مدینہ کی ریاست میں مظلوموں کی حمایت کی جاتی ہے ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی، علامہ اقتدار نقوی

09 مئی 2021

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے جنوبی پنجاب میں یوم القدس کی ریلیوں پر ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ریاست مدینہ کو بدنام کردیا ہے، ریاست مدینہ میں مظلوموں کی حمایت کی جاتی ہے نہ کہ ظالموں کا ساتھ دیا جاتا ہے، آج کشمیر، فلسطین اور یمن میں مسلمان مظالم کا شکار ہیں لیکن ہم پاکستان میں دوسروں کی مفاد کی خاطر فلسطینیوں کے حق میں بلند ہونے والی آواز کو دبا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آج بھارت، اسرائیل، امریکہ اور سعودی اتحاد عالم اسلام پر مظالم ڈھا رہا ہے، او آئی سی اور اسلامی ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نکلنے والی ریلیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج افسوسناک ہے، جنوبی پنجاب اور بالخصوص ملتان میں یوم علی کے جلوسوں کے خلاف کاروائی تعصب پر مبنی ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree