وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیوایم کی صوبائی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 31 جنوری کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے، جس میں تنظیم کی فعالیت، شعبہ جاتی کارکردگی اور دیگر امور پر بحث اور فیصلہ جات کئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اجلاس 31 جنوری بروز ہفتہ شروع ہوگا اور یکم فروری کو دوسرے روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی کریں گے، جبکہ صوبائی کابینہ کے اراکین اور تمام اضلاع کے مسئولین شریک ہوں گے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کو حکومت سنجیدگی سے لے اور ملک بھر میں موجود وزیرستان کے خلاف کارروائی کرے۔ پاکستان میں اسلحہ کی سیاست کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرنی چاہیئے۔ دارالحکومت میں واقع وزیرستان کو فی الفور مسمار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کی چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں جس طرح بےگناہ بچوں کا خون بہایا گیا اگر پھر بھی حکمران خواب غفلت سے بیدار نہ ہوں تو ہم سمجھیں گے کہ حکومت دہشت گردی کو روکنے میں نہیں بلکہ دہشت گردی کرا رہی ہے۔ اُنہوں نے زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں لیکن آپ نے اپنے بچوں کی شہادت کے باعث خدا کی قربت حاصل کرلی ہے۔

وحدت نیوز (خیبرپختون خواہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کی صوبائی کابینہ کے  وفدنے تین روزہ کوہاٹ ہنگو ، پشاور، ہری پور اور ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی عہداروں سے ملاقاتیں کئے اور ضلع کے موجودہ مسائل جانے۔ اس دوران سیکرٹری سیاسیات برادر تنویر مہدی شعبہ سیاسیات کے افادیت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے انہوں نے فوجی عدالتوں کے حوالے سے بتایا کہ سول عدالتیں انصاف دینے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے یہ وقت کی ضرورت ہیں کہ دہشتگردوں سے اہنی ہاتھوں سے بغیر کسی مداخلت نمٹا جائے۔ اس موقع صوبائی سیکرٹری یوٹھ برادر صفدر بلوچ نے کہا وحدت اسکاوٹس پورے پاکستان میں احسن طریقے سے کام جاری رکھے ہوئے انشااللہ کے پی کے میں بہت جلد اسکاوٹس کیمپ کا آغاز کیا جائے گا انہوں نے کہا مرکزی اسکاوٹس کیمپ میں بھر شرکت کی جائے گی۔ دورہ ہزارہ کے دوران وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے پی کے  کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری ،صوبائی سیکرٹر ی تنظیم سازی علامہ وحید کاظمی، صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی نے کوئٹہ پریس کلب ميں پریس کانفرنس کے دوران حلقہ نمبر 10سے منتخب آزادکونسلر کربلائی عباس علی کی ایم-ڈبلیو-ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنماء بشمول ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا ، ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس موسوی اور کونسلر کربلائی رجب علی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

 

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پلیٹ فارم سے عام انتخابات 2013ء میں ملت تشیع پاکستان کے مینڈیٹ سے آغا رضا بلوچستان اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے اور بعدازاں بلدیاتی انتخابات ميں حلقہ نمبر 12 سے کربلائی رجب علی بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پلیٹ فارم پر ملت تشیع پاکستان کے مینڈیٹ سے کونسلر منتخب ہوئے تھے، حلقہ نمبر9سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے کونسلر محمد مہدی بھی ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس موسوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا تھا  اور اب حلقہ نمبر 10 سے آزاد حیثیت ميں کونسلر کا انتخاب جیتنے والے کربلائی عباس علی نے بھی مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔وحدت نیوزکوئٹہ کے نمائندے سید ہادی کے مطابق کوئٹہ کے میئر اور ڈپٹی میئر کے آئندہ انتخاب میں ایم ڈبلیوایم کے کونسلرز کا اہم کردار ہوگا، اس سلسلے میں ایم ڈبلیوایم اور پشونخواہ ملی عوامی پارٹی کے درمیان اتحاد بھی طے پا چکا ہے، امید کی جارہی ہے کہ ایم ڈبلیو ایم ڈپٹی میئر کوئٹہ کے انتخاب میں کامیاب ہو جائے گی۔

وحدت نیوز (ہنگو/بنوں) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری سیاسیات تنویر مہدی، سیکرٹری یوتھ ونگ صفدر بلوچ اور مرکزی سکاوٹس انچارج مجاہد تیمار نے ضلع بنوں، کوہاٹ اور ہنگو کا دورہ کیا، وفد نے دورہ بنوں کے دوران ضلعی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری یوتھ ونگ صفدر بلوچ نے مجاہد علی کو ضلعی وحدت سکاوٹس لیڈر کا سکارف پہنایا۔ علاوہ ازیں وفد نے ضلع کوہاٹ اور ہنگو کا بھی دورہ کیا، جہاں پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی اور ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی علی داد خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلع ہنگو کے سیکرٹری یوتھ ونگ کے طور پر حجت علی کا انتخاب کیا گیا، دورہ کے دوران سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جس میں یہ طے پایا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیا جائے گا، جس کے لئے رابطوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق ایم پی اے میرمحمد اکبر مینگل نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی سےوحدت ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر ہونے والی دہشت گردی اور معصوم انسانوں کا قتل عام قابل مذمت ہے، تمام امن پسند قوتیں متحد ہوکر دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیں، ہم نے ہمیشہ مذہب کے نام پر ہونے والی دہشت گردی کے خلاف موثر آواز بلند کی۔ بلوچستان کے عوام گذشتہ 67 سالوں سے محرومیت کا شکار ہیں ،یہاں کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے میر محمد اکبر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش اور عوام احساس عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بی این پی مینگل نے ہمیشہ مذہبی منافرت اور دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بلوچستان کے عوام آج بھی ضروریات زندگی سے محروم ہیں، یہاں کے باشندے بجلی ،گیس، صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔  اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا برکت علی مطہری، سیکرٹری فلاح و بہبود مولانا سہیل اکبر شیرازی اور مولانا سیف علی بلوچ بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree