پاک فوج کو دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کرنا ہوگا، پوری قوم اس کے ساتھ ہے، علامہ وحید کاظمی

14 مئی 2015
پاک فوج کو دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کرنا ہوگا، پوری قوم اس کے ساتھ ہے، علامہ وحید کاظمی

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد کو شہید کرنے کیخلاف آج ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی مرکزی اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے، پاک فوج کو دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کرنا ہوگا، پوری قوم اس کے ساتھ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس سفاکانہ دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ہم اس سانحہ میں جان بحق افراد اور اسماعیلی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر 14 مئی کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کرتے ہیں، ہم ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ متحد ہو جائیں اور ان درندوں کو انجام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور کالعدم جماعتوں کو ایک سازش کے تحت جلسے، جلوس، ریلیاں اور منظم ہونے کا موقع دیا گیا تاکہ وہ پھر سے ملکی سلامتی کے خلاف اپنے مذموم کاروائیاں شروع کریں اور دہشت گرد کالعدم تکفیری جماعتوں کو کلین چٹ دینے کی ذمہ دار وافاقی حکومت ہے، جو ایک مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ان کو میدان میں لے آئی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree