
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں ایم ڈبلیوایم کے کونسلرکربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ آج ہمارے زوال کی بڑی وجہ خود غرضی اور مفاد پرستی ہے جب معاشرے کا کم و بیش ہر فرد خود غرضی اور مفاد پرستی کا رویہ اپنائے گا تو بلا آخر یہ معاشرہ اور اسکی منفی اور تخریبی اقدار خود ہمارے لئے تکلیف دہ اور تباہ کن ہو جائیں گے یہ معاشرہ رہنے سہنے کے اعتبار سے خود ہمارے لئے نا قابل برداشت ہو جائے گا کونسی ایسی اخلاقی بیماری ہے جو ہم میں موجود نہیں خود غرضی ، بد عنوانی ، حرص و حوس ، مفاد پرستی ، عیاری و چالاکی ،بے عملی غرض ساری اخلاقی برائیاں ہم میں پائی جاتی ہیں بد عنوانی اور رشوت ستانی ایک قبیح بیماری ہے لیکن یہ سرکاری ملازم سے لے کر سیاست دانوں اور وزیروں میں دیکھ سکتے ہیں یہاں تک کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قانون ساز ادارے بھی اس سے مستثنیٰ نہیں فرد کی اخلاقی حالت کو سدھارے بغیر محض قانون سازی اور جمہوری اداروں کی بحالی اور بالا دستی سے ہم اپنی قومی اور اجتماعی حالت کو تبدیل نہیں کر سکتے ، ظلم و استحصال اور طرح طرح کے زمینی و آسمانی مصائب و آفات ایسے ہی معاشرے کا مقدر بنتے ہیں جہاں ہر فرد کا کردار بگڑ جائے اور اعلیٰ اخلاقی اقدار و صفات سے محروم ہو جائے آج ہمارے معاشرے کا وہ کونسا طبقہ ہے جو بلحاظ علم و تجربہ اور بلا امتیاز رنگ و نسل و عقیدہ ایسے اخلاقی امراض میں گرفتار ہیں کہ نہ انکا علم نا فع رہا اور نہ انکی کوششیں نتیجہ خیز ہیں ۔ ہم دوسروں کا احتساب تو چاہتے ہیں لیکن خود اپنا احتساب کرنے کیلئے تیار نہیں اگر سوچنے اور تجزیے کا انداز ایسا ہو جائے تو معاشرے کے عمومی صورتحال یہ ہو جاتی ہے کہ سب ایک دوسرے کو مورو الزام ٹھہراتے ہیں اور ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھاتے ہیں لہٰذا ہمیں چاہئے کہ قومی مفاد کو زاتی مفاد پر قربان کر دیں اس ایثار و قربانی کے نتیجے میں رفتہ رفتہ معاشرے اور ملک کی حالت سدھرتی جائے گی ۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں بازار میں بے گناہ خواتین پر تیزاب ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ ایک غیر انسانی فعل ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکومت صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ، عوام کو آئے دن ناخوشگوار واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا، جگہ جگہ پولیس موبائیلز اور اہلکار تعنیات تو کئے گئے ہیں مگر عوام کو اس سے فائدہ نہیں پہنچ رہا اور بعض جگہ پولیس اہلکار محض مردم خانہ پوری کے لیے کھڑے رہتے ہیں۔ ہر پاکستانی کے جان و مال کا تحفظ اس کا آئینی حق ہے وطن عزیز کے ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت بلوچستان دن بہ دن بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف کوئی عملی اقدام اٹھا کر صوبے کے عوام کو ان کا حق دلائے۔ صوبے میں قانون اور آئین مکمل طور پر نافذ نہیں اور ان پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہاہے اور آئے دن شرپسند عناصر شہر کے نظم و ضبط کو برباد کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پورے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے مگر وفاقی اور صوبائی حکومت ان واقعات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی اور ان عناصر کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کو ضروری ہی نہیں سمجھ رہی ، ملک میں عوام کو پہلے ہی سے بہت نقصانات کا سامنا ہے انہیں مزید نقصانات سے بچانے کے لیے سب سے پہلے حکومت کو اس مسئلے پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے بلوچستان اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن مولانا عبدالواسع پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وحدت نیوز (کوٹ ڈیجی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکرٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوٹڈیجی اور ببر وڈا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ببر وڈا جامع مسجد میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آیۃ اللہ الشیخ باقر النمر عصر حاضر کے شجاع ،انقلابی رہنماء ہیں جنہوں نے آل سعود کی بربریت اور ظلم کے خلاف آواز حق بلند کی ہے۔ جیل اور پھانسی کی سزا دے کر باقر النمر کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا۔ آل سعود نے امت مسلمہ پر جو مظالم ڈھائے ہیں انہیں ان کا حساب دینا ہوگا۔
در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوٹ ڈجی میں سابق ضلع نائب ناظم میر ڈنل خان ٹالپر سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ پیپلز پارٹی نے سندہ میں بلدیاتی الیکشن کی تک بندی غیر منصفانہ انداز سے کی ہے۔ اور کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں عوام صالح اور باکردارافراد کو منتخب کریں۔ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس تیس مئی کو حیدر آباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔
اس موقعہ پر میر ڈنل خان ٹالپر نے ریاست خیرپور کی تاریخی حیثیت اور ٹالپر خاندان کی خدمات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) برطانیہ کے معروف رفاعی ادارے الزہرا فاونڈیشن کے چیئرمین ملک اسرار حسین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں سیکریٹریٹ کے مرکزی مسول علامہ اصغر عسکری نے انہیں مرکزی آفس کی تنظیمی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ معزز مہمان نے آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور ایم ڈبلیو ایم کی کارکردگی کی تعریف کی۔مرکزی آفس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے علامہ عسکری نے بتایا کہ تنظیم کے ملکی وبین الاقوامی تمام امور کی یہاں سے نگرانی کی جاتی ہے۔یہ سیکریٹریٹ صوبائی دفاتر اور مرکزی قیادت کے درمیان رابطے میں بطورمعاون کردار ادا کررہا ہے۔مختلف قومی ایشوز پر ایم ڈبلیو ایم کے پالیسی بیانات یہاں سے جاری کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ مختلف حکومتی شخصیات، وزرا، مشیر اور دیگر سیاست دانوں سے ملاقا توں کا اہتمام بھی اس سیکریٹریٹ کی اہم ذمہ داری ہے۔ہمارے ضلعی دفاتر کو عزاداری سمیت درپیش مختلف مشکلات کے ازالے کے لیے ہمارا عزاداری سیل احسن طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے اس کے علاوہ مکتب تشیع کے کسی بھی فرد کی دینی مشکل کے حل کو اپناشرعی فریضہ سمجھتے ہوئے اس کے ازالے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔مجلس وحدت مسلمین کے سالانہ کنونشن سمیت تمام ملک گیر پروگراموں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے میٹنگز کا انعقاد بھی ایم ڈبلیو ایم مرکزی سیکریٹریٹ کے ذمہ ہے۔انہیں بتایا گیا کہ اس سیکریٹریٹ میں علامہ عسکری کی سربراہی میں شعبہ روابط، شعبہ سیاسیات اور میڈیا سیل تنظیم کی مضبوطی کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ملک اسرار حسین نے مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ آپ کی تنظیمی خدمات لائق ستائش ہیں۔مجلس وحدت مسلمین دنیا بھر میں پاکستان کے تشیع کی نمائندہ جماعت کے طور پر جانی جاتی ہے۔مجلس وحدت مسلمین کی صالح اور مضبوط قیاد ت نے اس خلا کو پُر کرنے میں اہم کردار ادا کیا جو پچھلی دو دہائیوں سے چلا آ رہا تھا۔ ملک کے نظریاتی اور بیدار فکر تشیع اس تنظیم کے تہہ دل سے قدردان ہے اور میرے لیے یہ بات باعث فخر واعزاز ہے کہ مجھے آپ لوگوں سے ملنے کا موقع ملا۔ علامہ عسکری نے اس دورہ پر ملک اسرار حسین کا شکریہ ادا کیا۔
ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس،کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مشاورت
وحدت نیوز (اسلام آباد) گلگت کی سیاسی صورتحال اور الیکشن کے حوالے سے ایک میٹنگ مرکزی نمائنده خانم طیبہ ناصر،خواہر زہرا نجفی اور پنجاپ،سندھ،خیبر پختونخواه کی صوبائی نمائندگان معصومہ نقوی،ہما مہدی جعفری اور محترمہ راضیہ جعفری کی موجودگی میں گذشتہ روز وحدت ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان مین آمدہ انتخابات کے حوالے سے اہم نکات زیر بحث آئے،اسکے علاوه الیکشن کیمپین کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل پہ گفتگو اور آئین پاکستان کی متعلقہ شقوں کو زیر بحث لایا گیا.اسکے علاوه شعبہ خواتین کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مشاورت کی گئی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وہ آئند تین روز میں مجلس وحدت مسلمین کی گلگت بلتستان میں الیکشن کمپین چلانے کیلئے خود جا رہے ہیں اور علامہ ناصر عباس جعفری کیساتھ ملکر الیکشن مہم کو بام عروج بخشیں گے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل نے پاکستان میں فرقہ واریت کے تاثر کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے اور دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ تکفیریت ہی اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے، شیعہ سنی کوئی مسئلہ نہیں ہے، تاہم نون لیگ فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارہ کو دیئے گئے خصوصی میں انٹرویو میں کیا۔ اپنے انٹرویو میں حامد رضا نے کہا کہ نون لیگ نے گلگت بلتستان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی مکمل تیار کرلی ہے، تاہم ہم اس بار انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی اہم اسٹیک ہولڈر مجلس وحدت مسلمین ہے، جو اس الیکشن میں اہم کامیابی سمیٹے گی۔