
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز (گلگت) دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی کے بغیر امن کا قیام محض ایک خواب ہے حکمران مذ متی بیانات سے آگے نہیں بڑھ رہے ہیں۔کراچی میں اسماعیلی برادری پر دہشت گردی کا واقعہ کالعدم جماعتوں کی کارستانی ہے سند ھ حکومت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور ایکشن کرنے میں مخلص نہیں ،کراچی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے فوجی آپریشن کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے علمدار چوک دنیور میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے دہشت گرد منظم ہیں اور حکومت ایکشن لینے سے گھبرارہی ہے ایسی حکومتوں کی موجودگی میں امن کا قیام محض ایک خواب ہے۔سندھ حکومت نے کراچی کو دہشت گردوں کے حوالے کررکھا ہے اور دہشت گردکالعدم جماعتوں کی صفوں میں پناہ گزین اور یہ کالعدم جماعتیں پورے پاکستان میں ملت تشیع کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔وزیرستان سے فرار ہونے والے دہشت گردوں نے شہروں میں محفوظ ٹھکانے بنا رکھے ہیں اورموقع ملتے ہی اسلام دشمنوں کے پروردہ یہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔حکومت اپنے شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے اورمل عزیز کے باسیوں کوتحفظ دینے کی بجائے دوسرے ممالک میں فوج بھیجنے کی انتہائی غیر سنجیدہ روش پر کاربند ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین واقعے میں شہید ہونے والے مرد و خواتین اور بچوں کے ورثاء کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دنیابھر کے مظلوم ، بے کس اور بے سہارا لوگوں کی حما یت اور ظالموں سے اظہار نفرت کرنا ہم اپنا شرعی فریضہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور حکمرانوں کو صر ف اپنے ہی مفادات سے غرض ہے۔انہوں نے مطا لبہ کیا کہ کراچی کو فی الفور فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین سکردو ۳ کے امید وا ر وزیر سلیم نے کہا ہے کہ یہاں کے لوگوں نے جنگ آزادی میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے، ڈورو اور شیلہ کے غیور عوام دلیر اور اور خود مختار ہونے کے ساتھ ساتھ وطن پرست بھی ہے ، آپ لوگوں نے ہر وقت اسلام اور پاکستان کے ساتھ دیا اور انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے عملی جدوجہد کررہی ہے، ہمارا منشور ایک فرقہ کیلئے جدوجہد کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہماری جماعت محروم اور مظلوم لوگوں کی جماعت ہے ، مجلس وحدت مسلمین بر سرِاقتدار آکر غریب اور محروم لوگوں کو ان کا حق دلائیں گے ہمارا فرض بنتاہے کہ وحدت مسلمین کے پیغام کو گھرگھر پہنچائے،عوام کی خدمت مجھے ورثے میں ملی ہے اور میں نے اپنے آپ کو عوامی خدمت کیلئے وقف کردیا ہے اس موقع پر ڈورواور شیلہ کے عمائدین نے وزیر سیلم کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا ہمارا گھر وں کے اوپر وحدت کا جھنڈا نصب ہے اس سے اندازہ لگالیں لہ یہاں کے تمام آپ اور وحدت مسلمین سے کتنی عقیدت اور محبت رکھتی ہیں سابق ایس ڈی پی او گھرمنگ گلزار اور پارٹی کے دیگر عہدیداران ویز سلیم کے ہمراہ موجود تھے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسے میں آج حلقہ ۳ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر حلقہ تین کے نوجوانوں کی جانب سے عظیم الشان ریلی کا انعقاد ہو ا جس میں سینکڑوں کارکنان شریک تھے ۔ دورے کے موقع پر نر میں عوام اور جوانوں کی بڑی تعداد نے انکا پرتباک استقبال کیا اور انکو پھولوں کا ہار پہنائے ، کارواں جب تھورگو کے مقام پر پہنچا تو وہاں پر عمائدین ، علمائے کرام اور علاقے کے معززین نے کارواں کو روک کر نعرے کی گونج میں استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کے ساتھ علماء و عمائدین نے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کو کامیابی سے ہمکنار کرنے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے اسکے بعد علامہ راجہ ناصر عباس جعفر ی کی قیادت میں کارواں گول پہنچا تو گول میں ہزاروں افراد نے پرتباک استقبال کیا گول میں استقبالیہ جلسے میں ہزاروں افراد شریک تھے ، جلسے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا ۔ گول کے بعد کارواں مہدی آباد پہنچا جہاں پر علمائے کرام ،زعمااور کارکنان کی بڑی تعداد نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا استقبال کیا ان پر پھو لوں کے پتے نچھاور کیے ، ہار پہنائے گئے اورراجہ ناصر قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہے کہ نعرے وقفے وقفے سے گونجتے رہے ، مہدی آباد میں بھی عظیم الشان عوامی اجتماع کا اہتمام ہو ا جس میں سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،شیخ اعجاز حسین بہشتی اور شیخ احمدعلی نوری نے خطاب کیا ۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حالیہ دورہ سے حلقہ نمبر تین کا سیاسی منظر نامہ یکسر بدل گیا ہے اور جس جوش و خروش کے ساتھ علاقے کے عوام نے کیا اس سے حلقہ تین کے مجلس وحدت مسلمین کے نمائدہ وزیر سلیم کے حوصلے مزید بلند ہوگئے۔
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین کا نامزد امید وار برائے حلقہ GBLAوزیر محمد مطہر عباس نے خومر میں مرکزی الیکشن کمپین آفس میں نوجوانوں اور علاقہ عمائدین کے اجتما ع سے خطاب کیا ،اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے علاقے میں امن بھائی چارہ اور مساوت کہ فضاء کو قائم کرینگے اور علاقے سے تعصب اقربا پروری ، نفرت اور کرپشن کے بت پاش پاش کرینگے ، مجلس وحدت مسلمین تمام مسلک کی نمائندہ جماعت ہے اور علاقے کی بنیادی اور آئینی حقوق کی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے دیگر نا م نہاد پاڑیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غریب عوام پر حکمرانی چھوڑ دیں، ان تمام نام نہاد کرپٹ اور چوروں نے علاقے کے لئے کچھ نہیں کیا اب ، مجلس وحدت مسلمین علاقے کے غیو ر عوام کی مدد سے ان کے حقوق کرپٹ حکمرانوں سے چھین کر غیور عوام کو حاکم بنائیگی ، انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں مجلس وحد ت مسلمین گلگت بلتستان سے کلین سویب کرے گی۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس و حدت مسلمین کی جانب سے شہدائے الاظہرگارڈن کی یاد میں چراغاں کیا گیا جبکہ سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما عالم کربلائی میثم جلالوی ، آصف صفوی، احسن رضوی، فدا حسین،محمد حسین جعفری نے سانحہ صفورا چورنگی میں اسماعیلی کمیونٹی کے 45افراد کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کی ایماء پر پاکستان کو ناامنی کا شکار کرنے والی کالعدم تکفیری جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان جماعتوں کے رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے،وزیراعظم نواز شریف بتائیں کہ اب کراچی میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف ایکشن کب لیا جائے گا یا اس المناک سانحہ پر پچھلے واقعات کی طرح سست روی اور زبانی جمع خرچ سے کام لیا جائے گا،ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے متعدد بار حکومت سندھ و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشاندہی کرائی جاتی رہی ہے کہ شہر قائد سمیت صوبہ بھر میں کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعتوں کا اثر بڑھتا جا رہا ہے جو نہ صرف ملت جعفریہ بلکہ عام عوام کے تحفظ کیلئے خطرہ بن چکا ہے، اس کے باوجود ان کالعدم جماعتوں کی ریلیاں ،جلسے ،جلوسوں اور دفاتر کو حکومت کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، شہر میں قائم مدارس ان کالعدم جماعتوں کی مکمل معاونت کر رہے ہیں، ایک جانب ملک میں بسنے والے محب وطن عوام کے خلاف مرتد ہونے اور کفرہونے کے فتویٰ دیئے جاتے ہیں تو دوسری جانب انہی کے شیلٹر میں کالعدم جماعتیں مظلوم عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بناتی ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ صد افسوس وفاقی و صوبائی حکمران بھی ان کالعدم جماعتوں اور ایسے نام نہاد دینی مدارس ملک و اسلام دشمن ملاؤں اور کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں سے بیک ڈور ملاقاتیں کرتے ہیں اور ان کے خلاف کاروائی کرنے سے مسلسل گریز کیا جا رہا ہے۔ رہنماؤں نے کہاکہ دہشت گردی سے تنگ عوام کی آخری امید افواج پاکستان ہے اور اس ملک کی عوام کی آوازاور درد کو محسوس کرنے والی صرف افواج پاکستان ہیں، عوام کا اعتماد ان بے حس حکمرانوں سے آٹھ گیا ہے اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور انہی سے قیام امن کی امیدیں رکھتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر خصوصاًکراچی میں دہشت گردوں کی کمر توڑنے کیلئے مدارس کے اندر آپریشن کلین اپ کا آغاز کیا جائے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن مرکزی شوریٰ اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی کے بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کو دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدام اٹھانا ہوگا، معصوم عوام ان درندوں کا شکار ہو رہے ہیں اور حکومت ہاتھ پے ہاتھ دھرے اگلی کاروائی کی منتظر ہے سندھ کی صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے سندھ میں پیپلز پارٹی اور وفاق میں مسلم لیگ ن تین تین دفعہ اقتدار میں آنے کے باوجود نہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کر سکی ہے بلکہ دونوں بڑی جماعتیں بیڈ گورننس اور کرپشن میں مصروف ہیں لہٰذا ان کے بر سر اقتدار ہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا علاوہ ازیں کوئٹہ میں ہونے والے واقعے کی مذمت کی گئی اور عوام کو پر امن رہنے کی تلقین کی گئی اور کہا گیا کہ عوام ایسے حالات میں صبر و تحمل سے کام لے ، ہماری قوم پر امن اور دہشتگردی کے خلاف ہے ہمارے ساتھ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ ہمیں بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے حکومت دہشتگرددوں کو انکے انجام تک پہنچائے ہم نے دس جنوری 2013کو علمدار روڈ میں ملک میں تاریخی احتجاجی دھرنا دیا اور پورے احتجاج میں ایک بھی دکان یا کوئی بھی سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا یہ ہمارے امن پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت جلد از جلد دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں شروع کرے اور صوبے سے دہشت کی فضاء ختم کرکے پر امن اور خوشحال ماحول قائم کرے تاکہ عوام سکھ کاسانس لے سکیں، ہماری جماعت کوشاں ہے کہ پورے صوبے میں بھائی چارے اور امن کی فضاء بحال ہو جائے اور اس مقصد کیلئے مختلف پلیٹ فارمز پر کام کر رہی ہے اور یکجہتی کی جانب مسلسل قدم بڑھا رہی ہے پورے صوبے میں سب سے یکساں سلوک اور برابری ہمارے مقاصد میں سے ہے، عوام کو انکا حقوق ملنے چاہئے اور انکے جان کا تحفظ بھی ان کے حقوق میں شامل ہے لہٰذا حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے تاکہ عوام دہشتگردی سے نجات پا کر ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لے سکیں۔