وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عقیل حسین خان نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد مقدس کی جانب سے پاکستان میں لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی۔ حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے کہا کہ مشہد مقدس کے علماء اور طلباء قائد وحدت کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور تشیع پاکستان کے لیے اُن کے اس اقدام کو قابل قدر نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ اُنہون نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے زیراہتمام قائد وحدت کی بھوک ہڑتال اور ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کی تشہیر کے لیے پندرہ روز خصوصی نشریہ شائع کیا جاتا ہے۔

وحدت نیوز(وحدت کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنماء اور صوبائی اسمبلی کے رکن آغا رضا نے شہید میجر جواد چنگیزی کے شہادت کے بارے میں کہا ہے کہ میجر جواد چنگیزی نہ صرف ملک کے ایک بہادر بیٹے تھے جنہوں نے اسکی حفاظت میں جان دے دی بلکہ انکا تعلق شیعہ ہزارہ کمیونٹی سے تھا۔ گزشتہ دنوں پاک افغان سرحد پر وطن کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والے میجرجواد چنگیزی زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سمیت ملک کے دیگر بڑی شخصیات نے ان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور میجر علی جواد کی قربانی کو ملک کا بڑا خسارا قرار دیا ۔ شہید میجر علی جواد کا تعلق ہزارہ قبائل سے تھا،انکے جنازے کو گزشتہ دنوں کوئٹہ کے بہشت زینب سلام اللہ علیہا ہزارہ قبرستان میں لایا گیا اور وہاں ان کی تدفین ہوئی۔ اس موقع پر کور کمانڈر جنرل عامر ریاض، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، آئی جی ایف سی اور مجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں کے علاوہ علاقے کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ ولایت حسین جعفری نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر علی جواد اور ان جیسے وہ تمام حضرات جو وطن کی حفاظت کر رہے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب ہمیں وطن سے وفاداری کا درس دیتا ہے، ہر فرد مختلف شبعات زندگی میں وطن کی خدمت کرے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان کے مطابق ایم پی اے آغا رضا صاحب نے میجر علی جواد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک کیلئے ہماری قوم نے بے حد قربانیاں دیئے ہیں۔ ہمارے جوانوں نے نہ صرف فوج میں رہ کر بلکہ ہر میدان میں وطن کی خدمت کی ہے اور سبز حلالی پرچم کو ہمیشہ بلند رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو ہزارہ قبائل سے تعلق رکھنے والے ان حضرات کا نام ہمیں نظر آئے گا جنہوں نے اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر اس وطن کی حفاظت اور اسکی خدمت کی ہے، پاکستان کے دشمنوں نے ہمیں سب سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے تکفیری سوچ رکھنے والے عناصر پاکستان کے سلامتی کے خلاف ہیں اور ان تکفیری عناصر کی وجہ سے علمدار روڈ میں ہم نے سینکڑوں جنازیں اٹھائے ہیں۔انہوں نے میجر علی جواد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم نے پاکستان کے استحکام اور بقاء کیلئے بے حد قربانیاں دیئے ہیں اور اسی سرزمین میں ہم نے مظالم کا بھی سامنا کیا ہے، ہمارا قبرستان شہیدوں کے قبروں سے بھرا ہے۔آغا رضا نے کہا کہ جو لوگ ہزارہ قوم کے پاکستانی ہونے پر زرا بھی گمان رکھتے ہیں وہ آئے اور اس پاک سرزمین کیلئے ہمارے دیئے ہوئے قربانی کو دیکھے۔ بیان کے آخر میں آغا رضا نے کہا کہ جس طرح ہم نے پاکستان کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھا ہے آئندہ بھی انہی عزائم کو برقرار رکھیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور)علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سےاظہاریکجہتی کیلئے گذشتہ ایک ماہ سے قائم پریس کلب پر بھوک ہڑتالی کیمپ میں ایم ڈبلیوایم کے تحت منعقدہ سوشل میڈیا اویئرنس ورکشاپ منعقد کی گئی جس  سے مرکزی سیکریٹری وحدت سوشل میڈیا ٹیم ڈاکٹرمدثرحسین نے خطاب کیا، انہوں نے دور حاضرمیں سوشل میڈیا خصوصاًٹیوٹرکے استعمال اور افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیااس دور میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے بعد خبر رسانی کاسب سے طاقت ور زریعہ ہے،اہم قومی ایشوز پر عوامی رائے عامہ کی ہمواری میں بھی سوشل میڈیا انتہائی کردار اداکررہا ہے ، بحیثیت تنظیمی کارکن ہمیں اس جنگ نرم کے تمام ہتھیاروں سے آشنائی ضروری ہے ، اس موقع پر مرکزی سیکریٹری اطلاعات علی احمر زیدی،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مظاہر شگری،ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی، شرکاءنے ورکشاپ کو انتہائی مفید اور کارآمد قرار دیا ۔

وحدت نیوز (کراچی) کراچی کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس  127 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئےمجلس وحدت مسلمین سمیت مختلف جماعتوں کے۲۷ امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں، تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما اشفاق منگی کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب ۱۳  جولائی کو منعقد ہونگے ،اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کے ۲۷ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، جبکہ پی ایس ۱۲۷ کے حلقہ سے  مجلس وحدت مسلمین نے بھی اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں، اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین نے سابق یو سی کونسلر  علی عباس عابدی اور ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے پولیٹیکل سیکریٹری حسن عباس رضوی کے کوائف جمع کروادئے ہیں۔جبکہ اس ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مہاجر قومی موومنٹ ، تحریک انصاف اور چند آزاد امیدواربھی حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین نے پی ایس ۱۲۷ سے ۱۴ ہزار ووٹ حاصل کیئے تھے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے پانچ امیدوار بھی میدان میں ، حلقہ 2لچھراٹ ، حلقہ تین سٹی ، حلقہ چار کھاوڑہ ، حلقہ پانچ چکار اور حلقہ چھ لیپہ ویلی سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ، میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سے جاری تفصیلات کے مطابق حلقہ لچھراٹ سے ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ، حلقہ تین سٹی سے سید ارسلان آفتاب، حلقہ چار کھاوڑہ سے خالد محمود عباسی نے مظفرآباد جبکہ حلقہ پانچ چکار سے سید حسنین علی کاظمی اور حلقہ چھ سے سید افتخار علی کاظمی نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی ہتیاں بالا جمع کروائے ،اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی ، کاغذات جمع کروانے کے بعد مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پرامن کشمیر ، خوشحال کشمیر اور مضبوط کشمیر کے لیے عملی جدوجہد کرتے گی ، مظلوموں و محروموں کے حقوق کے لیے جدوجہد ہمارا مشن ہے ، غریب پرور قیادت غریب کا خیال رکھے گی ، اصولی سیاست کریں گے ، خدمت خلق کے جذبے کے تحت میدان میں اترے ، کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

وحدت نیوز(تہران) تہران کی مرکزی  نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ امامی کاشانی  نےانصاف کے حصول کے لئے گذشتہ ایک ماہ سے جاری مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے حوالے سے خطبہ جمعہ میں تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ کشی کیخلاف کچھ علما ءنے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے ، اہلسنت یہاں تک کہ پاکستان کے مسیحی بھی اہل تشیع کی حمایت کررہے ہیں لیکن پاکستانی حکومت نے ابتک کسی قسم کا ردعمل نہیں دیکھایا، انہوں نے کہا کہ  ہم پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی پالیسیوں پر تجدیدنظر کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جاری اس شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ کئی دہائیوں سے رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، اس حوالے سے شیعہ رہنماوں نے ہر سطح پر کوشیش کی ، حتیٰ کے کوئٹہ سانحہ کے بعد دھرنے دیئے اس کے علاوہ کئی لانگ مارچ سمیت گذشتہ و موجود ہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ملاقات بھی کیں تاہم یہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ تھما نہیں اس پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے خود کو تکلیف میں ڈالنے کااعلان کیا تاکہ حکمرانوں کی بے حسی کو بے نقاب کرسکیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree