وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کوئٹہ سول اسپتال میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے نتیجے میں بے گناہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دلسوز واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔بلوچستان میں تکفیری گروہوں کی سرگرمیاں شدت پکڑتی جا رہی ہیں۔اس واقعہ کے ذمہ دار وہی عناصر ہیں جو شیعہ قتل عام میں بھی ملوث رہے ہیں۔ کالعدم جماعتوں کی بیہمانہ کاروائیوں پر حکومتی غفلت ایسے سانحات کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ریاستی ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے زبانی دعوے کبھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتے ۔حکومت کو اب عملی اور فیصلہ کن کاروائی کا آغاز کرنا ہو گا۔اس واقعہ کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ وکلا، صحافی، انجینئرز، ڈاکٹر اور دیگر شعبوں کے ماہرین ملک و قوم کا اثاثہ ہیں۔ اس اثاثے کو اس طرح دہشت گردی کی بھینٹ نہ چڑھنے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و استحکام کو سازشوں کی نذر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک دشمن طاقتیں اس صوبے میں احساس محرومی اور پسماندگی کا رونا رو کر وطن عزیز کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہیں اور اب ان کی نظر میں گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہدری کھٹک رہی ہے۔صوبے میں موجود کالعدم مذہبی جماعتیں اور تکفیری گروہوں ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں۔جب تک ان کی بیخ کنی نہیں ہوتی تب تک صوبے میں امن و امان کا قیام ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ملکی سالمیت اور بقا کے لیے شدید ترین خطرہ ہیں۔ریاست اور اس کے شہریوں کی حفاظت کا واحد حل دہشت گردوں کی کمین گاہوں کا تدارک ہے۔وحدت مسلمین کے سربراہ نے تمام ضلعی و صوبائی دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ مختلف علاقوں میں سانحہ کوئٹہ کے شہد اء کی یاد میں چراغاں کیا جائے ۔علامہ ناصر عباس نے شہدا کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپر  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدرعلی مہدی نے کہا کہ شہید قائد نے استعماری اور استکباری قوتوں کے خلاف ملک میں سب سے پہلے نعرہ بلند کیا اور امریکی و اسرائیلی ایجنڈے سے امت مسلمہ کوآگاہ کیا۔امت مسلمہ کے درمیان خصوصاًمومنین ومسلمین کے درمیان اتحاد اور اتفاق ان کی دلی آرزو تھی،استعماری قوتوں کو شکست دینے کیلئے الٰہی اور ولائی جماعتیں شہید قائد علامہ عارف الحسینی کے مشن کی تکمیل کیلئے اکھٹاہو جائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےرکن شوری عالی علامہ امین شہیدی نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع یہ ثابت کرتا ہے کہ شیعہ قوم سیاسی اور مذہبی اعتبار سے باشعور اور بیدار ہے۔شیعہ حقوق کے حصول کے لیے شروع کی جانے والی تحریک کوعلامہ ناصر عباس کی جدوجہد ،عزم اور حوصلے نے عروج دیا ہے۔آج کا یہ جم غفیر دیکھ کر حکمرانوں کو ہوش میں آجانا چاہیے کہ ملت تشیع کو جبر اور ظلم سے دبانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپر  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےریاست کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی نے کہاکہ سالمیت پاکستان کے اوپر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔علامہ ناصر عباس نے قوم کے لیے تین ماہ بھوک ہڑتال کر کے قوم کے پاس مخلص قیادت کی عدم موجودگی کے تاثر کو مٹا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوم کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظالم کی پر زور مذمت کرتی ہے، حکومت پاکستان بھارتی ہائی کمشنر کو ناپسندیدہ شخصیت قراردیکرملک بدر کرے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپر  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےشیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ صاحبان اقتدار کو محب وطن اور ملک دشمن قوتوں میں تمیز کرنا ہو گی۔علامہ ناصر عباس کے مطالبات آئینی و قانونی ہیں انہیں تسلیم کیا جائے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے مشن کے تکمیل کے لئے جس جدوجہد کا آغاز کیاوہ آج نا فقط پاکستان بلکے عالمی سطح پر ایک مضبوط آواز بن چکی ہے، عراق، ایران، شام ، بحرین ، لبنان سمیت دنیا بھر سے مراجع عظام اور علمائے کرام کی جانب سے ان کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں جاری پیغام علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی استقامت اور سچائی کے عکاس ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپر  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےشہید قائد عارف حسین کے فرزند حسین الحسینی نے شرکا ءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔آج کے دن شہید کی روح سے تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ہم سب ایک ہیں۔آپس کے اختلافات کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کی حمایت کرتا ہوں اور ان کی تہہ دل سے قدر کرتا ہوں۔قوم کی خاطر ان کی جدوجہد کوئی معمولی بات نہیں۔بھوک ہڑتال نتیجہ خیز ثابت ہوئی اور انہوں نے اپنے مطالبات منوائے ہیں۔پارہ چنار میں حالات تبدیل ہو چکے ہیں۔انتظامیہ مذاکرات کرنے پر مجبور ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree