وحدت نیو(چنیوٹ) نیشنل ایکشن پلان پوری قوم کی آواز اور ضرورت ہے مگر اسکو مفاد کیلئے ہر گز استعمال نہ کیاجائے جیسا کہ ن لیگ کی حکومت سے توقع ہے کہ اسکو سیاسی مخالفین کو زیر کرنے کیلئے یہ بطور ہتھیار استعمال کیاجائے ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی نے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس معاملے میں زبانی جمع خرچ سے کام نہ لے اگر یہ ایک مخلصانہ کوشش ہے تو سب سے پہلے ان تمام افراد کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جو دہشت گرد اور ان کے سہولت کار ہیں گزشتہ بڑے واقعات میں جتنے نقصان ہوئے ہیں ان کا ازالہ کیاجائے انہوں نے مزید کہا کہ فوج کی حمایت میں پوری قوم متحد ہے سوائے ان مفاد پرست عناصر کے جو کہ کسی اور کے اشارے پر کام کررہے ہوں لٰہذا اس مشکل گھڑی میں جب پاکستان سخت حالات کا سامنا کررہا ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ناگزیر ہے، انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر یہ قدم کامیاب ہوجائے تو وطن عزیز امن کا گہوارہ بن جائے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں پولیو متاثرہ افراد کی شرح کو کم کرنے کیلئے اس وقت ہمیں پوری کوشش کرنی چاہئے، پولیو کے قطرے نہ دینے سے لاکھوں بچوں کی زندگیاں تباہ ہو سکتی ہے۔ ہم سب کیلئے ضروری ہے کہ اس کام میں منتظمین اور ان تمام لوگوں کا ساتھ دے جو پولیو مہم کا حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے کوئٹہ کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اجلا س سے کی،اجلاس میں ڈویژن سیکرٹریز ودیگر معززین نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند دنوں بعد پولیو مہم کا آغا ہونے والا ہے جس میں بائیس لاکھ کے لگ بگ بچوں کو پولیوں کے قطرے پلائے جائیں گے اور انہیں اس بیماری کے خطرے سے بچا لیا جائے گا ہمیں ایسے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماہرین کے مطابق پولیو کے قطروں کے کوئی منفی اثر نہیں یعنی اس سے کوئی اضافی بیماری لاحق نہیں ہوتی اور اگر یہ زائد المیعاد بھی ہو جائے تو صرف پانی بن جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال اب تک پولیو کے حوالے سے پاکستان پہلے نمبر پر ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ عوام اپنے بچوں کو پولیو کے قطریں نہیں پلاتی اور خود پولیو پلانے والوں کے جانیں بھی خطرے میں ہے امید کرتے ہے کہ حکومت انکی حفاظت کے لئے سیکورٹی کی سخت انتظام کرینگے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کامیاب شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کے انعقاد پر انجمن تاجران بلتستان کے سربراہ اور تمام ممبران کو تبریک پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ٹیکس کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف موثر اور ٹھوس اقدام اٹھا کر واضح کر دیا کہ عوام ظلم اور معاشی قتل پر خاموش نہیں رہنے والی۔ آغا علی رضوی نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف انجمن تاجران جس طرح کے اقدام اٹھائے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کے دم لیں گے۔ ود ہولنڈنگ ٹیکس حکومت کا ظالمانہ اقدام اور عوام کا معاشی قتل ہے جس پر کبھی خاموش نہیں رہا جا سکتا ۔ حکومت ایک طرف گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ سمجھنے سے انکار کرتی ہے اور دوسری طرف ٹیکسز لاگو کر کے حقوق سے محروم اس غریب اور مظلوم عوام کا عرصہ حیات تنگ کرنا چاہتی ہے ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم نہ گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کا خاتمہ ہونے دیں گے اور نہ کسی قسم کا ٹیکس لگنے دیں گے، گلگت بلتستان کے عوام پر ٹیکس عائد کرنا انسانی اورعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جسے کبھی برداشت نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں سینئر صحافی آفتاب عالم اور جیو نیوز کے انجینئر ارشد جعفری کی ٹارگٹ کلنگ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادی کے افراد کو یوں نشانہ بناکر حق و سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔دہشت گرد عناصر خواہ کسی بھی روپ میں ہوں ان کے خلاف حق وصداقت کے علمبردار اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔کراچی میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اپنے منطقی انجام سے قبل کسی صورت ختم نہیں ہو گا۔کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں کالعدم مذہبی جماعتیں ملوث ہیں۔ان جماعتوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جانا چاہیے جو نام بدل کر فرقہ وارنہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔حکومت سیاسی مصلحتوں کوبالائے طاق رکھتے ہوئے قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنائے۔ماضی میں سیاسی مفادات کے حصول کے لیے پورے ملک کو ان قوتوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا جو کھلم دہشت گرد عناصر کی حمایت کرتے رہے جس سے ملک دشمن عناصر کے حوصلوں کو تقویت ملی۔کراچی میں امن و امان کے حقیقی قیام کے ایسے تمام عناصر کے خلاف بلا تخصیص اور فوری کاروائی انتہائی ضروری ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اردو کو پاکستان کی سرکاری اور دفتری زبان قرار دینے کے فیصلےپر خوشی اوراطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سےسڑسٹھ برس بعد اردوکو اس کا جائز مقام ملنا قابل تحسین اقدام ہے،تمام اقوام عالم کو اپنی زبانوں پر فخر ہے اور ہمیں بھی اپنی مادری زبان کی ترویج واشاعت میں دوسروں  پر سبقت لے جانے کی کوشش کرنی چاہئے،بین الاقوامی دورہ جات اور تقریبات میں ہمارے حکمرانوں کیلئے انگریزی زبان کے استعمال کے بجائے اردو زبان کا استعمال قابل فخر ہونا چاہیئے،ہمارے تمام قوانین اور دستاویزات کا ترجمہ کسی اور زبان کے بجائے ہماری مادری زبان اردو میں ہونا چاہئے تاکہ عام پاکستانی با آسانی اسے پڑھ اورسمجھ سکے،پاکستان کے قیام میں بھی اردو زبان نے اہم کردار ادا کیا،  اردوادب سے وابستہ متعددشخصیات نے نثرنگاری اور شاعری کے زریعے برصغیر کے مسلمانوں میں سامراج سے مقابلے کیلئے مثبت  پیغامات تحریر کیئے، اس بات میں کوئی شائبہ  نہیں کہ اردو زبان اپنے اندر علوم کا بہترین خزینہ سموئے ہوئے ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات اورخطیب ولایت علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع کا دس دوزہ تفصیلی تبلیغی دورہ کیا، دورے کے پہلے مرحلے میں انہوں نے کراچی کے تمام اضلاع میں مختلف عوامی اجتماعات اور مجا لس عزا سے خطاب کیا، جب کہ مختلف شخصیات سے مرحومین کے انتقال پر تعزیت کی ، جبکہ نمائش چورنگی پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیراہتمام منعقدہ یوم دفاع پاکستان کی خصوصی تقریب میں شرکت کی، بعد ازاں وہ اندرون سندھ کے دورے پر روانہ ہوئےجہاں انہوں نے ایم ڈبلیوایم کے تحت مختلف اضلاع جن میں  حیدرآباد، ماتلی،دادو،سہون،بھٹ شاہ،نوشہروفیروز، قاضی احمداور دولت پور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒاور حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ پر ھاضری بھی دی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما ظہیر حیدر زیدی، شفقت لانگااور ندیم جعفری بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree