سندھ حکومت کیجانب سے عزاداران حسینی پر درج تمام بےبنیادمقدمات کےخاتمے کی یقین دہانی، علماءواکابرین نے موجودہ ملکی صورتحال کےپیش نظراحتجاجی موخرکرنے کااعلان کردیا

15 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے مشیر وزیر اعلیٰ سندھ سید وقار مہدی اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی پر مشتمل ایک وفد نے شیعہ علماءکونسل کے صوبائی دفتر میں ایس یو سی صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر تقوی اور دیگر شیعہ علماءواکابرین سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے رہنما علی حسین نقوی، میر تقی ظفر،شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری اور علامہ رضی حیدرزیدی بھی موجود تھے۔

حکومتی وفد کی جانب سے سندھ بھرمیں عزاداران حسینی پر قائم بےبنیاد مقدمات کے خاتمے اور تمام مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی پر شیعہ علماءواکابرین نے باہمی مشاورت کے بعد وطن عزیز کے استحکام اور دشمن کی جانب سے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کے منصوبے کو خاک میں ملانے کے لئےموجودہ ملکی صورتحال اور وسیع ترقومی مفادمیں  16اور 18اکتوبر کا احتجاج موخر کرنے کا اعلان۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree