ذاکر نوید عاشق کی دوران مجلس شہادت سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ وسیم عباس معصومی

02 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں دوران مجلس دہشتگرد کی فائرنگ سے ذاکر نوید عاشق حسین کی شہادت کی پزور مذمت کرتے ہیں۔ ایک بار پھر مجالس عزا میں دہشتگردی کے واقعات سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

 علامہ وسیم عباس معصومی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جارہے ہیں، ملک میں ایک مخصوص ٹولے کو اپنے نظریات تھوپنے کی اجازت دی جا رہی ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو ملک خانہ جنگی کی طرف جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہ ملک لاالہ کی بنیاد پر بنا اور یہاں تمام مکاتب فکر کو اپنی عبادات انجام دینے کا حق ہے، اداروں کی آشیر باد سے کالعدم جماعتوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، حکومت اور سیکیورٹی ادارے فی الفور اس قاتل کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے، اور متشدد نظریات کے حامل  افراد اور جماعتوں کا قلعہ قمع کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree