صدر ایم ڈبلیوایم برطانیہ علامہ ابرارحسینی کا شاندار سیاسی کامیابیوں پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس و دیگر قائدین کو خراج تحسین

18 فروری 2024

وحدت نیوز(لندن)مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کی مرکزی کابینہ کا ماہانہ اجلاس مورخہ 14 فروری 2024 بروز جمعرات ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کی مرکزی کابینہ کا  آن لائن اجلاس  منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ایم ڈبلیو ایم برطانیہ یوتھ ونگ کے صدر مولانا ہاشم الحسینی نے کیا۔ نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن مطلوب کاظمی نے سر انجام دیئے۔

ابتدائی کلمات سے ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی نے آغاز کیا اور ایجنڈے کے مطابق فرمایا کہ پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین نے مذہبی امور یا سیاسی امور میں جو کامیابیاں مختصر عرصے میں حاصل کی ھیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ اس مرتبہ کے الیکشن میں تحریک انصاف اور اس کے بانی جناب عمران خان کے ساتھ اصولی بنیادوں پر الحاق کر کے جو کامیابی این اے 37 کرم ایجنسی پارہ چنار سے جناب انجنیئر حمید حسین کی صورت میں اور پنجاب کے صوبائی حلقہ راولپنڈی سے راجہ اسد عباس کی صورت میں حاصل کی اہل تشیع کی پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ھوا ۔ یہ سب محنت کا سہرا قائد وحدت ناصر ملت جناب حجت الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب حفظ اللہ اور ان کی پوری ٹیم اور خصوصی طور پر کے پی کے ایم ڈبلیو ایم کی کابینہ۔ ایم ڈبلیو ایم کرم ایجنسی پارہ چنار اور پارہ چنار کے ایم ڈبلیو ایم سے جو میئر ھیں ان کو اس کے علاوہ کرم کی سنی شیعہ عوام کو جاتا ھے کہ جنہوں نے فرقہ واریت سے بالاتر ھو کر کامیابیاں حاصل کیں۔ اس نقطہ پر تمام حاضرین نے بھی ان تائید میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی حالیہ انتخابات 2024 میں کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

 یہ فیصلہ کیا گیا کہ 6 جولائی 1987 کو قرآن سنت کانفرنس لاہور مینار پاکستان پر قائد شہید حجت الاسلام جناب علامہ سید عارف حسین الحسینی رح نے جو سیاسی منشور پیش کیا تھا اس کے کچھ اقتباسات انگریزی میں شائع کئے جائیں گے۔ تا عوام میں سیاسی شعور بیدار ہو۔ ایجنڈے کے دوسرے نقطہ پر بھی تمام حاضرین اجلاس نے بحث کی اور یہ فیصلہ کیا کہ مورخہ 3 مارچ بروز اتوار 2024 کو ادارہ جعفریہ ٹوٹنگ لندن میں بانی آئی ایس او اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے دست بازو دیرینہ ساتھی، انقلابی شخصیت جناب ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی صاحب رح کی برسی منائی جائے گی۔

 شرکاء اجلاس صدر ایم ڈبلیو ایم برطانیہ جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی نائب صدر اول جناب محمد جواد بزارہ نائب صدر دوم جناب سید عامر عباس شاہ صاحب مرکزی کوارڈینیٹر جناب سید وجاہت علی نقوی صاحب ڈپٹی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن مطلوب کاظمی صاحب صدر یوتھ ونگ برطانیہ جناب مولانا ہاشم الحسینی صاحب آخر میں فلسطینی شہداء اور شہداء اسلام کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ دعائے امام زمانہ عج سے اجلاس اختتام پذیر ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree