پنجاب پولیس اربعین امام حسینؑ کے تاریخی اجتماعات سے خوفزدہ،ایم ڈبلیوایم رہنما سخاوت علی سمیت متعدد عزادار گرفتار، احتجاجی دھرنا جاری

07 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(ملتان) ملتان انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ شہر بھر میں مومنین کے گھروں پر چھاپے۔چادر و چاردیواری کا تقدس پامال۔مجلس وحدت مسلمین کے قائدین گرفتار۔حرم گیٹ کے سامنےخواتین ومرد عزاداروں کا دھرنا 6گھنٹے سے جاری، ایس ایچ او کی معطلی اور اسیروں کی رہائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اربعین امام حسین ؑ کے فقید المثال اجتماعات سے خوفزدہ ہوگئی ہے،جلوس چہلم امام حسین ؑ کی تیاریوں میں مصروف عزادارمومنین کوممتازآباد،جیل موڑ،گلگشت کالونی،طوطل پورہ اور محلہ جوادیہ سے بڑی تعداد میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ ممتازآباد پولیس نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما مہر سخاوت علی کو مزاکرات کے بہانے بلا کر گرفتار کرلیا۔تھانہ شاہ شمس کی پولیس طوطل پورہ میں بزدلانہ کاروائی چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے سادات کے گھر میں پولیس گھس گئی جہاں سے دلاور عباس، حیدر شاہ اور ان کا بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب پولیس نے متعصب اہل کاروں نےگلگشت کالونی میں جواد جعفری اور مرزا وجاہت کے گھروں پر چھاپےمارےاورجوادیہ سے ناصر کربلائی اور ان کا بیٹا گرفتارکرلیا گیا۔

دوسری جانب ملتان کے مختلف علاقوں سے عزاداروں کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف اور ایس ایچ او کی معطلی کیلئے حرم گیٹ کے سامنے خواتین ومرد عزاداروں کا احتجاجی دھرنا مسلسل 6 گھنٹوں سے جاری ہے جبکہ اطراف میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری تفری تعینات ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پولیس نے گھروں میں گھس کر ہمارے جوانوں کو گرفتار کیا،دھرنے کے شرکاء کے لیے کھانے اور پانی کی سبیل کا اہتمام کیا جارہا ہے،جبکہ ماتمداری اورخواتین اور بچوں کے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی جاری ہے۔

ملتان میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے عزاداروں کے خلاف جبر و تشدد کے خلاف مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور گرفتار مومنین کو فوری رہا کرے ورنہ حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree