں ہی آئیگا مگر حکمران جماعت اور ان کے کارندے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے ساتھ الیکشن مہم چلانے میں مصروف ہیں،الیکشن کمیشن کی خاموشی مضحکہ خیز اور لمحہ فکریہ ہے۔



وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات محمد علی نے کہا کہ بلتستان کے مختلف حلقوں میں پولنگ سٹیشن بڑھانے کی بجائے کم کرنے پری پول رکنگکا حصہ اور انتظامیہ کی بدنتی ہے ،انہوں نے کہا کہ بلتستان کے تمام حلقوں میں پولنگ سٹیشنز کا اضافہ کیا گیا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہونے گے، انہوں نے کہا انتخابات میں حصہ لینا یہاں کے عوام کا جمہوری حق ہے اس حق رائے دہی کو چھینانا انصافی ہے اور مسلم لیگ نواز کی ملک بھر کے عام انتخابات کی طرح گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی پنکپھرلگانے کی سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے مسلم لیگ شکست کے خوف سے غیر جمہوری ہتھکنڈوں ہر اتر آئی ہے ، انہوں نے کہا کہ بلتستان میں کسی بھی حلقہ میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں ہوئی بلخصوص حلقہ نمبر ایک اسکردو میں کسی بھی جماعت کے حق میں نہیں بیٹھا اور اس حلقہ سے نامور عالم دین شیخ زاہد حسین زاہدی مجلس وحدت مسلمین کے نمائندہ اور انتخابات میں بر پور حصہ لیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree